مقتل

اداس ساحل نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏اکتوبر، 6, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. اداس ساحل

    اداس ساحل -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 28, 2010
    پیغامات:
    183
    مقتل

    لوگوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے شہر میں دن اور رات اپنے معمول کے مطابق آتے ہیں اور جاتے ہیں۔ لوگ زندگی کو جی رہے ہیں، اپنی ہستی کے مطابق تگ و دو کر رہے ہیں۔ لیکن طلوع صبح کون سی خبر لیکر آئے، ہر شخص یہ سوچتا ہوا آغوش نیند میں چلا جاتا ہے اور صبح میں بس دل میں یہ ہی دعا کر رہا ہوتا ہے کہ آج کوئی ایسی خبر نہ سننے کو ملے جس سے دل پھر خراب ہو۔ چاہتے ہوئے بھی انسان کچھ نہ کر سکے اور نہ چاہتے ہوئے بھی دل غمگین ہو جائے۔

    اب تو عرصہ ہی ہو گیا کہ کوئی اچھی خبر ملے۔ ابھی 37 بچوں کے حادثے کا غم تازہ ہی تھا کہ خبر آئی کہ ایک اور بس پر فائرنگ ہوئی اور انسانیت، انسانوں کی اس حرکت کو دیکھ کر شرم سے گبھرا سی گئی۔ 26 انسانوں کا قتل ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے۔ سیلاب سے جو ہلاکتیں ہوئیں، ان کا تو الزام ہم سیلاب ہی کو دے دیتے ہیں۔ بم دھماکوں، خودکش حملوں ، حادثوں ، سیلاب کے ہاتھوں جانیں کس مقتل میں نہیں اس ملک میں ختم ہو رہی ہیں جو خدانخواستہ مقتل سا لگ رہا ہے۔

    پاکستان میں سسکتی ہوئی انسانیت، کبھی تو بنیادی ضروریات کے ہاتھوں ہی اسقدر مجبور ہے کہ گمان ہوتا ہے کہ کہیں یہ ملک پھر سے اس ریاست کی شکل اختیار نہ کر لے جہاں صرف اور صرف ظلم اور بدکاری کے گھٹا ٹوپ اندھیرے، باوجود چمکتی اور دمکتی صلاحیتوں کے ناکام نہ ہو جائے۔ آخر کار پاکستان ایک ملک ہے اور اس ملک میں بہت سے ذی شان اور اعلی افراد ہیں جن کی صلاحیتیں واقعی قابل ف‍خر ہیں۔ کہیں یہ بادل ان پر بھی بارش نہ کر دیں۔

    اس مقتل کو گلشن بنانا ہے۔ اس گلشن کو بارود کی بدبو سے نہیں، بلکہ امن اور سلامتی کی مہک سے کونے کونے میں بھرنا ہے۔ اس ملک کے اثاثے ، یہ نونہال ، ان کو بچانا ہے۔ اس ملک کے افراد جو ایک سرمایہ ہیں، انھیں دہشت گردی اور شدت پسندی کی اس ظالم اور خودغرض آگ سے بچانا ہے۔ عورتیں جو اس گلشن کی زینت ہیں، اس زینت کو ہر شعبے کی ترقی میں حصّہ دلوانا ہے۔ بوڑھے جو بزرگ ہیں ، ان کے مشورے اور دعاوں سے اس گلشن کے چپے چپے کو سینچنا ہے۔

    مجھے اس مقتل کی نہیں، گلشن کی ضرورت ہے
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں