رسول اکرم ﷺ کی پسندیدہ غذائیں

جاسم منیر نے 'صحت و طب' میں ‏جولائی 25, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    ماشاءاللہ بہت اچھی معلومات ملی ہیں۔
    جزاک الله خیرا
     
  2. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415

    كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّ الْحَلْوَاءَ وَالْعَسَلَ

    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم ميٹھا اور شہد پسند فرماتے تھے

    بھائی یہ "الحَلْوَاءَ " کے معنی میٹھا ہے نہ کہ حلوہ
    جس سے ہمارے ہاں مراد سوجی کا حلوہ لیا جاتا ہے ، واللہ اعلم
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے

    " اے عائشہ جس گھر ميں كھجوريں نہ ہوں اس گھر والے بھوكے ہيں، اے عائشہ جس گھر ميں كھجوريں نہ ہوں اس گھر والے بھوكے ہيں "

    صحيح مسلم حديث نمبر ( 2046 )

    بلكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى اكثر خوراك تو كھجور ہوا كرتى تھي.

    عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں

    " ہم ايک چاند كا انتظار كرتے پھر دوسرے كا دو ماہ ميں تين چاند ديكھ ليتے اور رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے گھروں ميں آگ نہ جلائى جاتى "

    ميں نے عرض كيا ـ يعنى عروۃ بن زبير ـ خالہ جان تو پھر آپ كى خوراک اور گزارا كس چيز پر ہوتا تھا ؟

    تو عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا نے فرمايا دو سياہ چيزوں پر، كھجور اور پانى، ليكن يہ ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے انصار پڑوسي دودھ تحفہ ديتے تو ہم نوش كر ليا كرتے تھے "

    متفق عليہ
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    زيتون كا تيل

    ابو اسيد رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا

    " زيتون كا تيل كھاؤ اور اسے اپنے جسم پر ملو، كيونكہ يہ بابركت درخت سے ہے "

    سنن ترمذى حديث نمبر ( 1852 )
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    جو

    عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں

    " نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كى آل اور گھر والوں نے مسلسل دو دن تک سير ہو كر جو كى روٹى نہيں كھائى حتى كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم اس دنيا سے رخصت ہو گئے "

    صحيح مسلم حديث نمبر ( 2970 )

    رہا دودھ تو رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم اس كا اكثر استعمال كرتے تھے، اور يہ فطرت ميں سے ہے جسے رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم اسراء و معراج كے موقع پر اختيار كيا تھا

    رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا

    " تو ميں نے وہ پيالہ پكڑ ليا جس ميں دودھ تھا اور اسے پى ليا، تو مجھے كہا گيا آپ نے اور آپ كى امت نے فطرت كو پا ليا "

    متفق عليہ
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    سركہ

    عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا

    " سركہ بہت اچھا سالن ہے، سركہ بہت اچھا سالن ہے "

    صحيح مسلم حديث نمبر ( 2051 )
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    عائشہ رضى اللہ تعالى عنہا بيان كرتى ہيں

    " رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كے گھر والوں نے ايک دن ميں دو كھانے نہيں كھائے مگر ان دو كھانوں ميں ايک كھانا كھجور ہوا كرتى تھى "

    صحيح بخارى حديث نمبر ( 6455 )

    حافظ ابن حجر رحمہ اللہ كہتے ہيں

    " اس حديث ميں يہ اشارہ ہے كہ ہو سكتا ہے انہوں نے دن ميں ايک كھانے ہى پايا ہو، اور اگر دو كھانے ملتے تو ان ميں ايک كھجور كا كھانا ہوتا "

    فتح البارى ( 11 / 292 )
     
    Last edited: ‏اپریل 17, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا!
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  9. ابو حسن

    ابو حسن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 21, 2018
    پیغامات:
    415
    واياكم
     
  10. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں