عادی مجرم

بابر تنویر نے 'ادبی مجلس' میں ‏اکتوبر، 12, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    دوستو چانٹا تو بڑی زور کا پڑا تھا مگر مارنے والے کے لیۓ آج تک دل سے دعا ہی نکلتی ہے۔
    میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 11 سال ہے کل مجھ سے پوچھنے لگی کہ بابا آپ کو کبھی اسکول میں کسی بات پر سزا ملی تھی؟ میں نے اسے بتایا کہ مجھے زیادہ یاد نہیں شائد کبھی ہوم ورک نہ کرنے پر سزا ملی ہو مگر ایک چانٹا ضرور یاد ہے۔ کہنے لگی کہ بابا اس بارے میں بتائیں کہ آپ کو چانٹا کیوں پڑا تھا؟ پھر میں نے اسے اس سزا کی روداد سنائ۔ جسے آپ سب کے ساتھ بھی شئیر کرنا چاہتا ہوں۔
    یہ غالبا 1972 کی بات ہے۔ میں اس وقت کراچی میں " گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول نمبر 2 پی ای سی ایچ اس " میں آٹھویں جماعت کا طالبعلم تھا۔ کلاس میں کئی بچوں کی عادت تھی کہ وہ "بریک" کے دوران ۔ اسکول سے غائب ہو جایا کرتے تھے۔ اور دوسرے دن آنے پر کبھی انہیں سزا ملا کرتی تھی یا آئندہ ایسا نہ کرنے کے وعدے پر چھوڑ دیا جاتا تھا۔ ایک دن میرے دل میں بھی خیال آیا کہ میں بھی اسی طرح اسکول سے بھاگ کر دیکھوں۔ اور اسی دن اس خیال کو عملی جامہ پہنا دیا۔ دوسرے بچے تو شائد کہیں گھومنے وغیرہ چلے جاتے ہوں گے۔ میں سیدھا اپنے گھر چلا گیا۔
    دوسرے دن جب اسکول پہنچا تو ہمارے کلاس ٹیچر جن کا نام " تحقیق " تھا۔ کلاس میں آتے ہی انہوں نے کہا کہ کل جو جو لڑکے بریک میں بھاگ گۓ تھے وہ کھڑے ہو جائیں تو جناب میں بھی کھڑا ہو گیا۔ دل میں یہ سوچا کہ میں تو آج پہلی بار بھاگا ہوں اس لیۓ زیادہ سے زیادہ ڈانٹ ہی پڑے گی۔ سر تحقیق نے باری باری ہر لڑکے کو بلایا اور پہلے تو بھاگنے کی وجہ دریافت کی پھر اس کے بعد اسے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔ اب مجھے بھی اب یہ اطمئنان ہو گیا کہ سر تحقیق وارننگ دے کر چھوڑ دیں گے۔ سب لڑکوں سے فارغ ہو کر سر تحقیق نے مجھے کچھ اس طرح بلایا " بابر صاحب ذرا ادھر تو آیۓ" جیسے ہی میں ان کی ٹیبل کے پاس پہنچا تو انہوں نے مجھ سے کچھ بھی نہیں پوچھا بلکہ ایک زور دار چانٹا میرے گال پر جڑ دیا۔ آپ خود ہی سوچ سکتے ہیں کہ اس اچانک افتاد پر میری کیا حالت ہوئ ہوگی۔ چانٹا مارنے کے بعد انہوں نے کہا جاؤ جا کر اپنی جگہ بیٹھ جاؤ۔ بہر حال میں اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گیا اور یہ سوچتا رہا کہ پتہ نہیں تحقیق سر کو مجھ سے کیا دشمنی ہے کہ باقی سب لڑکوں کو جو کہ اکثر بھاگتے رہتے ہیں تو چھوڑ دیا اور مجھے چانٹا لگا دیا۔
    اب آگے کی سنیۓ۔ آخری پیریڈ میں چپراسی آیا اور اس نے مجھ سے کہا کہ تحقیق صاحب نے کہا ہے چھٹی کے بعد مجھ سے مل کر جانا۔ میری حالت اور بری ہو گئ کہ پتا نہیں کیوں بلایا ہے۔ شائد کوئ اور سزا ملے گی۔ جب چھٹی ہوئ اور میں باہر نکلا تو تحقیق سر سیڑھیوں کے پاس ہی کھڑے ہوئے تھے ۔ مجھے دیکھتے ہی پیار سے کہنے لگے کہ میں تمہارا ہی انتظار کر رہا تھا۔ میرے ساتھ آؤ۔ میں ان کے ساتھ ہو لیا۔ اور دل میں یہ سوچتا رہا کہ صبح پیار سے بلا کر چانٹا مار دیا تھا اب پتہ نہیں کیا کریں گے۔ اسٹاف روم میں پہنچ کر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تمہیں معلوم ہے کہ میں نے تمہیں کیوں مارا تھا۔ میں نے جواب دیا اس لیۓ کہ میں اسکول سے بھاگا تھا۔ تحقیق سر نہیں کہا کہ اس لیۓ نہیں بلکہ اس لیۓ کہ تم کل پہلی بار بھاگے تھے۔ دوسرے لڑکے تو عادی مجرم ہیں ان کی تو عادت ہے بھاگنے کی اور انہیں مار کا کوئ اثر نہیں ہوتا اس لیۓ انہیں مارنے یا ڈانٹنے کا کوئ فائدہ نہیں اور تمہیں اس لیۓ مارا ہے کہ تم میرے اچھے اسٹوڈنٹ ہو اور تمہارے اس طرح بھاگنے کا مجھے بہت افسوس ہوا تھا۔ جاؤ آئندہ کبھی نہ بھاگنا۔ تو دوستو یہ اس چانٹے کی روداد تھی جسے میں آج تک نہیں بھول پایا اور اس چانٹے کا یہ اثر ہوا کہ پھر کبھی اسکول سے بھاگنے کی ہمت نہ ہوئ۔
    1983 میں ایک دوست نے بتایا تھا کہ تحقیق سر کی وفات ہو چکی ہے۔ اللہ تعالی ان کی مغفرفت کرے۔ آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آمين ـ بہت خوب ! ايک اچھے استاد كى ياديں شريك مجلس كرنے كا شكريہ ۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    جزاکم اللہ خیرا۔
    بہت زبردست۔
    یقینا ہر اچھا استاد اپنے ہر اچھے طالب علم کے بارے میں‌ ہمیشہ اچھا ہی سوچتا ہے۔
     
  4. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    آمین
    بہت عمدہ شیئرنگ سر جی
    اللہ ہماری نوجوان نسل کو ان باتوں‌سے نصیحت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
    اللہ آ پ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاکم اللہ خیرا۔
    بہت زبردست۔

    + پوائنٹس
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں