میرا پسندیدہ کلام

محمد اکبر فیض نے 'شعری مجلس' میں ‏نومبر 1, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    یاد رکھ​
    کام اپنا بندگی ہے یاد رکھ ورنہ پھر شرمندگی ہےیاد رکھ
    کر حیا تُو خالق اور مخلوق سے بے حیائی گندگی ہےیاد رکھ
    علمِ نافع ، حسنِ اخلاق وعمل نسخہء پایندگی ہے یاد رکھ
    دین و دنیا کے لیے محنت کشی باعثِ تابندگی ہے یاد رکھ
    عیش کو تُو آخرت پر رکھ اُدھار وہ حقیقی زندگی ہے یاد رکھ
    اپنے مالک پر ہمشہ رکھ نظر بس یہ اصلی بندگی ہے یاد رکھ
    راہِ حق میں اے ولی قربان ہو
    ایسا مرنا زندگی ہے یاد رکھ
     
  2. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    پھر بہار آئی

    پھر بہار آئی
    پھر بہار آئی کہ ہونے لگے صحرا گلشن
    غنچہ ہے نام خدا نافہ آہوئے چمن
    فیض تاثیر ہوا ہےکہ ہوا جاتا ہے
    روکش باغ خلیل اب کے سراپا گلشن
    جملہ انبۃ اللہ نَبَا تاً حَسَناً
    ان دنوں فصلِ بہاری میں ہے صحرائے چمن
     
  3. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    پردہ

    پردہ
    پردہ اٹھا تو حسن وشرافت کہاں رہی
    دین محمدی سے محبت کہاں رہی!
    آزاد ملک ہوگیا، آزاد بیبیاں
    قرآن اور حدیث سے نسبت کہاں رہی
    اسلام نے لگائے تھے عورت کو چار چاند
    بے پردوہ ہوکر حسن کی نگہبان کہاں رہی
    قرآن اور حدیث کو دل سے بھلادیا
    دل میں رسول پاک کی عظمت کہاں رہی
    افسوس پردہ پڑگیا مردوں کی عقل پر
    بے پردہ عورتیں ہوئیں غیرت کہاں رہی!!
     
  4. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    گرچاھتے ھیں زندگی ھو حسین

    گرچاھتے ھیں زندگی ھو حسین:00021:
    ہم شعارِ حسنِ کلام کریں
    عملِ صالح کا اہتمام کریں
    ذکر سے زباں تر ہی رہے
    ہو وہ صبح یا کہ شام کریں
    زندگی میں نور آجائے
    سیاہ رات میں ہم قیام کریں
    آشنا حیات ہو جہاد سے
    خود پہ عیش اب حرام کریں
    مقام تقویٰ بھی ہم کو حاصل ہو
    جو ادا حق احکامِ اسلام کریں
    خود سے چھوٹوں پہ دستِ شفقت ہو
    اور بزرگون کا ہم احترام کریں
    چشم دیدارِ حق کے قابل ہو
    غیر سے حفظ کا التزام کریں
    گر چاہتے ہیں کہ زندگی ہو حسیں
    ہر جگہ کثرت ِ سلام کریں
    ساعدی چھوڑ کر کلامِ فضول
    آخرت کی فکر مدام کریں
     
  5. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    انکساری

    انکساری:00021:


    بروز محشر وہ جنت کا مستحق ہوگا


    جو عاجزی کے سبب سر جھکا کے چلتا ہے


    نہ بو بھی سونگھ سکے گا وہ باغِ جنت کی


    کہ جس کے سینے میں تکبر کا سانپ پلتا ہے
     
  6. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    بے شرمی

    :00018: بے شرمی


    نمائش کی خاطر وہ صورت چھپانا


    وہ مصنوعی انداز سے شرم کھانا


    نگاہیں لڑانا ادائیں دکھانا


    یہی ہے نئی روشنی کا زمانہ


    جو گھر سے چلی ایک فتنہ بپا ہے


    چکا چوند میں اک جہاں مبتلا ہے


    اسے آپ دور ترقی کہیں گے


    غضب ہے کہ کب تک عقیدے رہیں گے
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
    جزاک اللہ
     
  9. محمد اکبر فیض

    محمد اکبر فیض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2007
    پیغامات:
    1,393
    شکریہ سعدی بہن
     
  10. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں