دارالسلام امام کعبہ کی کتابوں کے ترجمے شائع کریگا

ابو ابراهيم نے 'خبریں' میں ‏اکتوبر، 3, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بسم اللہ الرحمن الرحیم​


    ریاض : مکتبہ دارالسلام ،امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کی کتابوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ شائع کرے گا۔
    مکتبہ دارالسلام کے مدیر موصوف عبدالمالک مجاہد نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ سے ان کی رہائش گاہ پر مکتب خاص میں ملاقات کی۔اس موقع پر دارالسلام جدہ برانچ کے منیجر محمد اشرف بھی موجود تھے۔
    ملاقات میں طے کیا گیا کہ مکتبہ امام الدعوہ اور دارالسلام مل کر اسلامی کتب کو دنیا میں عام کرنے کی مساعی کریں گے۔عبدالمالک مجاہد نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کوان کی کتاب” خطبات حرم“ کی جلد پیش کی جسے دارالسلا م کے زیراہتمام شائع کیا گیا ہے۔
    ”خطبات حرم“ شیخ عبدالرحمٰن السدیس کے حرم مکی میں دیئے جانے والے خطبات کا مجموعہ ہے جسے اردو زبان میں نہایت خوبصورت انداز میں چار کلرز میں شائع کیا گیا ہے۔امام کعبہ نے” خطبات حرم“ کی خوبصورت تزئین اور طباعت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ توحیداور قرآن وسنت کی اشاعت کے لئے دارالسلام نمایاں کردارادا کررہا ہے۔
    اس موقع پر امام کعبہ نے ریاض میں قائم دارالسلام کے مرکزی دفتر کے دورے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ” خطبات حرم“ ایک منفرد کاوش ہے ،اس خوبصورت اور نہایت میسر کتاب کی تقریب رونمائی حج کے بعد وہ خود کریں گے۔ امام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے کہا کہ پاکستانی قوم نہایت جفاکش اور محنتی ہے،امام کعبہ نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔
    ملاقات کے بعد عبدالمالک مجاہد اور برانچ منیجر محمد اشرف کو امام کعبہ کی زیرنگرانی چلنے والی لائبریری کا دورہ بھی کرایا گیا اور لائبریری میں دنیا بھر سے شامل کی گئیں کتابوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور تحائف کا تبادلہ بھی کیاگیا۔

    لنک
     
  2. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ یہ تو بہت ہی اچھی خبر ہے۔
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    بہت عمدہ انفارمیشن اسحاق بھائی
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاک اللہ‌ خیرا اسحاق بھائی

    اللہ تعالی دارالسلام اور شیخ محترم کی کوششوں کو قبول فرمائے۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ‌ خیرا اسحاق بھائی
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ
    آخر کار دارالسلام نے یہ کوشش کر ہی ڈالی ، اللہ انہیں جزائے خیر دے ، ویسے مجھے تو شیخ سعود الشریم حفظ اللہ کے خطبات کا انتظار ہے ، دیکھتے ہیں دارالسلام والے اس طرف کب توجہ دیتے ہیں۔
     
  7. وحیداحمدریاض

    وحیداحمدریاض -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏فروری 25, 2011
    پیغامات:
    1,104
    جزاک اللہ

    السلام علیکم

    کیا یہ کتابیں شائع ہو گئی ہیں؟؟؟
     
  8. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اس وقت شیخ عبد الرحمن سدیس کى کتاب "خطبات حرم" شائع ہوچکى ہے , جو شیخ کے خطبوں کا ترجمہ ہے -
     
  9. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بھائی اسحاق خبر تو اچھی ہے مگر کتاب ابھی تک لنک کے ساتھ نہیں پہلچی کیا وجہ ہے؟
    جزاک اللہ خیرا الجزا
     
  10. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    شاید ابھى اپلوڈ نہیں کى گئى - اللہ اعلم
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    جزاک اللہ‌ خیرا
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں