ابنِ قاسم بھائی محسن کے عہدے پر

ساجد تاج نے 'مجلسِ تعارف' میں ‏ستمبر 5, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    [​IMG]


    [​IMG]

    ابنِ قاسم بھائی محسن کے عہدے پر:00032:

    [​IMG]



    [​IMG]




    اُمید کرتے ہیں‌ آپ سب لوگ خیریت سے ہوں گے اور دُعا بھی اللہ تعالی سے یہی ہے کہ وہ آپ سب لوگوں کو ہمیشہ خوشی سے ہی دو چار رکھے اور آپ سب کی زندگی میں‌آنے والے دکھوں کو ہزاروں میل دور سے ہی ختم کر دے۔

    آج جن پیارے بھائی بارے میں‌ اطلاع دینے کے لیے حاضر ہوا ہوں‌ میں‌اُن کے بارے میں‌زیادہ نہ جانتا تھا بس اتنا کہ وہ اردو مجلس کے ایک ممبر ہیں‌ لیکن میرے ایک ایسے بھائی نے اُن کے بارے میں‌ ایسا تعارف پیش کیا میں‌ سب وہ باتیں‌ پڑھ کر حیران رہ گیا اور بے حد دلی خوشی ہوئی اُن کے بارے میں‌یہ سب جان کر۔ آج جن بھائی کے لیے تھریڈ لگا رہا ہوں‌ تو ایک نارمل تھریڈ لگا دیتا کیونکہ اُن کے بارے میں‌زیادہ نہ جانتا تھا۔ سننے میں‌آیا کہ کافی دن تو مجلس کا مطالعہ ہی کرتے رہے پھر کہیں‌جا کر اُنہوں نے رجسٹریشن کروائی۔ چلیں‌ اب آپ کو زیادہ تجسُس میں‌نہیں‌ڈالتا اور بتا ہوں‌کہ میں‌کن گریٹ بھائی کی بات کر رہا ہوں۔ میں‌بات کر رہا ہوں‌ابن قاسم بھائی (ظہیرالدین) کی جنہوں‌نے اپنی بہترین ، کارآمد اور مُفید پوسٹ کی بدولت مجلس میں‌اپنا پہلا عہدہ (محسن) حاصل کیا۔ جن کے لیے انتظامیہ اور مجلس کے تمام ممبران کی جانب سے آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔اللہ تعالی آپ کو دُنیا و آخرت میں‌کامیاب کرے۔ آمین


    مزید ابن قاسم بھائی کے بارے میں‌جانیئے۔


    ظہیر بھائی عصری تعلیم یافتہ ہیں ، انگریزی ، لکھنے پڑھنے بولنے پر عبور حاصل ہے، ساتھ میں اردو بھی لکھ پڑھ اور بول سکتے ہیں ہے لیکن اردو ٹائپنگ کی ضرورت انہیں کبھی نہیں پڑی اور نہ ہی ان کا یہ کام رہا ہے لیکن اب ماشاء اللہ انہوں‌ نے اردو ٹائپنگ کی کوشش شروع کرد ی ہے۔

    ظہیر بھائی عصری تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی تجوید کے ساتھ بہترین لہجہ میں قران کریم کی بہت عمدہ تلاوت کرتے ہیں ۔ بارک اللہ فیہ۔ دینی کتابوں کا مطالعہ ، دینی پروگراموں میں شرکت ، مختلف مکتب فکر کے علماء سے دینی مسائل پر بات چیت ظہیر بھائی کی دلچسپیوں کا حصہ ہیں، علامہ احسان الہی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ کے بے حد مداح ہیں۔

    توقع ہے کہ مجلس سے ان شاء اللہ ہمارے ظہیر بھائی بہت کچھ سیکھیں گے، اورارکان مجلس بھی ان کی بہتر رہنمائی کریں گے۔
    اللہ توفیق دے آمین۔




    ابن قاسم بھائی کی کارگردی کچھ یوں ہے:۔



    یوزر نیم : ابن قاسم


    اصل نام : ظہیر الدین


    تاریخ شمولیت: 2011-08-08


    آئی ڈی نمبر: 13371345


    قیام: ہند


    جنس: male



    پوسٹس: 102


    موضوعات کی تعداد : 3


    Posts Per Day: 3.69


    دوست : 0


    شکریہ ادا کیا: 258


    60 پیغامات میں 130 مرتبہ شکریہ ادا کیا گیا۔




    آخر میں‌ یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اگر کفایت اللہ بھائی ان کے بارے میں‌ مجھے آگاہ نہ کرتے تو شاید یہ تھریڈ اس طرح نہ لکھ پاتا میں‌۔ کفایت اللہ بھائی اس تھریڈ کا کریڈٹ تو آپ کو ہی جاتا ہے۔ ویسے یہ بات کہنے میں‌مجھے بہت خوشی ہے کہ آپ نے اپنے جیسے گریٹ اور مخلص بھائی کو ہماری اس پیاری مجلس میں‌ دعوت دی اور ظہیر بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ ہماری اس پیاری مجلس کا حصہ بنے۔ ویسے سُنا ہے کہ انگریزی بہت اچھی بولتے ہیں‌ تو اس بھائی کو بھی سیکھا دیں‌تھوڑی سی۔




    [​IMG]
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    [​IMG]
    بہت بہت مبارک ہو
    [​IMG]
    اللہ آپ کے علم اور عمل میں مذید آضافہ فرمائے آمین

    [​IMG]
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بہت شکریہ ساجد بھائی اطلاع دینے کا۔
    ابن قاسم بھائی، بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کے۔ آپ کو نیا عہدہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وعلیم السلام ورحمت اللہ وبرکاتہ،

    ساجد بھائی نے (اور ہمارے شیخ نے) میرے بارے میں کچھ زیادہ ہی کہ دیا ہے،
    آپ لوگوں کی ہمت افزائی کا شکریہ۔
    اور ساتھ ہی میں شیخ کا بھی شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہاں مدعو کرکے میری نئی درس گاہ کا انتظام کردیا ہے،
    مجلس کے سوال وجواب سشن میں جس طرح علماء اکرام تسلی بخش جواب دےتے ہیں، اور سیرت کے اہم پہلوئوں پر آپ لوگ ہمیں اچھی اچھی کتابوں کے لنک دے تے ہیں، ان سب چیزوں کے لیئے مجلس میں داخلے سے قبل مجھے بہت محنت کرنی پڑتی تھی۔
    میں تمام منتظمین کو مبارک باد دوں گا کے آپ لوگوں کے محنت سے ہم جیسے عامی لوگ بہت کچھ سیکھ رہے ہیں۔ اللہ اس کام کے لیے آپ تمام لوگوں کو بہترین اجر دے۔
    جزاک اللہ خیرا

     
  5. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    ماشاء اللہ ابن قاسم بھائی بہت بہت مبارک ہو۔
    توقع نہیں تھی کہ اتنی جلد آپ اردو لکھنے پر قادر ہوجائیں گے۔ لیکن ماشاء اللہ ، اللہ کافضل ہے۔

    اللہ مزید ترقی دے ۔

    آمین ۔

     
  6. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    ماشاء اللہ
    بہت بہت مبارک ہو ظہیر الدین ابن قاسم بھائی -
    اللہ تعالی آپ کو دُنیا و آخرت میں‌کامیاب کرے۔ آمین
     
  7. راہگیر

    راہگیر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2011
    پیغامات:
    158
    مبارک ہو بھائی،
     
  8. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو ابن قاسم بھائی
    اللہ آپ کے علم و عمل میں‌برکت عطا فرمائے آمین
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    تاخیر پر معذرت ۔ یہ تھریڈ تو مجھ یاد ہی نہیں آ رہا ۔ میری طرف سے ابن قاسم بھائی کو بہت بہت مبارک باد ۔ آتے ہی چھا گئے ۔ ماشاءاللہ ۔ اللہ آپ کو مزید ترقیاں عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ویسے اردو تیزی سے امپروو ہو رہی ہے ۔ اس کا رازکیا ہے ؟۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    بہت بہت مبارك ہو ماشاء اللہ ۔
     
  11. حراسنبل

    حراسنبل -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 24, 2011
    پیغامات:
    534
    [​IMG]
    بہت بہت مبارک ہو
    [​IMG]
    اللہ آپ کو دنیا ؤ آخرت میں کامیاب کرے آمین

    [​IMG]
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں