آم - پھلوں کا بادشاہ

ابن عمر نے 'صحت و طب' میں ‏اکتوبر، 29, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آم

    آم

    آم برصغیر پاکستان وہندوستان کا مشہور و معروف ہردلعزیز اور مقبول ترین پھل ہے۔ نہایت خوش رنگ ، خوش ذائقہ ، لذیذ اور خوشبودار۔ اپنی شیریں اور حلاوت کی وجہ سے پوری دُنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا یہی پھل ہے۔ دور حاضر میں مصر ، سوڈان ، برازیل ، برما ، فلپائن ، انڈونیشیا ، سری لنکا ، تھائی لینڈ ، فلوریڈا ، آسٹریلیا ، میکسیکو ، یمن ، اور عمّان وغیرہ میں آم کی کاشت ہورہی ہے۔ لیکن اب بھی دنیا کا 75 فیصد آم برِصغیر پاکستان و ہندوستان میں ہوتا ہے۔

    مختلف نام
    اردو ۔۔۔ آم
    پیجابی ۔۔۔ انب
    سندھی ۔۔۔ آمو
    فارسی ۔۔۔ انبہ
    عربی ۔۔۔ انبج
    ترکی ۔۔۔ منگواغ
    فرانسیسی ۔۔۔ انبو
    جرمنی ۔۔۔ مینگو بام

    آم کا درخت:
    درخت کی اونچائی تقریباً ساٹھ ستر فٹ ہوتی ہے ۔ دس بارہ سال کے بعد پھلنا پھولنا شروع ہوتا ہے ۔ پتے چھ انچ سے 9 انچ تک لمبے اور نوکیلے ہوتے ہیں ۔ اپنی ابتدائی بہار میں‌بہت اچھے اور زیادہ پھل دیتا ہے مگر جوں‌جوں عمر زیادہ ہوتی جاتی ہے، پھلوں میں‌بھی کمی واقع ہوتی جاتی ہے۔ نیز اوّل سال اچھے اور بکثرت پھل لگتے ہیں ۔ دوسرے سال کم ۔ بعض اوقات پھلتے ہی نہیں۔

    ذائقہ:
    بہت خام آم کا ذائقہ کسیلا ۔ اوسط درجے میں‌بہت زیادہ ترش اور پختہ حالت میں‌بدرجہ غایت شیریں‌ہوتا ہے۔

    آم کی قِسمیں:
    قلمی اور تخمی یہ دو بڑی آم کی قسمیں ہیں ۔ پھر ان میں‌سے ہرایک مزے ، شکل وصورت اور مقامِ پیدائش کے اعتبار سے بیسیوں‌قسم کا ہوتا ہے۔
    بعض مشہور آموں کے نام درج ذیل ہیں:
    مالدہ ۔ انور رٹول ۔ چونسہ ۔ لنگڑا ۔ پرنس ۔ سفیدہ ۔ دسہری ۔


    آم کے غذائی اجزاء : فی صد
    وٹامن اے 48ء
    وٹامن سی ۔ 13ء0
    آبی اجزاء ۔ 1ء86
    پروٹین (لحمی اجزاء) ۔ 6ء5
    چکنائی ۔ 61ء0
    فولاد ۔ 63ء0
    معدنی نمکیات ۔ 93ء0
    چونا ۔ 1 ء 4​
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت ہی اچھی معلومات شئیر کی ہے شکریہ بھائی
     
  3. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    :00030: :00030: :00030: ​
     
  4. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    اچھی شیئرنگ ہے معلومات میں اضافہ ہوا. مجھے آم بہت زیادہ پسند ہیں بہت خوشی سے کھاتا ہوں بلکہ اُس وقت تک کھاتا رہتا ہوں جب تک تھک نہ جاؤں.
     
  5. s4shakeel

    s4shakeel -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    2,196
    بہت خوب زمرد بھائی
    اچھی معلومات شیئر کیں آپ نے. شکریہ شیئر کرنے کا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں