~*~ ابن صفی (بی۔اے) ~*~

حیدرآبادی نے 'گوشۂ ابن صفی' میں ‏نومبر 20, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    ابن صفی (بی۔اے) ​

    ابن صفی ۔۔۔ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو آبِ حیات نہ پی کر بھی امر ہو جاتے ہیں ‫!
    ابن صفی ، ایشیا کے سب سے بڑے مصنف ، مقبول ترین ناول نگار اور اردو کے جاسوسی ادب کو برصغیر میں روشناس کرانے والے قلمکار کا اسم گرامی ہے ۔
    اسرار احمد صاحب ناروی (اسرار ناروی) نے ابن صفی بن کرجاسوسی ادب میں جو نام و مقام پیدا کیا اور اُن کے ادب کو جو قبول عام حاصل ہوا ، اس کی مثال اُردو ادب میں بہت ہی کم ملتی ہے ۔

    قصبہ نارہ ، ضلع الہ آباد ، اترپردیش (انڈیا ) میں اپریل 1928ء میں آنکھ کھولنے والے ابن صفی نے جنوری 1952ء سے جاسوسی ناول لکھنا شروع کیا اور جولائی 1980ء ، کراچی میں اپنے انتقال تک قریباً ڈھائی سو (250) جاسوسی ناول انہوں نے تصنیف کئے ۔

    ابن صفی ہی اُس ادبی شخصیت کا نام ہے ، جس نے تھکے ہوئے ذہنوں کے لئے صحت مند تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں میں کچھ نہ کچھ پڑھتے رہنے کی عادت ڈلوائی ہے ۔ اس کے علاوہ ، برصغیر میں ریڈنگ لائبریریوں ‫(reading libraries) کے رواج کو ابن صفی ہی کا کارنامہ کہا جاتا ہے ۔ آج کا قاری بھی ابن صفی کا ناول ایک ہی نشست میں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کمال کسی اور مصنف کو حاصل نہیں ہے !

    آج ابن صفی ہر چند کے ہمارے درمیان حیات نہیں ۔۔۔ لیکن ، اُن کی تحریریں ، اُن کا اسلوب اور اُن کا اندازِ بیان آج بھی اور آنے والے کل بھی ہزاروں لاکھوں پڑھنے والوں کو اپنی گرفت میں لئے رہے گا ‫!!

    مدتوں ذہن میں گونجوں گا سوالوں کی طرح
    تجھ کو یاد آؤں گا گزرے ہوئے سالوں کی طرح
    ڈوب جائے گا جو کسی روز خورشیدِ اَنا
    مجھ کو دہراؤگے محفل میں مثالوں کی طرح
     
  2. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    عمران سیریز

    عمران سیریز
    ( ابن صفی کے کردار علی عمران پر مبنی تمام ناولوں‌ کی ایک جامع فہرست)

    1. خوفناک عمارت
    2. چٹانوں ميں فائر
    3. پراسرار چيخيں
    4. بھيانک آدمی
    5. جہنم کي رقاصہ
    6. نيلے پرندے
    7. سانپوں کے شکاری
    8. رات کا شہزادہ
    9. دھويں کی لکير
    10. لڑکيوں کا جزيرہ
    11. پتھر کا خون
    12. لاشوں کا بازار
    13. قبر اور خخبر
    14. آہنی دروازہ
    15. کالے چراغ
    16. خون کے پياسے
    17. الفانسے
    18. درندوں کی بستی
    19. گمشدہ شہزادی
    20. حماقت کا جال
    21. شفق کے پجاری
    22. قاصد کی تلاش
    23. رائی کا پربت
    24. پاگل کتے
    25. پياسا سمندر
    26. کالی تصوير
    27. سواليہ نشان
    28. خطرناک لاشيں
    29. گيند کی تباہکاری
    30. چار لکيريں
    31. چاليس ايک باون
    32. آتشدان کا بت
    33. جڑوں کی تلاش
    34. عمران کا اغوا
    35. جزيروں کی روح
    36. چيختی روحيں
    37. خطرناک جواری
    38. ضلمات کا ديوتا
    39. ہيروں کا فريب
    40. دلچسپ حادثا
    41. بےآواز سيارہ
    42. ڈيڑھ متوالے
    43. بلی چيختی ہے
    44. لوبولی لا
    45. سہرنگ شعلہ
    46. آتشی بادل
    47. گيت اور خون
    48. دوسری آنکھ
    49. آنکھ شعلہ بنی
    50. شوگر بينک
    51. تابوت ميں چيخ
    52. فضائی ہنگامہ
    53. تصوير کی اڑان
    54. گيارہ نومبر
    55. مناروں والياں
    56. سبز لہو
    57. بحری يتيم خانہ
    58. پاگلوں کی انجمن
    59. ہلاکو اينڈ کو
    60. پہاڑوں کے پيچھے
    61. بزدل سورما
    62. دست قضا
    63. ايش ٹرے ہائوز
    64. عقابوں کے حملے
    65. پھر وہی آواز
    66. خونريز تصادم
    67. تصوير کی موت
    68. کنگ چانگ
    69. دھويں کا حصار
    70. سمندر کا شگاف
    71. زلزلے
    72. بليک اينڈ وہائٹ
    73. ناديدہ ہمدرد
    74. ادھورا آدمی
    75. آپريشن ڈبل کراس
    76. خيرانديش
    77. پوائنٹ نمبر بارہ
    78. ايڈلاوا
    79. بيمبو کيسل
    80. معصوم درندہ
    81. بیگم ایکسٹو
    82. شہباز کا بسیرا
    83. ریشوں کی یلغار
    84. خطرناک ڈھلوان
    85. جنگل میں منگل
    86. تین سنکی
    87. آدھا تیتر
    88. آدھا بٹیر
    89. علامہ دہشتناک
    90. فرشتے کا دشمن
    91. بیچارہ شہزور
    92. کالی کہکشاں
    93. سہرنگی موت
    94. متحرک دھاریاں
    95. جونک اور ناگن
    96. لاش گاتی رہی
    97. خوشبو کا حملہ
    98. بابا سنگ پرست
    99. مہکتے محافض
    100. ہلاکت خیز
    101. زیبرامين
    102. جنگل کی شہریت
    103. مونالیزا کی نواسی
    104. خونی فنکار
    105. موت کی آہٹ
    106. دوسرا رخ
    107. چٹانوں کا راز
    108. ٹھنڈا سورج
    109. تلاش گمشدہ
    110. آگ کا دائرہ
    111. لرزتی لکیریں
    112. پتھر کا آدمی
    113. دوسرا پتھر
    114. خطرناک انگلیاں
    115. رات کا بھکاری
    116. آخری آدمی

    یہ چار ناول نمبر کے بغیر ہیں
    • ڈاکٹر دعاگو
    • جونک کی واپسی
    • زہریلی تصویر
    • بیباکوں کی تلاش
     
  3. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    جاسوسی دنیا (فریدی) سیریز

    جاسوسی دنیا (فریدی) سیریز
    ( ابن صفی کے کردار کرنل فریدی پر مبنی تمام ناولوں‌ کی ایک جامع فہرست)
    -------
    1. دلير مجرم
    2. خوفناک جنگل
    3. عورت فروش کا قاتل
    4. تجوری کا راز
    5. فريدی اور ليونارڈ
    6. پراسرار کنواں
    7. خطرناک بوڑھا
    8. مصنوعی ناک
    9. پراسرار اجنبی
    10. احمقوں کا چکر
    11. پہاڑوں کی ملکہ
    12. موت کی آندھی
    13. ہيرے کی کان
    14. تجوری کا گيت
    15. آتشی پرندہ
    16. خونی پتھر
    17. بھيانک جزيرہ
    18. عجيب آوازيں
    19. رقاصہ کا قتل
    20. نيلی روشنی
    21. شاہی نقارہ
    22. خون کا دريا
    23. قاتل سنگريزے
    24. پتھر کی چيخ
    25. خوفناک ہنگامہ
    26. دوہرا قتل
    27. چار شکاری
    28. بےگناہ مجرم
    29. لاشوں کا آبشار
    30. مونچھ مونڈنے والی
    31. گيتوں کے دھماکے
    32. سياہ پوش لٹيرا
    33. برف کے بھوت
    34. پرہول سناٹا
    35. چيختے دريچے
    36. خطرناک دشمن
    37. جنگل کی آگ
    38. کچلی ہوئی لاش
    39. اندھيرے کا شہنشاہ
    40. پراسرار وصيت
    41. موت کی چٹان
    42. نيلی لکير
    43. تاريک سائے
    44. سازش کا جال
    45. خونی بگولے
    46. لاشوں کا سوداگر
    47. ہولناک ويرانے
    48. ليونارڈ کی واپسی
    49. بھيانک آدمی (جاسوسى دنيا)
    50. پاگل خانے کا قيدی
    51. شعلوں کا ناچ
    52. گيارہواں زينہ
    53. سرخ دائرہ
    54. خونخوار لڑکياں
    55. سائے کی لاش
    56. پہلا شعلہ
    57. دوسرا شعلہ
    58. تيسرا شعلہ
    59. جہنم کا شعلہ
    60. زہريلے تير
    61. پانی کا دھواں
    62. لاش کا قہقہ
    63. ڈاکٹر ڈريڈ
    64. شيطان کی محبوبہ
    65. انوکھے رقاص
    66. پراسرار موجد
    67. طوفان کا اغوا
    68. رائفل کا نغمہ
    69. ٹھنڈی آگ
    70. جاپان کا فتنہ
    71. دشمنوں کا شہر
    72. لاش کا بلاوا
    73. گارڈ کا اغوا
    74. شادی کا ہنگامہ
    75. زمين کے بادل
    76. وبائی ہيجان
    77. اونچا شکار
    78. آوارہ شہزادہ
    79. چاندنی کا دھواں
    80. سينکڑوں ہمشکل
    81. لڑاکوں کی بستی
    82. الٹی تصوير
    83. چمکيلا غبار
    84. انوکھی رہزنی
    85. دھواں اٹھ رہا تھا
    86. فرہاد 59
    87. زہريلا آدمی
    88. پرنس وہشی
    89. بيچارہ / بيچاری
    90. اشاروں کے شکار
    91. ستاروں کی موت
    92. ستاروں کی چيخيں
    93. ساتواں جزيرہ
    94. شيطانی جھيل
    95. سنہری چنگارياں
    96. سہمی ہوئی لڑکی
    97. قاتل کا ہاتھ
    98. رلانے والی
    99. تصوير کا دشمن
    100. ديو پيکر درندہ
    101. ٹسڑل کی بيداری
    102. خوفناک منصوبہ
    103. تباہی کا خواب
    104. مہلک شناسائی
    105. دھواں ہوئی ديوار
    106. خونی ريشے
    107. تيسری ناگن
    108. ريگم بالا
    109. بھيڑئيے کی آواز
    110. اجنبی کا فرار
    111. روشن ہيولی
    112. زرد فتنہ
    113. ريت کا ديوتا
    114. سانپوں کا مسيحا
    115. ٹھنڈا جہنم
    116. عضيم حماقت
    117. زہريلا سيارہ
    118. نيلم کی واپسی
    119. موروثی ہوس
    120. دہشت گر
    121. شکاری پرچھائياں
    122. پرچھائيوں کے حملے
    123. سائيوں کا ٹکراو
    124. ہمزاد کا مسکن
    125. صحرائی ديوانہ - 1
    126. صحرائی ديوانہ - 2
     
  4. عقرب

    عقرب Guest

    بہت خوب!حیدرآبادی بھائی۔

    زبردست شیئرنگ بھائی۔۔

    محترم ابنِ صفی صاحب کے بارے میں آپ کے تاثّرات پڑھکر بہت اچھا لگا۔۔

    مجھے کتابیں پڑھنے کی بلکل بھی عادت نہیں تھی۔۔مطالعہ سے میں دور بھاگتا تھا۔ پر جب سے صفی صاحب کے ناول پڑھنے شروع کیئے بس گھر والے اور دوست احباب عاجز آچکے ہیں :00026: کہتے ہیں ایسا کیا ہوتا ہے انکی ناولس میں؟ اس پر میں کہتا ہوں کہ جب تک خود نہیں‌ پڑھوگے پتا نہیں چلےگا کہ کیا ہوتا ہے جو مسلسل پڑھنے پر مجبور کردیتا ہے۔۔

    انکا تخلیق کردہ ہر کردار میری نظر میں ایک شاہکار ہے۔

    ِ
     
  5. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,800
    ویسے محنت کافی زیادہ کی ہے اس نے......
    کاش کہ اگر دینی مصلحت کے لیے بھی کرتا تو کتنا اچھا ہوتا.
     
  6. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,525
    بھائی ہر بات کے لئیے ایک وقت ہوتا ہے ناں۔۔۔۔اُن کی محنت کو نظر انداز مت کرو۔۔۔
    ہر بات کا الگ پہلو ہے۔۔۔:00017:
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,580
    بہت خوب بھائی
     
  8. حیدرآبادی

    حیدرآبادی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2007
    پیغامات:
    1,319
    امر بالمعروف و نھی عن المنکر
    کا فریضہ نبھانا کیا ، دینی مصلحت کے لیے محنت نہیں ہے؟
    ابن صفی کے سارے ناول پڑھ جائیے آپ ، ہر جگہ آپ کو
    قانون کی عزت
    انسانیت کا احترام
    جرائم سے نفرت
    شہری حقوق کی پاسداری
    وغیرہ وغیرہ
    کا درس ملتا ہے۔ کیا یہی باتیں اسلام بھی ہمیں نہیں سکھاتا ؟؟
    بھائی جان بِنا پڑھے صرف تنقید کر دینا تو بہت آسان کام ہے :00024:
     
  9. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    ویسے میں نے کبھی آج تک ابن صفی کے ناول پڑھے نہیں ہیں۔ لیکن آپ نے جسطرح ناولوں کی تعداد اور ان کی صفات گنوائیں ہے تو پھر دیکھتے ہیں کہ ابن صفی کیسے ادیب ہیں۔
    مجھے جاسوسی کی دنیا میں طارق اسماعیل ساگر کے چند ناول پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے مگر سبھی عشق و محبت کے مرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جہاں کسی لڑکی کی ضرورت نہیں ہوتی ، کمبخت وہاں بھی لڑکی کو درمیان میں لاکر چھوڑتے ہیں۔
    اسی لئے ناولوں سے پرہیز ہی کرتا ہوں۔
    بہر حال صفی صاحب کو دیکھتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔ ۔
     
  10. المسافر

    المسافر --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اپریل 10, 2007
    پیغامات:
    6,261
    بہت خوب
     
  11. فہیم

    فہیم -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 16, 2011
    پیغامات:
    6
    کیا یہ ڈائون لوڈ کیلئے بھی دستیاب ہیں؟؟؟؟
     
  12. لائبہ کنول

    لائبہ کنول نوآموز

    شمولیت:
    ‏دسمبر 16, 2015
    پیغامات:
    2
    بہت عمدہ کاوش..!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں