لڑکے سو لڑکے ۔ لڑکياں سُبحان اللہ

sjk نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏ستمبر 20, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. sjk

    sjk -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 8, 2007
    پیغامات:
    1,754
    لڑکے سو لڑکے ۔ لڑکياں سُبحان اللہ​


    ايک ضرب المثل سکول کے زمانہ ميں پڑھی تھی “بڑے مياں سو بڑے مياں ۔ چھوٹے مياں سُبحان اللہ”۔ آجکل ويسے تو ميرے ہموطنوں کی اکثريت کا يہ طريقہ ہے کہ قوانين پر عمل کرنا دوسروں کی ذمہ داری ہے ان کی اپنی نہيں مگر اس ميدان ميں لڑکياں بھی لڑکوں سے پيچھے نہيں ہيں ۔ بلکہ ٹريفک قوانين کے لحاظ سے دو ہاتھ آگے ہی ہيں

    بروز پير 12 ستمبر 2011ء کو ميں مغرب کے بعد کسی کام سے اپنی کورے کار ميں گھر سے نکلا ۔ گلی نمبر 30 سے ہوتا ہوا ايف 8 مرکز کی طرف جا رہا تھا ۔ سيدھا مرکز ميں داخل ہونے کا راستہ بند کيا گيا ہے اسلئے جوہر روڈ پر بائيں مُڑ کر پھر داہنی طرف گھومنا تھا ۔ ميرے آگے دو گاڑياں انتظار ميں تھيں ۔ جب سامنے سے گاڑياں آنا بند ہوئيں تو ميرے آگے والی گاڑياں حرکت ميں آئيں جن کے پيچھے ميں بھی چل پڑا ۔ جب ميں داہنی طرف موڑ کاٹ چکا تھا تو ايک زور دار اور لمبا ہارن سُنا ۔ آئينہ ميں پيچھے ديکھا تو کچھ فاصلے پر ايک سياہ کرولا کار فراٹے بھرتی آ رہی تھی جبکہ وہاں حدِ رفتار 25 کلوميٹر فی گھنٹہ ہے ۔ چند لمحے بعد اُس نے ميرے داہنے ہاتھ گذرتے ہوئے ميری طرف ديکھ کر ايک بار پھر سخت غُصے ميں زور سے ہارن کے بٹن پر ہاتھ مارا اور لمبا ہارن بجا کر فراٹے بھرنے لگی ۔ وہ ايک جوان لڑکی يا عورت کار ميں اکيلی تھی

    کچھ عرصہ قبل ميں ايف 10 سے اپنے گھر ايف 8 آ رہا تھا ۔ خيابانِ جناح [پرويز مشرف نے جسےجناح ايونيو بنا ديا] پر ايف 9 کے بعد بائيں جانب مُڑنے کا اشارہ دے کر مُڑنے کيلئے گاڑی آہستہ کر لی ۔ چند لمحے بعد لمبے ہارن سنائی دينے لگے ۔ ميں حيران تھا کہ ميرے داہنی طرف دو گاڑياں گذر سکتی ہيں ۔ بائيں طرف سے ايک اور ميرے داہنے يا بائيں کوئی گاڑی نہيں اور ميں نے ابھی مڑنا بھی شروع نہيں کيا تو يہ ہارن کيوں ؟ اگلے لمحے جو کار ميرے پيچھے تھی وہ ميری داہنی طرف سے گذر کر سيدھی چلی گئی اور اُس کو چلانے والی جوان عورت مجھے اپنا مُکا دکھاتی گئی ۔ وہ کار ميں اکيلی تھی

    ميں کار ميں بيٹھا سڑک پر جا رہا ہوں ۔ اچانک گاڑيوں کی رفتار کم ہو جاتی ہے ۔ پھر ايک لمحہ پاؤں اکسلريٹر پر دوسرے لمحہ بريک پر ۔ ميرے آگے گاڑياں ميرے بائيں گاڑياں ۔ ميرے داہنے گاڑياں ۔ سب آہستہ آہستہ آگے کو کھِسکنے لگتے ہيں ۔ پيچھے سے ايک گاڑی کے ہارن کی آواز وقفے وقفے سے شروع ہو گئی ہے اور پہلے سے تنے اعصاب پر بھاری محسوس ہونے لگی ہے ۔ يا اللہ يہ کيا ہے ؟ کوئی ہارن کو ہارمونيم سمجھ کر بجا رہا ہے کيا ؟ بيزار دل کے ساتھ آئينے ميں ديکھتا ہوں ۔ ميری کار سے پچھلی کار ميں ايک جوان لڑکی يا عورت نے ہارن پر ہاتھ رکھا ہوا ہے ۔ چہرے پر غُصہ ہے ۔ اُس کی کار ميں اور کوئی سوار نہيں ہے

    ميں سوچتا رہ گيا کہ کيا يہ دنيا مردوں کی ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    بہت خوب۔۔۔:)
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بالکل ٹھیک۔۔۔۔زبردست شیئرنگ شکریہ سسٹر
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    اللہ ہدایت دے ایسے لوگوں کو۔
    چاہے لڑکے ہوں‌یا لڑکیاں، ایسے لوگ اپنی ایسی بے وقوف حرکتوں کی وجہ سے دوسروں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    ایس جے کے سسٹر بہت عرصے بعد ہی سہی مگر زبردست تھریڈ پرھنے کو ملا۔ ویسے حقیقت یہ ہے کہ اکثر اوقات خواتین عجیب طریقے ڈرائیو کر رہی ہوتی ہیں۔ میں‌جب بھی کنال پر ڈرائیو کر رہا ہوتا ہوں تو اکثر ڈرائیونگ جام ہو جاتی ہے۔ وجہ کوئی ایکسیڈنٹ نہیں‌بلکہ کوئی خواتین گاڑی سلو سلو ڈرائیو کر رہی ہوتی ہے۔ ہارن پر ہارن دو مگر وہ ایک سائیڈ سے دوسری کرتی ہی نہیں‌ اور جب کرتی ہیں‌تو گھنٹہ لگا دیتی ہیں‌ جس کی وجہ سے ایک لمبی قطار لگ جاتی ہے گاڑیوں کی:00003:

    اکثر گاڑیوں‌کے ایکسیڈنٹ کی وجہ خاص کر شہر کے اندر کی وجہ لیڈیز کا غلط ڈرائیو کرنا دیکھا گیا۔ اس لیے میں‌ جب دیکھتا ہوں‌کہ آگے کوئی گاڑی ہے جسے کوئی خاتون ڈرائیو کر رہی ہیں‌میں‌ تھوڑا سا فاصلہ رکھ لیتا ہوں کیا پتہ کب بریک پر پائوں رکھ دیں:00006:
     
  6. نعمان نیر کلاچوی

    نعمان نیر کلاچوی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 25, 2011
    پیغامات:
    552
    شکریہ محترم سسٹر
     
  7. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,445
    ویسے چاہے لڑکے ہوں یالڑکیان دونوں انسان ہوتے ہیں اورانسان اچھے بھی ہوتے ہیں اوربرے بھی ایسی ہی حرکات لڑکے بھی کرتے ہیں دراصل ہم پاکستانی ٹریفک رول پرکم ہی عمل پیراہوتے ہیں،سعودی عرب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زیادہ ترپاکستانی ہی پکڑمیں آتے ہیں،یہ ہماراقومی مزاج ہے،،،اورقومی مزاج شعورسے بدلتاہے عمدہ تعلیم فکرکامادہ دیتی ہے جوشعورپیداکرتی ہے۔۔۔۔بس اتنی سی بات ہے چاہے لڑکے ہوں یالڑکیان دونوں انسان ہوتے ہیں اورانسان اچھے بھی ہوتے ہیں اوربرے بھی۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    مردانہ پراپیگنڈہ ! ( افتخار انكل سے معذرت كے ساتھ ) آئی ٹی پی کے مستند اعداد وشمار کچھ اور کہتے ہیں۔
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    :00039:
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہاں بالكل پراپیگنڈا اس ليے کہ خواتين اتنى خراب ڈرائیونگ بھی نہيں كرتيں ۔

    اگر ايسى بات ہوتی تو فى ميل ڈرائيورز پر پابندى لگ جاتى ،
    ون ويلنگ كون كرتی ہيں ؟ لڑکیاں؟
     
  11. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جی سسٹر، آپ صحیح کہہ رہی ہیں،
    لیکن اکثر خواتین گھبرا کر بھی غلط ڈرائیونگ کر لیتی ہیں۔ :) یعنی اکثر خواتین کی گھبراہٹ اور حواس باختگی ایکسیڈنٹ کا باعث بھی بن جاتی ہے۔ جبکہ یہ تناسب مردوں میں کم ہے۔ مرد اپنی بے وقوفی اور جلد بازی، اوورکنفیڈنس کی وجہ سے ایکسیڈنٹ کا باعث بنتے ہیں۔ خلاصہ یہ کہ دونوں طرف حساب تقریبا برابر ہی ہے۔

    90% لڑکے کرتے ہیں۔ 10% لڑکیاں بھی کرتی ہیں :)
     
  12. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,750
    آپی جی پراپیگنڈا تھوڑی نہ کیا ہم نے۔ جو دیکھتا ہوں‌وہی کہتا ہوں‌۔ مانتا ہوں‌کہ خواتین اتنی بھی بُری ڈرائیو نہیں‌کرتی ہیں‌ لیکن میجورٹی کرتی ہیں۔ کیونکہ اُن میں‌گاڑی چلانے کا کونفیڈنٹ نہیں ہوتا اکثر اگر کبھی گاڑی بیچ راستے میں‌بند ہوجائے تو لوگوں‌کی عادت ہے کہ ہارن پہ ہارن مارنا شروع کر دیتے ہیں‌ ایسی سچویشن میں‌خواتین زیادہ کنفیوز ہو جاتی ہے ہیں‌اور ان سے گاڑی تک سٹارٹ‌نہیں‌ہوتی۔ لیکن خیر ہے اچھی ڈرائیو کرنے والی خواتین بھی ہیں‌ لیکن بہت کم آپی۔ ہائی کلاس میں‌جتنی بھی خواتین ہوں‌گی وہ ضرور اچھی ڈرائیو کرتی ہوں‌گی کیونکہ انہوں‌نے دن میں‌دس بار تو گھر سے نکلنا ہوتا ہے یہ بات تو آپ کو ماننی چاہیے۔ ون ویلنگ لڑکے کرتے ہیں‌ آئی ایگری لیکن اُس سے ٹریفک بلاک کا کوئی مسئلہ نہیں‌ہوتا ہے۔ ویسے کئی بار لڑکیاں‌بھی ون ویلنگ کرتی دییکھی گئی ہیں‌ یو ٹیوب میں مل جاتی ہے اُن کی ویڈیو۔


    صحیح‌کہا برادر کئی بار لڑکے ایفیشنسیاں‌دکھاتے ہوئے ایکسیڈنٹ کروا بیٹھتے ہیں‌ ان شاءاللہ ایک تحریر لکھنے کا پروگرام ہے اس بارے میں‌ جس دن مکمل ہوئی تو ضرور شیئر کرؤں‌گا۔

    لڑکا لڑکی دو برابر ہی ہیں ان میں‌فرق صرف ہماری سوچ ڈالتی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں