نقشے : پاکستان کے ضلعی نقشے

منصف نے 'دیس پردیس' میں ‏اکتوبر، 30, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    پاکستان : ضلعی نقشے

    [​IMG]
    [​IMG]




    [SIZE="4”" اگست 2000ء سے قبل اضلاع ڈویژن کے تحت ہوتے تھے لیکن اس وقت ڈویژن کو ختم کرکے اضلاع کو براہ راست صوبوں کے ماتحت کردیا گیا۔

    2001ء سے قبل پاکستان میں کل 106 اضلاع تھے تاہم کراچی کے تمام اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی اور ملیر کو ضلع کراچی میں ضم کرنے سے ان کی تعداد گھٹ کر 102 رہ گئی۔
    دسمبر 2004ء میں سندھ میں 4 نئے اضلاع کے قیام سے یہ تعداد ایک مرتبہ پھر بڑھ کر 106 ہوگئی۔ ان نئے اضلاع کے حوالے سے کوئی اعداد و شمار دستیاب نہیں۔ ان اضلاع میں سے عمر کوٹ 2000ء سے قبل بھی ضلع تھا جبکہ کشمور، قمبر اور جامشورو پہلی مرتبہ ضلع بنے ہیں۔ مئی 2005ء میں حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دیا جس کے بارے میں اعداد و شمار بھی دستیاب نہیں۔ پنجاب میں ایک نیا ضلع چنیوٹ بھی بنا ہے جو فروری 2009ء میں تشکیل پایا۔ آزاد کشمیر میں 10 جبکہ گلگت و بلتستان میں 7 اضلاع ہیں۔
    نیز خیبر پختونخوامیں اس سال ضلع مانسہرہ سے علاقہ "تور غر" جسے "کالا ڈھاکہ" بھی کہا جاتا ہے الگ ضلع کا درجہ دیا گیا اس طرح خیبر پختونخوا میں اضلاع کی تعداد پشیس ہوگئی ہے


    اس طریقہ سے صوبوں کے 114 اضلاع، آزاد کشمیر کے 10 اور گلگت بلتستان کے 7 اضلاع ملا کر پاکستان میں کل 131 اضلاع ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی علاقوں کی سات ایجنسیاں بھی ہیں جن کی الگ حیثیت ہے۔


    [COLOR="Blue"]
    اسلام آباد
    [/COLOR]
    پاکستان کا دارالحکومت "اسلام آباد" نہ تو پنجاب کا حصہ ہے نہ صوبہ خیبر پختونخوا ، گرچہ یہ دونوں کے بیچ واقع ہے
    1958ء تک پاکستان کا دارالحکومت کراچی رہا۔ کراچی کی بہت تیزی سے بڑھتی آبادی اور معاشیات کی وجہ سے دارالحکومت کو کسی دوسرے شھر منتقل کرنے کا سوچا گیا۔ 1958ء میں اس وقت کے صدر ایوب خان نے راولپنڈی کے قریب اس جگہ کا انتخاب کیا اور یہاں شہر تعمیر کرنے کا حکم دیا۔ عارضی طور پر دارالحکومت کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا اور 1960ء میں اسلام آباد پر ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا.1964ء ميں پاکستان کے دارالحکومت کا درجہ ديا گيا 1968ء میں دارالحکومت کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔


    صوبہ پنجاب
    کل چھتیس (36) اضلاع ہیں
    جوکہ ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں

    1. اٹک
    2. بھاولنگر
    3. بھاولپور
    4. بھکر
    5. چکوال
    6. چنیوٹ
    7. ڈیرہ غازی خان
    8. فیصل آباد
    9. گوجرانوالہ
    10. گجرات
    11. حافظ آباد
    12. جھنگ
    13. جہلم
    14. قصور
    15. خانیوال
    16. خوشاب
    17. لاہور (صوبائی صدر مقام)
    18. لیہ
    19. لودھراں
    20. منڈی بہاؤالدین
    21. میانوالی (پہلے صوبہ سرحد کا ضلع تھا ، اب پنجاب میں شامل ضلع ہے)
    22. ملتان
    23. مظفر گڑھ
    24. نارووال
    25. ننکانہ صاحب
    26. اوکاڑہ
    27. پاکپتن
    28. رحیم یار خان
    29. راجن پور
    30. راولپنڈی
    31. ساہیوال
    32. سرگودھا
    33. شیخوپورہ
    34. سیالکوٹ
    35. ٹوبہ ٹیک سنگھ
    36. وہاڑی

    [​IMG]
    [​IMG]





    صوبہ سندھ
    کل تئیس (23) اضلاع ہیں
    جوکہ ترتیب وار مندرجہ ذیل ہیں

    1. بدین
    2. دادو
    3. گھوٹکی
    4. حیدرآباد
    5. جیکب آباد
    6. جامشورہ
    7. کراچی (صوبائی صدر مقام)
    8. کشمور (کندھ کوٹ)
    9. خیرپور
    10. لاڑکانہ
    11. مٹیاری
    12. میر پورخاص
    13. نوشہرو فیروز
    14. نواب شاہ (نیا نام "شہید بے نظیر آباد")
    15. قمبر شہداد کوٹ
    16. سانگھڑ
    17. شکار پور
    18. سکھر
    19. ٹنڈو الہ یار
    20. ٹنڈو محمد خان
    21. تھرپارکر( ِمٹھی)
    22. ٹھٹہ
    23. عمرکوٹ

    [​IMG]

    [​IMG]









    صوبہ بلوچستان
    کل تیس (30) اضلاع ہیں
    ترتیب وار مندرجہ زیل ہیں

    1. آوارن
    2. بارخان
    3. بولان (ڈھاڈر)
    4. چاغی
    5. ڈیرہ بگٹی
    6. گوادر ( مکران ڈیویژن)
    7. ہرنائی
    8. جعفرآباد
    9. جھل مگسی
    10. قلات
    11. کیچ (تربت- مکران ڈیویژن)
    12. خاران
    13. کوہلو
    14. خضدار
    15. قلعہ عبداللہ (چمن)
    16. قلعہ سیف اللہ
    17. لسبیلہ (بیلہ)
    18. لورالائی
    19. مستونگ
    20. موسیٰ خیل
    21. نصیر آباد
    22. نوشکی
    23. پنجگور
    24. پِشين
    25. کوئٹہ (صوبائی صدر مقام)
    26. شیرانی
    27. سِبَی
    28. واشُک
    29. ژوب
    30. زیارت

    [​IMG]
    [​IMG]





    صوبہ خیبر پختونخوا

    پچیس (25) اضلاع ہیں


    1. ایبٹ آباد
    2. بنوں
    3. بٹگرام
    4. بونیر
    5. تور غر (جسے “کالا ڈھاکہ“ بھی کہتے ہیں)
    6. چارسدہ
    7. چترال
    8. ڈیرہ اسماعیل خان
    9. ہنگو
    10. ہری پور
    11. کرک
    12. کوہاٹ
    13. کوہستان
    14. لکی مروت
    15. دیرِ زیریں (Lower Dir)
    16. مالاکنڈ
    17. مانسہرہ (ہزارہ ڈیوژن)
    18. مردان
    19. نوشہرہ
    20. پشاور (صوبائی صدر مقام)
    21. شانگلا
    22. صوابی
    23. سوات
    24. ٹانک
    25. دیرِبالا (بالائی دیر-Upper Dir)
    [​IMG]





    وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقےسات ایجنسیز پر مشتمل ہے
    FATA


    1. باجوڑ ایجنسی
    2. خیبر ایجنسی
    3. کُرم ایجنسی
    4. مہمند ایجنسی
    5. شمالی وزیرستان ایجنسی (میران شاہ)
    6. اورکزئی ایجنسی
    7. جنوبی وزیرستان ایجنسی (وانا)


    [​IMG]






    آزاد کشمیر دس (10) اضلاع پر مشتمل ہے


    1. مظفر آباد
    2. ہتھیاں
    3. نیلم
    4. میرپور
    5. بھِمبر
    6. کوٹلی
    7. پونچھ
    8. باغ (راولا کوٹ)
    9. حویلی
    10. سدھنوتی (پلندری)

    [​IMG]




    شمالی علاقہ جات NORTHERN AREAS


    گلگت و بلتستان اب سات اضلاع پر مشتمل ہے جن میں سے دو بلتستان میں، تین گلگت اور دو ہنزہ۔نگر کے اضلاع ہیں۔ اس سے پہلے ہنزہ۔نگر کو بھی گلگت ڈویژن میں شمار کیا جاتا تھا جسے اب علیحدہ کر دیا گیا ہے۔


    بلتستان
    گانچے (خیلو)
    سکردو

    گلگت

    استور (گوری کوٹ ، عیدگاہ)
    دیامیر (چلاس)
    غذر (گاہ کچ)
    گلگت


    ہنزہ - نگر (کریم آباد)

    [​IMG]


    [/SIZE]
     
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر، 30, 2011
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    بہت خوب
    شئیرنگ کا شکریہ بھائی منصف
    کافی محنت کی ہے آپ نے
     
  3. منصف

    منصف -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 10, 2008
    پیغامات:
    1,920
    شکریہ ابو عبداللہ ۔۔۔
    یہ نقشہ بہت پہلے بنانا شروع کیا تھا ، قسط وار کرکے جب بھی فارغ اوقات میسر ہوتا نقشہ بنالیتا ،
    اصل میں انٹرنیٹ میں جو بھی نقشہ دستیاب ہے زیادہ تر انگریزی میں ہے اور جو اردو میں ہے وہ ناکافی ہے ،
    تو سوچا کہ کیوں نہ اپنی قومی زبان میں اپنے ملک کا نقشہ بنایا جائے تاکہ مقامات سے متعلق علم میں اضافہ ہو
    میں نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ نقشہ درست ہو ، تاہم اگر کوئی غلطی ہوئی تو اصلاح کی درخواست ہے
     
  4. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    ماشاءاللہ بہت عمدہ
    معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ما شاء اللہ بہت عمدہ پیشکش ہے،پاکستان کی انتظامی تقسیم کو ایک جگہ پر یکجا کر کے آپ نے میرے جیسے جغرافیے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لئے آسانی کر دی ہے۔ جزاک اللہ خیرا!
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    شئیرنگ کا شکریہ بھائی
     
  7. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    بہت خوب
    شئیرنگ کا شکریہ بھائی منصف
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ماشاء اللہ بہت عمدہ !
     
  9. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    بہت شکریہ
    نہایت عمدہ اور واضح انداز میں نقشوں کی تفصیل بتائی گئی ہے ۔ اس سے پہلے میں بلکل نہیں جانتا تھا ہر ضلع اور شہر کی صحیح سمت کا مقام۔
     
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    ماشاء اللہ ۔ عمدہ کام ۔ شکریہ ۔
     
  11. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت خوب
     
  12. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا. منصف
     
  13. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    جزاک اللہ بھائی، عمدہ کوشش ہے۔ کافی محنت کی ہے، آپ نے ،آپ کے بنائے ہوئے نقشہ جات سمجھنے میں‌آسان اور واضح ہیں۔
     
  14. تنویرنمل

    تنویرنمل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2012
    پیغامات:
    30
    ماشااللہ۔بہت خوب کاوش ھے۔امید ہے آٰئندہ بھی مستفید فرماتے رہیں گے
     
  15. نجی اللہ

    نجی اللہ -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2012
    پیغامات:
    29
    ماشا ء اللہ بہت زبردست کوشش کی گئی ہے ۔ کافی معلوماتی میپس ہیں
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں