چار مفید و مضر چیزوں کا بیان

Innocent Panther نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏دسمبر 12, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    چار مفید و مضر چیزوں کا بیان
    چار چیزوں سے جسم تباہ ہو جاتا ہے

    (1) رنج (2) غم (3) فاقہ کشی (4) شب بیداری
    چار چیزوں سے فرحت حاصل ہوتی ہے
    (1) سبز شاداب چیزوں کی طرف دیکھنا (2) آب رواں کا نظارہ کرنا (3) محبوب کا دیدار (4) پھلوں کا نظارہ کرنا

    چار چیزوں سے آنکھ میں دھندھلا پن پیدا ہوتا ہے

    (1) ننگے پاؤں چلنا (2) صبح و شام نفرت انگیز گراں چیز یا دشمن کو دیکھنا (3) زیادہ آہ و بکا کرنا (4) باریک خطوط کا غور سے دیکھنا

    چار چیزوں سے بدن کو تقویت ملتی ہے

    (1) نرم و ملائم ملبوسات زیب تن کرنا (2) اعتدال کے ساتھ حمام کرنا (3) مرغن اور شیریں غذا کا استعمال کرنا (٤)عمدہ خوشبو لگانا

    چار چیزوں سے چہرہ خشک ہو جاتا ہے

    (1) اسکی شگفتگی ، شادابی اور رونق ختم ہو جاتی ہے (2) دروغ گوئی ، بے حيائى (3) جاہلانہ طرز کے سوالات کی کثرت (4) فسق و فجور کی زیادتی

    چار چیزوں سے چہرے پر رونق اور شگفتگی آتی ہے

    (١) مروت (٢) وفادارى (٣) جود وسخاوت (٤) پرہیزگاری

    چار چیزیں باہم نفرت و عداوت کا سبب بنتی ہے

    تکبر و گھمنڈ دروغ گوئی اور چغل خوری

    چار چیزوں سے روزی بڑھتی ہے

    نماز تہجد کی ادائیگی ، صبح سویرے بکثرت الله تعالى سے مغفرت کی طلب ، صدقہ کا باہم معاهده کرنا اور دن کے شروع اور آخر وقت میں الله کا ذکر و اذکار

    چار چیزوں سے روزی روک دی جاتی ہے - صبح کے وقت سونا ، نماز سے غفلت ، سستی اور خیانت

    چار چیزیں فہم و ادراک کے لئے ضرر رساں ہے - ترش چیزوں اور پھلوں کا دائمی کا استعمال ، چت سونا اور رنج و غم

    چار چیزوں سے فہم ادراک کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے

    فارغ البالى ، كم خورى وكم آشاى ، غذاؤں کا شیریں اور مرغن چیزوں سے عمدہ بنانے کا اہتمام اور ان فضلات کا بدن سے خارج کرنا جو بدن کے لئے گراں ہوں

    عقل کے لئے متعدد چیزیں ضرر رساں ہیں - ہمیشہ پیاز کھانا ، لوبیا ، روغن زیتون اور بیگن کا دائمی استعمال ، جماع كى كثرت ، خلوت نشيني ، بے ضرر افکار و خیالات ، مے نوشی ، بھوت زیادہ ہنسنا اور رنج و غم کرنا ، یہ تمام چیزیں عقل کو نقصان پہونچاتی ہیں

    بعض دانشوروں کا مقولہ ہے کہ مجھے بحث و مناظر کی تین مجلسوں میں شکشت کھانی پڑی- جسکا کوئی خاص سبب میری سمجھ میں نہ آسکا البتہ پہلی مجلس مناظرہ میں شکست کا یہ سبب معلوم ہوا کہ میں ان دنوں بکثرت بیگن کا استعمال کیا تھا - اور دوسری مجلس میں شکست کا یہ سبب تھا کہ روغن زیتون کا بہت زیادہ استعمال کیا تھا ، اور تیسری مجلس میں شکست کا یہ راز معلوم ہوا کہ میں نے لوبیا کی ترکاری بہت کثرت سے کھائی تھی- (مأخوذ اذ طب نبوى صلى الله عليه وسلم )
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں