چکوال، سکول بس کو حادثہ، جاں بحق طلبہ کی تعداد 37 ہو گئی

جاسم منیر نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 27, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    چکوال، سکول بس کو حادثہ، جاں بحق طلبہ کی تعداد 37 ہو گئی
    چکوال ۔۔۔۔ چکوال میں‌موٹر وے پر کلرکہار سالٹ رینج کے قریب سکول بس حادثہ میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ جبکہ 51 طلبہ زخمی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں اب تک 11 لاشیں اور 51 زخمی طلبہ لائے گئے ہیں۔

    حوالہ
    یاد رہے کہ گزشتہ روز موٹروے پر کلرکہار سالٹ رینج پر ایک اسکول بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی تھی جس میں تقریبا 110 افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ سالٹ رینج پر رفتار کی حد 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔


    انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرنے والوں‌کی مغفرت فرمائے، ان کے گھر والوں‌ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
    یہ لمحات بہت ہی مشکل ہوتے ہیں کہ جب مائیں اپنے بچوں‌ کو دعاؤں کے ساتھ گھر سے رخصت کر رہی ہوں، اور واپسی پر بچوں کی لاشیں دیکھیں۔ اللہ تعالیٰ اس آزمائیش میں سب مرنے والوں کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔‌آمین۔
     
  2. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    اف
    اللہ کی پتہ نہیں‌کیا مشیت ہے، والدین کس قدر غمگین اور بدحال ہونگے اللہ ہی بہتر جانے۔، کل میری امی کی بڑی بہن کا انتقال ہوا، مجھے خبر ملنے کے بعد سے ابتک میں ان۔ایزی ہورہا ہوں، تب یہ ڈایرکٹ رشتے وہ بھی فلاورز آف پیراڈائیز۔۔۔کو کھونے پر والدین کتنے غمگین ہونگے ہم تصور بھی نہں‌کرسکتے۔

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ سبکو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین
    بجلی جیسی خبر ہے یہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    اللہ معصوم بچوں کے والدین کو صبر کی توفیق دے اور اسکے بدلے بھتر اجر آخرت میں دے۔
     
  4. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    میں‌آج ہی یہ تھریڈ پوسٹ کرنے والا تھا مگر نہیں‌کیا۔ کیونکہ مجھے بہت دلی دُکھ پوتا ہے ایسی خبریں‌ شیئر کر کے اور پڑھ کر۔ جاسم بھائی مرنے والوں کی تعداد 45 ہو چُکی ہے۔ اللہ تعالی اُن کی مغفرت کرے۔ فیصل آباد سے یہ بس کلرکہار جا رہی تھی براستہ چکوال۔ کہا یہ گیاہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ایسا ہوا۔ جب ڈرائیور کو لگا کہ اب وہ کنٹرول نہیں‌کر پائے گا تو اُس نے بس پر آواز لگائی کہ سب کلمہ پڑھ لو اب شاید ہم نہ بچیں‌۔ اس آواز پر ایک لڑکے سے بس سے باہر چھلانگ مار دی اور اُسی نے بیان میں‌یہ سب کہا کہ میں‌ ڈرائیور کی بات سُن کر ہی چھلانگ ماری اور وہ خود بھی بہت زخمی ہوا۔ کنتے ہی خاندان کے چراغ بُجھ گئے۔ اللہ تعالی مرنے والوں‌کی مغفرت کرے اور اُن کے گھر والوں‌کو صبر و جمیل عطا کرے آمین

    اللہ تعالی ہم سے شاید بہت ناراض ہے تبھی تو مسلمان ہر جگہ ذلیل اور رُسوا ہو رہا ہے اور تباہی مچی ہوئی ہے پورے ملک میں۔
     
  5. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    اللہ بچوں کی اور تمام شہدا کی مغفرت عطاء فرمائے۔ کوئی دن نہیں ایسا جب کہیں کسی ہلاکت کی خبر نہ ہو۔ بس سے نہیں تو، دہشت گردی سے مر جاتے ہیں، اس سے بچیں تو سیاست کے ہاتھوں اور سب سے بچیں تو مہنگائی کے ہاتھوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ ہی مالک ہے۔
     
  6. aaryoob

    aaryoob -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اگست 20, 2009
    پیغامات:
    42
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں