مولانا مختار احمد ندوی

حیدرآبادی نے 'مسلم شخصیات' میں ‏نومبر 5, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

    نامور عالم دین مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری کے انتقال کے بعد عالم اسلام کی ایک اور مایہ ناز ہستی ، برصغیر میں جماعتی اور غیر جماعتی سطح پر اس صدی کی منفرد اور بے مثال شخصیت اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق امیر حضرت العلام مولانا مختار احمد ندوی بھی 7۔سپٹمبر 2007ء کو اس دارفانی سے رخصت ہو کر اپنے حقیقی رفیق اعلیٰ سے جا ملے۔
    انا للہ وانا الیہ راجعون

    مولانا مختار احمد ندوی 1930ء میں ہندوستانی ریاست اُترپردیش کے مشہور شہر مئو کے وشوناتھ پورہ محلہ میں پیدا ہوئے تھے۔
    کئی اداروں سے بھر پور علمی استفادہ کے بعد کلکتہ جامع مسجد اہل حدیث میں خطیب ، امام ، مفتی اور مناد کی حیثیت سے ایک طویل عرصہ تک مقرر رہے۔ اللہ تعالیٰ نے مرحوم کو بہت ساری خوبیوں سے نوازا تھا ، صحافت وخطابت کے ذوق کی بنا پر ’اخبار اہل حدیث دہلی‘ کی مجلس ادارت سے منسلک ہوئے اور کئی علمی مقالے آپ نے تحریر فرمائے۔

    یہ حقیقت ہے کہ مولانا محترم اس قدر خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے اپنے دین کی عظیم الشان خدمت لی ہے۔ آپ تھے تو فردِ واحد، لیکن ایک امت کا کام کرگئے ہیں۔
    ادارہ اصلاح المساجد بمبئی کے تحت انڈیا میں کشمیر سے کنیا کماری تک مساجد کا جال بچھا دیا۔ محسنین کے تعاون سے چھوٹی بڑی تقریباً چار سو مساجد تعمیر کروائیں۔ اتنے بڑے ملک کا شاید ہی کوئی صوبہ ہوگا جو آپ کے فیض سے محروم رہا ہو، مولانا نے ملک کے تقریباً ہر صوبے کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں پہنچ کر توحید وسنت کو متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔ اسی لیے اہل علم کے علاوہ ملک کے عوام بھی آپ سے بھر پور واقف تھے۔
    بچوں کی دینی وعصری تعلیم کے لیے مالیگاؤں، مئو ناتھ بھنجن اور بنگلور وغیرہ میں قلعہ نما بڑے بڑے ادارے قائم کئے۔
    1992ء میں عالم اسلام کی معروف شخصیت ڈاکٹر عبداللہ عمر نصیف ، رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے تقریباً چالیس اصحاب حل وعقد کے وفد کے ساتھ چارٹرڈ فلائٹ سے جب جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگاؤں تشریف لائے اور جامعہ کے معائنہ کیا تو حیران ہوکر فرمایا تھا :
    دیکھئے شیخ مختار کس قدر نشیط ہیں ملک کے سربراہوں اور سلطانوں کے کرنے کے کام آپ کررہے ہیں!!

    جماعت اہل حدیث ہند میں آپ پہلے شخص ہیں جنہوں نے لاکھ مخالفت کے باوجود لڑکیوں کے لیے بھی دینی تعلیم کا انتظام کرتے ہوئے اقامتی درسگاہیں کلیہ عائشہ صدیقہ منصورہ مالیگاؤں، کلیہ فاطمة الزہراء مئو ، کلیہ عائشہ الصدیقہ بنگلور وغیرہ بنایا جہاں سے سینکڑوں لڑکیاں پڑھ کر دنیا کے کونے کونے میں حتٰی کہ یورپ، کینیڈا، امریکہ میں بھی دعوت وتبلیغ کا فریضہ انجام دے رہی ہیں۔ الحمدللہ۔

    مولانا مختار احمد ندوی نے سلفی العقیدہ کتب کی نشر واشاعت کے لیے عالم اسلام کا معروف و مشہور ادارہ الدارالسلفیہ بمبئی قائم کیا جس کے ذریعہ سے چھوٹی بڑی تقریبا تین سو کتابیں شائع کروائیں۔ پھر اس لٹریچر کو گھر گھر پہنچانے کی خاطر محسنین اور دوستوں کے تعاون سے پوری دنیا میں پھیلادیا۔ ہندوستان میں بڑے بڑے ہسپتال بنائے، عصری مدارس قائم کئے، ملک کا ممتاز یونانی محمدیہ میڈیکل کالج اور ریسرچ سنٹر قائم کیا۔

    آپ 1979ء سے 1989ء تک مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے نائب امیر، پھر 1989ء سے 1990ء تک کار گزار امیر اور 1990ء سے 1997ء تک جماعت کے امیر کے منصب پر فائز رہے، اس دوران ملک میں جماعت کے مورال کو بہت بلند کیا، نیز مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر ہوتے ہوئے مرکزی جمعیت کے مرکز اور اس کے دفاتر کے لیے محسنین کے تعاون سے دہلی میں شاہی جامع مسجد کے قریب ایک بڑی عمارت (جس کی مالیت آج کئی کروڑ میں ہوگی اور جو آج ’اہل حدیث منزل‘ کے نام سے جانی جاتی ہے) خرید کر جماعت کے لیے وقف کیا۔
    مولانا موثر خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ نڈر صحافی اور منجھے ہوئے ادیب بھی تھے۔ عربی اور اردو ادب پر آپ کو کمال حاصل تھا۔ آج سے اٹھارہ سال قبل اپنا ذاتی ماہنامہ البلاغ بمبئی جاری کیا ۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد ماہنامہ ہے جس کو قبولیت عام حاصل ہے۔

    سماحة الشیخ ابن باز رحمہ اللہ سے آپ کا بہت ہی خاص تعلق تھا۔ شیخ محترم نے مولانا سے اپنی اور دوسرے مشائخ کی کئی کتابوں کا اردو ترجمہ کروایا، انہی کتابوں میں ایک اہم کتاب التحقیق والایضاح لکثیر من مسائل الحج والعمرة والزیارة بھی ہے، حج وعمرہ اور زیارت کے مسائل پر مشتمل مولانا کا ترجمہ کیا ہوا یہ کتابچہ پچھلے کئی سالوں سے برصغیر کے حاجیوں اور معتمرین کو سعودی حکومت بطور ہدیہ برابر دیتی آرہی ہے۔

    اللہ تعالی اپنے اس توحید پرست دین کے سچے خادم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔ آپ کی جملہ حسنات کو قبول فرمائے اور آپ کی دانستہ وغیر دانستہ جملہ خطاؤں کو درگزر فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
     
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    کتاب ڈاؤن لوڈ کریں

    مولانا مختار احمد ندوی کی ایک اہم اردو کتاب pdf شکل میں مفت میں ڈاؤن لوڈ کریں ۔

    نام کتاب : قرآن خوانی اور ایصال ثواب
    تفصیل : اس مختصر مگر مفید کتاب میں قرآن اور حدیث کے روشن دلائل سے ثابت کی گیا ہے کہ ۔۔۔
    قرآن خوانی ، فاتحہ ، تیجہ ، چہلم ، برسی وغیرہ بدعاتِ مروجہ کا ثواب مُردوں کو نہیں پہنچتا !
    تالیف و ترتیب : مختار احمد الندوی
    ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ ، رياض۔
    ڈاؤن لوڈ لنک : یہاں کلک کریں
     
  3. عقرب

    عقرب Guest

    انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔

    اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمت سے نوازے ۔اور انکے گناہوں کو معاف فرمادے۔۔ اور جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔۔آمین یا رب العلمین۔۔
     
  4. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    اللہ مولا مختار احمد ندوی کی سیئات سے درگزر فرمائے۔ ان کی حسنات کو شرف قبولیت سے نوازے اور ان کے شاگردوں کو ان کا مشن جاری و ساری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں