دعوت الی اللہ

marhaba نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 7, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    پوسٹ نمبر 39 میں آپ نے جو اقتباس پیش کیا ہے وہ کس کی تحریر سے لیا گیا ہے اس پر بھی تو نام نہیں ہے
    [​IMG]
    اب میں آپ کی تحریر کا جواب دینے کی بجائے اس وقت کو کسی صدقہ جاریہ والے کام میں لگاؤں گا ان شاء اللہ کیوں کہ آپ سمجھ نے کی کوشش نہیں بلکہ بحث چاہرہے ہیں
     
  2. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اقتباس والے آپشن میں اسے پیش کرنے کا مطلب ہی یہی ہے کہ وہ کہیں سے لیاگیا ہے ۔ وہ میرا جملہ نہیں ہے ۔۔۔ آپ کسی بھی جانکار سے پوچھ لیجئے ۔۔ علم میں اضافہ ہی ہوگا ۔ان شاءاللہ مثلا میں نے کسی کے جملے کہیں سے لئے اور اسے قتباس والے آپشن میں پیش کرنے کے بجائے ایسے ہی لکھدئے تو پڑھنے والا فوری کہے گا تم علمی خیانت کررہے ہو ۔۔ کسی دوسرے کے جملے کو اپنے جملے ثابت کررہے ہو ۔۔۔ اسی کو الٹا کرکے سمجھ لیجئے تو بات سمجھ میں آجائے گی ان شا شاءاللہ
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 11, 2011
  3. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    دوبارہ محترم قارئین کو میں متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ میرے موضوع کا اصل مقصد جیسا کہ میں نے بار بار لکھا کہ رسول اور اصحاب رسول نے جو کام کیا اس کام کی وضاحت کرنا ۔۔ اور پھر امت مسلمہ میں خیرالقرون والے زمانے گزرنے کے بعد جس قسم کے فتنے شروع ہوئے ان کی اصلاح کے لئے اٹھنے والے علماء امت کا اسوہ ہے ۔۔۔ تاکہ ایک مسلمان کو یہ بات بآسانی معلوم ہو کہ اللہ نے رسول کو کس مقصد کے لئے بھیجا تھا اور وہ کیا کام اس دنیا میں کر کے گئے۔۔ اور صحابہ کو کیا ذمہ داری دی ۔۔۔ بس اتنی سی بات ہے ۔۔ خومخواہ لوگ دوسرے دوسرے سوالات کررہے ہیں ۔۔۔ جس کا دعوی یہ ہو کہ وہ رسول اور اصحاب رسول کی پیروی کرتا ہے اسے غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کے لئے اٹھ کھڑے ہونا چاہئے ۔۔۔نہ یہ کہ علماءِ امت کے کام کے بارے میں یہ بحث چھیڑے کہ کیا یہ دعوت الی اللہ میں شامل نہیں ۔۔۔ قطعِ نظر اس سے کہ وہ دعوت الی اللہ میں شامل ہے یا نہیں ۔۔ ایک متبع قرآن و سنت کو فوری طور پر یہ کہنا چاہئے کہ میرے نبی نے زندگی بھر غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کی ہے تو میں بھی رسول اور اصحاب رسول کی پیروی کرتے ہوئے اپنی زندگی کو اسلام کی تبلیغ غیر مسلموں میں کروں گا ۔۔۔ یہاں صرف اور صرف رسول اور اصحاب رسول کی پیروی کی بات ہے ۔۔۔ جسے یہ کام نہ کرنا ہو وہ صاف صاف کہدے کہ مجھے علماء امت کے اسوہ پر چلنا ہے ۔۔ مجھے مسلمانوں میں تبلغِ دین کرنا ہے ۔۔۔ بات ختم ۔۔۔ اپنی اپنی پسند اور اختیار کی بات ہے ۔۔ اس پر جھنجھلاہٹ کی ضرورت نہیں ۔۔۔ اگر کسی کو اعتراض ہو تو وہ اس بات پر اعتراض کرے کہ رسول اور اصحاب رسول نے غیرمسلموں میں جو تبلیغ ِدین کا کام کیا ہے وہ ان کا مقصد زندگی نہیں تھا ۔۔۔ کہ ہمیں بھی اسی کام کو کرنا ہے ان کی اتباع کرتے ہوئے ۔۔۔ الھم ارنا الحق حقا وارزقنا اتباعہ و ارنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابہ ۔۔۔ اللھم انی اعوذ بک من شر نفسی و من شر الشیاطین وشرکہ ۔۔ اللھم اھدنا واھد بنا ۔۔ واجعلنا سببا لمن اھتدیٰ
     
  4. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    عجیب بات ہے کہ یہ سوال خود اس بات کا جواب ہے کہ مسلمانوں میں تذکیر و موعظت کے لئے جمعہ و عیدین اور نمازِ فجر کے بعد درس قرآن اور نمازِ عصر کے بعد درس حدیث وغیرہ یہ کام تو مسلمانوں میں ہونا ہی ہونا ہے اس کے لئے الگ سے بحث کرنے ، سوچنے اور فکر کرنے کی ضرورت نہیں ۔۔ یہ کام تو اجباری سا ہوگیا ہے ۔۔۔ اصل ضرورت اس بات کی ہے کہ رسول اور اصحاب رسول کا اصل مشن کیا تھا ۔۔۔ جیسا کہ قرآن میں بار بار کہا گیا کہ تمام انسانوں کو ان کے مقصدِ تخلیقی سے باخبر کرنا دو لفظ میں انذار و تبشیر ۔۔
    ٓماخوذ
    یہ سوچنے والی بات ہے کہ اصل چیز لئلا يكون للناس على الله حجة بعد الرسل ہے اور یہ سارے انسانوں سے متعلق ہے پہلے مسلمان اور بعد میں غیر مسلم اس قسم کی بات کرنا دراصل انبیاء کے مشن سے ناواقفیت کی دلیل ہے اس کے سوا اور کچھ نہیں ۔۔ جیسا کہ میں نے اوپر لکھا ہے کہ مسلمانوں میں یہ کام ہو ہی رہا ہے ۔۔۔ اور یہ اجباری بھی ہے کہ جمعہ میں فرض نماز کے بعد اور وغیرہ ۔۔۔ اور علماء امت کی کتابوں کا مطالعہ اور تجزیہ کریں گے تو معلوم ہوگا ان کتابوں کے موضاعات کا اکثر حصہ مسلمانوں کی غلطیوں کی اصلاح پر مشتمل ہے ۔۔۔ اور اس بات کا ثبوت بھی کہ اس سلسلے میں اطمئنان بخش کام ہوا ہے ۔۔۔ اور جہاں تک غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ اور اس موضوع پر لکھے گئی کتب کی بات ہے تو آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ کام نہ ہونے کے برابر ہوا ہے ۔۔۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ خیر القرون کے بعد جب علماء امت کی پٹری مسلمانوں کی اصلاح کی طرف پلٹی تو پھر دوبارہ وہ رسول اور اصحاب رسول کے کام کی طرف پلٹ نہ سکے ۔۔۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم رسول اور اصحاب رسول کی طرف پلٹیں ۔زندگی بھر جو کام رسول اور اصحاب رسول نے کیا اس کام کو ہم آگے بڑھائیں ۔۔۔ اللہ ہمیں صحیح سوچ اور صحیح عقل سے نوازئے ۔۔۔ اور رسول اللہ کے اصل مشن پر زیادہ توجہ دینے اور اسے ادا کرنے کی توفیق و ہمت دئے ۔۔۔ آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 13, 2011
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    دلائل سے کس نے انکار کیا ہے ۔ پہلے جو دلائل دیے گئے ہیں ان کا تو جواب دیں ۔ بعد میں اور دلائل بھی پیش کیے جائیں گئے ۔ میرے پوچھے گئے سوالات کا نہ تو آپ نے انکار کیا ہے اور نہ اثبات ۔ آپ درمیان میں‌ہی ہیں ۔
    حیرت ہے کہ آپ تخریج اور صحیح ، ضعیف کے حکم کو نرالہ اسلوب کہ رہے ہیں‌۔ جبکہ مجلس علماء میں آپ کا تعارف '' فاضل علوم اسلامیہ '' کے تعاف کے ساتھ موجود ہے ۔ خیر۔۔۔۔ رہی بات بکواس کی تو یقننا ایسے الفاظ کے استعمال کے ہم قائل نہیں ، لیکن انکار حدیث پر تعریف و تحسین بھی تو نہیں کی جا سکتی ۔ گمراہ مبلغین کے منہج اور عقیدے سے لوگوں کو باخبر کرنا دعوت الی اللہ کا حصہ ہے ۔

    بحرکیف میں اپنی بات پوسٹ نمبر 29 میں ختم کرچکا ہوں ۔ امید ہے کہ حضرات! خان صاحب کی کتب کا مطالعہ سوچ سمجھ کر کریں گئے ان شاء اللہ ۔
     
  6. marhaba

    marhaba ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏فروری 5, 2010
    پیغامات:
    1,667
    اسی رہی بات کے لئے نرالہ اسلوب کہا گیا تھا ۔۔۔ ورنہ تخریج احادیث کے سلسلے میں شاید کوئی عامی بھی اس قسم کی بات نہیں کہے گا ۔۔۔ اللہ صحیح نیت کے ساتھ خدمت دین کی توفیق دے ۔۔ آمین اور ہر ایک کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ۔۔۔ آمین
    یقینا ۔۔۔
    مطالعہ کا یہ اسلوب صرف خان صاحب کے ساتھ ہی نہیں ہر ایک کے ساتھ ہے ۔وہ ہے ۔قرآن و حدیث کے مطابق بات قابل قبول اور خلاف ہو تو مردود ۔۔۔ آپ کی بات بھی اسی معیار پر جانچی جائے گی اور میری بات بھی ۔۔۔ کسی اور کی بات بھی ۔۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں