جاپان کے سائنسدان ایموٹوکے مطابق"آب زم زم"

زبیراحمد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 18, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جاپان کے مایہ نازسانئس دان ایموٹونے انکشاف کیاہے کہ آب زم زم میں ایسی خصوصیات ہیں جواسے عام پانی سے ممتازکرتی ہے۔انہوں نے نینوٹیکنالوجی سے آب زم زم پہ ریسرچ کی جس سے انہوں نے نتیجہ اخذکیاکہ آب زم زم پانی کے ایک قطرے کواگرعام پانی کے ہزارقطروں میں ملادیاجائے توعام پانی میں بھی آب زم زم جیسی خصوصیات پیداہوجائیں گی۔
    ڈاکٹرایموٹوجاپان میں انسٹیوٹ فارریسرچ کے سربراہ ہیں اپنے ایک لیکچرمیں انہوں نے فرمایاکہ انہیں جاپان میں ایک عرب نے آب زم زم دیاجس پرتحقیق کے بعدانہوں نے پایاکہ آب زم زم کاقطرہ عام پانی کے مقابلے میں انفرادیت رکھتاہے چاہے وہ دنیاکے کسی بھی خطے کاہواپنی تحقیق سے انہوں نے ثابت کیاکہ زم زم کے خواص کوتبدیل کرناممکن نہیں ہے جسکی وجہ سے سائنس ناواقف ہے۔اس پانی کی ری سائیکلنگ سے بھی اسکاخواص وہی رہتاہے۔
    مزیدبرآں انہوں نے انکشاف کیاکہ مسلمان کھاتے پیتے اورہرکام سے پہلے بسم اللہ پڑھتے ہیں جس پانی پربسم اللہ پڑھاجاتاہے اس پانی میں عجیب تبدیلی رونماہوجاتی ہے لیبارٹری میں جب طاقتورخوردبین کے ذریعے سے اسکامشاہدہ کیاگیاتوپتہ چلاکہ بسم اللہ پڑھنے کے بعدپانی میں خوبصورت بلوربن گئے ہیں جب انہوں نے پانی میں قرآنی آیات پڑھوائیں توان میں بھی تبدیلی رونماہوگئی۔انکے مطابق قدرت نے پانی میں سماعت،احساس،یادداشت اورماحول سے متاثرہونے کی صلاحیت رکھی ہے اگراسمیں قرآنی آیات پڑھی جائیں توبیماریوں کے علاج کی صلاحیت بھی پیداہوجاتی ہے۔پانی ماحول کے منفی اورمثبت اثرات کوقبول کرتاہے،کرہ ارض کی تمام مخلوق بشمول جمادات ماحول سے متاثرہوتے ہیں۔
    اس قسم کی تحقیق آپ کوواشنگٹن پوسٹ،ٹریبیوں،بی بی سی،سی این این وغیرہ میں نہیں ملے گی ہاں 9/11،7/7اورممبئی سانحہ وغیرہ آپ کومیڈیامیں فرنٹ پرملے گا۔نیل آرم اسٹرانگ نے چاندپرپہلاقدم رکھایہ آپ کوملے گالیکن اس نے وہاں پراذان سنی اس کے بارے میں آپ کوکہیں نہیں ملے گاسارامیڈیاآپ کوخاموش نظرآئے گا۔اس مرحلہ پرجگرمرادآبادی کی ایک بات یادآگئی کہ "حقیقت اپنے آپ کوخودمنواتی ہے اسے ماننے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔"
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں