عقیدہ اہلسنت والجماعت (عبدالعزیز بن باز رحمۃ اللہ علیہ)۔

ابو اعمش نے 'اسلامی کتب' میں ‏نومبر 19, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو اعمش

    ابو اعمش محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    113
    سماحتہ الشیخ مفتی المملکۃ /عبداﷲ بن عبدالعزیزابن باز رحمۃ اﷲ علیہ
    الحمدﷲ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لا نبی بعدہ و علیٰ آلہ وصحبہ۔۔۔ اما بعد!۔​

    میں نے عقیدے کی اس مختصراور جامع کتاب جسے ہمارے برادر علامہ فضیلۃ الشیخ محمد بن الصالح العثیمن نے تالیف کیا ہے مکمل سنا 'میں نے اسے توحید باری تعالیٰ اور اس کے اسماء وصفات 'اس کی کتابوں' رسولوں' روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر کی فصول میں اہل سنۃ والجماعۃ کے عقیدہ پر مشتمل ایک عمدہ کتابچہ پایا اور مؤلف حفظہ اﷲنے اسے بڑی جانفشانی اور عمدگی سے مرتب کرکے اسے بے حد مفید بنادیاہے 'اور وہ تمام معلومات جن کی ہر طالب علم اور عام مسلمانوں کو 'اﷲتعالیٰ اس کے فرشتوں 'کتابوں 'رسولوں 'روز قیامت اور تقدیر کے خیر وشر پر ایمان لانے سے متعلق ضرور ت محسوس ہوتی ہے ۔ان کو ذکرکردیا ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں ایسے بیش قیمت فوائد واضافے جمع کردئیے ہیں جو عقائد کی بڑی بڑی کتابوں میں میسر نہیں ہیں ۔اﷲرب العزت انہیں جزائے خیر سے نوازے اور ان کے علم وہدایت میں ترقی فرمائے 'یہ کتاب اور ان کی دوسری تالیفات کوفائدہ مند اور نفع بخش بنائے!

    اﷲ کریم سے دعا ہے کہ ہمیں 'محترم مؤلف اور دیگر مسلمان بھائیوں کو حق کے ایسے راہنما اور ہدایت یافتہ لوگوں کی صف میں شامل فرمائے جو علی وجہ البصیرت دعوت الی اﷲکا فریضہ سرانجام دیں ۔یقینا وہ قریب سے سننے والا ہے! (آمین )

    وصلی اﷲ وسلم علی نبےّنا محمد و آلہ و صحبہ
    الفقیر الی اﷲ
    عبدالعزیز بن عبداﷲبن باز 'عفی اﷲ عنہ
    الرئیس العام (جنرل پریذیڈنٹ)
    الادارات البحوث العلمیہ والافتاء والدعوۃ والارشاد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابو اعمش

    ابو اعمش محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    113
    پہلی فصل ارکان ایمان

    پہلی فصل ارکان ایمان​

    عقیدہ
    اﷲتعالیٰ کی ذات 'اس کے فرشتوں 'اس کی کتابوں 'اس کے رسولوں اور روز قیامت اور تقدیر کی اچھائی اور برائی پر ایمان لانا ہے۔


    ایمان باﷲکی تفصیل:
    ٭ ہم اﷲتعالیٰ کی ربوبیت پر ایسا ایمان رکھتے ہیں کہ صرف وہی پالنے والا 'خالق کائنات 'بادشاہ اور تمام امورکی تدبیر کرنے والا ہے ۔
    ٭ اور ہمارا اﷲتعالیٰ کی الوہیت پر ایسا ایمان ہے کہ:صرف وہی معبود برحق ہے اور اس کے علاوہ ہر معبود باطل ہے۔
    ٭ اورہمارا اس کے تمام اسماء وصفات میں بھی یہ ایمان ہے کہ :بہتر نام اور بلند وکامل صفات صرف اس کے لئے خاص ہیں ۔
    ٭ اور ہمارا یہ بھی ایمان ہے کہ وہ اپنی توحید ربوبیت والوہیت اور توحید اسماء وصفات میں بے مثال ہے۔


    1۔ توحید ربوبیت
    فرمان الٰہی ہے :
    رَبُّ السَّموات وَالارضِ وَمَا بَینَھُمَا فَاعْبُدْہُ وَاصطبِر لعبادتہ ھل تعلم لہ سمیا مریم:٦٥
    آسمان وزمین اور جو کچھ ان کے مابین ہے ان سب کا پروردگار ہے تو اسی کی عبادت کرو اور اسی کی عبادت میں پختہ رہو 'کیا تمہیں اس کا کوئی ہم نام معلوم ہے؟

    2ـ توحید الوہیت

    ارشاد باری تعالیٰ ہے:
    ( اﷲ لا الٰہ الا ھو الح القیوم ، لا تاخذہ سنۃ و لانوم ، لہ ما فی السموات وما فی الارض من ذا الذی یشفع عندہ الا باذنہ ، یعلم ما بین ایدیھم وما خلفھم ولا یحیطون بشی من علمہ الا بما شاء وسع کرسیہ السموات والارض ولا یؤدہ حفظہما وھو العل العظیم ) (البقرۃ:٢٥٥)
    اﷲ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں 'وہ زندہ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے ۔اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند 'آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے 'کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے پاس کسی کی سفارش کرسکے ،جو کچھ لوگوں کے آگے ہے اور جوکچھ ان کے پیچھے ہے وہ سب جانتا ہے اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وہ چاہے ۔اس کی کرسی کی وسعت نے آسمانوں اور زمین کو گھیر رکھا ہے اور اسے ان کی حفاظت ونگرانی گراں نہیں وہ تو بہت بڑا بلند اور عظمت والا ہے۔

    3ـ توحید اسماء!؛
    فرمان الٰہی ہے:
    ( ھو اﷲ الذی لا الہ الا ھو عالم الغیب والشھادۃ ھو الرحمن الرحیم ، ھوالذی لا الہ الا ھو الملک القدوس السلام المؤمن المھیمن العزیز الجبار المتکبر سبحان اﷲ عما یشرکون ، ھو اﷲ الخالق الباری المصور لہ الاسماء الحسنیٰ یسبح لہ ما فی السموات والارض وھوالعزیز الحکیم ) الحشر:٢٢ـ٢٤
    اﷲ وہی ہے جس کے سوا کوئی (سچا)معبود نہیں 'وہی چھپی اور ظاہر ہرچیز کا جاننے والا 'نہایت رحم والا مہربان ہے ۔وہی اﷲ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔وہی (حقیقی )بادشاہ (ہر نقص سے )پاک ہے۔سب عیبوں سے صاف، امن دینے والا 'نگہبان 'غالب 'زور آور اور بڑائی والا ' اﷲاس شرک سے پاک ہے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں ۔وہ اﷲ ہے پیدا کرنے والا'وجود بخشنے والا 'صورتیں بنانے والا 'اس کیلئے اچھے سے اچھے نام ہیں ۔آسمانوں وزمین کی ہر چیز اس کی تسبیح بیان کرتی ہے اور وہی غالب حکمت والا ہے۔

    4ـ توحید صفات
    ٭ ہمارا ایمان ہے کہ :آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اﷲ کیلئے ہے۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے :
    (یخلق من یشآء یھب لمن یشآء اناثا و یھب لمن یشآء الذکور ، او یزوجھم ذکرانا واناثا ، ویجعل من یشآء عقیما ، انہ علیم قدیر ) شوریٰ :٤٩ـ٥٠
    اور جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے 'جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہے بیٹے دیتا ہے 'جسے چاہے بیٹے اور بیٹیاں دونوں عطا کرتا ہے اور جسے چاہے بے اولاد رکھتا ہے 'یقینا وہ جاننے والا اور قدرت والا ہے۔

    ٭ اور ہمارا اس پر بھی ایمان ہے کہ :وہ لاثانی و بے مثال ہے۔
    (لیس کمثلہ شی وھوالسمیع والبصیر ، لہ مقالید السموات والارض ، یبسط الرزق لمن یشآء ویقدر ، انہ بکل شی قدیر ) شوریٰ : ١١ـ١٢
    اس جیسی کوئی چیز نہیں اور وہ بڑا سننے والا 'دیکھنے والا ہے،۔آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں جسے چاہتا ہے فراخ رزق دیتا ہے اور جس کے لیے چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے ۔یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔

    ٭ ہمارا ایمان ہے اﷲتعالیٰ تمام مخلوق کا رازق ہے۔
    ارشاد ربانی ہے:
    (وما من دآبۃ فی الارض الا علی اﷲ رزقھا ویعلم مستقرھا ومستودعھا ، کل فی کتاب مبین) ھود:٦
    زمین میں کوئی جاندار چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کارزق اﷲ کے ذمے ہے 'اور وہ یہ بھی جانتا ہے جہاں وہ رہتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اور یہ سب کچھ روشن کتاب میں (درج) ہے

    ٭ اور ہمارا ایمان ہے کہ : اﷲ عالم الغیب ہے۔
    وعندہ مفاتح الغیب لا یعلمھآ الا ھو ، ویعلم ما فی البر والبحر وما تسقط من ورقۃ الا یعلمھا ولا حبۃ فی ظلمات الارض ولا رطب ولا یابس الا فی کتاب مبین الانعام:٥٩
    اور اسی کے پاس غیب کی کنجیاں ہیں جنہیں اس کے علاوہ کوئی نہیں جانتا اور اسے خشک وسمندر کی تمام چیزوں کا علم ہے اور کوئی پتہ نہیں جھڑتا مگر اس سے واقف ہے اور زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ اور نہ کوئی خشک وتر چیز ایسی نہیں مگر وہ کتاب روشن میں درج ہے ۔

    ٭ اور ہمار ا یہ عقیدہ ہے کہ:پانچ چیزوں کا علم بھی صرف اسی کو ہے ۔
    (ان اﷲ عندہ علم الساع ، وینزل الغیث ویعلم ما فی الارحام وما تدری نفس ما ذا تکسب غدا ، وما تدری نفس بای ارض تموت ، ان اﷲ علیم خبیر ) لقمان:٣٤
    بلا شبہ اﷲہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش برساتا ہے اور وہی جانتا ہے جو ماں کے پیٹ میں ہے اور کوئی شخص نہیں جانتا کہ کل کیا کچھ کرے گا 'نہ کسی کویہ معلوم ہے کہ کس زمین میںمریگا ،بلا شبہ وہی جاننے والا اور باخبر ہے۔

    ٭ اور ہمارا یمان ہے کہ:اﷲتعالیٰ جو چاہے'جب چاہے اور جیسے چاہے کلام کرسکتا ہے ۔
    وکلم اﷲ موسیٰ تکلیما۔النساء:١٦٤
    اور اﷲ تعالیٰ نے موسیٰ (علیہ السلام)سے کلام کیا۔

    ولما جاء موسی لمیقاتنا وکلمہ ربہ اعراف:١٤٣
    اور موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے مقرر کردہ وقت پر (طور)پر آئے اور ان کے پروردگار نے ان سے کلام کیا۔

    ونادیناہ من جانب الطور الایمن وقربناہ نجیا مریم :٥٢
    اور ہم نے ان کو طور کی د ا ہنی جانب سے پکارا اور سرگوشی کرنے کے لیے قریب کیا ۔

    ٭ اور ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ :اﷲ کے کلمات کا شمار امر محال ہے۔
    لو کان البحر مدادا لکلمات ربی لنفد البحر قبل ان تنفذ کلمات ربی کہف:١٠٩
    اگر میرے پروردگار کی (علم وحکمت کی)باتیں لکھنے کیلئے سمندر کی سیاہی ہو تو وہ ختم ہوجائے لیکن میرے پروردگار کی باتیں ختم نہ ہوں۔

    ولو ان ما فی الارض من شجرۃ اقلام والبحر یمدہ من بعدہ سبعۃ ابحر ما نفدت کلمات اﷲ ، ان اﷲ عزیز حکیم لقمان:٢٧
    اور اگر زمین میں جتنے درخت ہیں سب قلم بنائے جائیں اور سمندر کا (پانی) سیاہی ہو اس کے بعد سات سمندر (اور)سیاہی بنیں تب بھی اﷲ کی باتیں ختم نہ ہوں 'بلا شبہ اﷲغالب حکمت والا ہے ۔

    ٭ اور ہمارا ایمان ہے کہ :اﷲکے کلمات خبروں میں سچائی 'احکام میں انصاف اور باتوں میں حسن وجمال کے لحاظ سے تمام کلمات سے کامل ترین ہیں۔
    ارشاد الٰہی ہے:
    وتمت کلمٰۃ ربک صدقا و عدلا انعام:١١٥
    تیرے رب کی باتیں سچائی اور انصاف کے اعتبار سے پوری ہیں۔
    ومن اصدق من اﷲ حدیثا نساء:٨٧
    اور اﷲسے زیاہ کس کی بات سچی ہوسکتی ہے؟

    ٭ اور ہمارا اس پر بھی ایمان ہے کہ:قرآن کریم اﷲ کا کلام ہے 'واقعی اس نے کلام کیا اور جبرائیل پر القاء کیا ۔پھر حضرت جبرائیل نے اسے نبی صلی اﷲعلیہ وسلم کے قلب اطہر پر اتارا۔
    اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے:
    قل نزلہ روح القدس من ربک بالحق لنحل:١٠
    کہہ دیجئے ! اس (قرآن)کو روح القدس نے سچائی کے ساتھ تیرے پروردگار کی طرف نازل کیا ہے۔

    مزید فرمایا:
    ( وانہ لتنزیل رب العالمین ، نزل بہ الروح الامین ، علی قلبک لتکون من المنذرین ، بلسان عربی مبین ) شعراء:١٩٢ـ١٩٥
    اور بلاشبہ یہ (قرآن )رب العالمین کانازل کردہ ہے 'اس کو روح الامین لے کر نازل ہوا ہے (اس نے )تیرے دل پر (القاء کیا )تاکہ تو لوگوں کو ڈرائے اور یہ صاف عربی زبان میں ہے۔

    ٭ اور ہمارا یہ بھی عقیدہ ہے کہ اﷲ رب العزت بحیثیت اپنی ذات و صفات کے اپنی مخلوق سے بلند ہے۔
    اس کے اپنے فرمان کے مطابق:
    وھو العلی العظیم بقرۃ:٢٢٥
    وہ بلند وبالا اور عظمت والا ہے۔
    وھو القاھر فوق عبادہ وھوا لحکیم الخبیر انعام:١٨
    اور وہ اپنے بندوں پر زبردست ہے اور وہ دانا وباخبر ہے۔

    ٭اور ہمارا ایمان ہے کہ :
    ان ربکم اﷲ الذی خلق السموات والارض فی ستۃ ایّام ثم استویٰ علی العرش یدبر الامر یونس:٣
    یقینا تمہار ا پروردگار وہ اﷲ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا 'پھر عرش پر مستوی ہوا ۔وہی ہر کام کی تدبیر کرتاہے۔

    استویٰ علی العرش کا مفہوم
    اﷲتعالیٰ کے عرش پر استواء کا مطلب یہ ہے کہ وہ بذاتہ بلندوبالا ہوا ۔جیسی عظمت وبلندی اس کی شایان شان ہے کائنات میں اس کے سوا اس کی بلندی کی کیفیت سے کوئی واقف نہیں۔

    ٭ اور ہمارا ایمان ہے کہ :
    اﷲتعالیٰ عرش پر ہوتے ہوئے (اپنے علم وقدرت کے اعتبار سے )اپنی مخلوق کے ساتھ ہے ۔ان کے حالات سے واقف 'اقوال سنتا 'افعال دیکھتا 'تمام کائنات کے امور کی تدبیر کرتا ہے'فقیر کو روزی مہیا کرتا اور کمزور کو قوت بخشتا ہے 'جسے چاہے بادشاہت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے حکومت چھین لیتا ہے 'جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل وخوارکرتاہے۔ہر قسم کی بھلائی اس کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔جس کی ذات کی یہ شان ہو وہ واقعتا اپنی مخلوق کے ساتھ ہوتا ہے 'خواہ وہ اپنی مخلوق سے بالا تر یقینا عرش پر ہی ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں