کیا موحد عورت مشرک شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔؟

محمد زاہد بن فیض نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏دسمبر 15, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    السلام و علیکم شیخ محترم!
    ایک لڑکی جس کی شادی ہوئی اُس کا شوہر مشرک تھا۔یعنی کلمہ گو مشرک لیکن شادی کے وقت لڑکی خود بھی کلمہ گو مشرک تھی۔اب لڑکی نے الحمد للہ عقیدہ توحید اپنا لیا ہے۔لیکن شوہر مشرک ہے۔ایسی صورت میں لڑکی کو کیا کرنا ہوگا۔ وہ علیحدگی (طلاق) اختیار کر لے یا اس کے ساتھ اس نیت سے رہ سکتی ہے کہ شاید اللہ اسے ہدایت دے۔؟
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اللہ تعالى نے مؤمنہ عورت کو مشرک مرد کے لیے اور مشرکہ عورت کو مؤمن مرد کے حلال نہیں کیا ہے ۔ اور دونوں کے مابین جدائی کا مطالبہ فرمایا ہے :
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَكُمُ الْمُؤْمِنَاتُ مُهَاجِرَاتٍ فَامْتَحِنُوهُنَّ اللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِهِنَّ فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ لَا هُنَّ حِلٌّ لَهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ وَآتُوهُمْ مَا أَنْفَقُوا وَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ أَنْ تَنْكِحُوهُنَّ إِذَا آتَيْتُمُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ وَاسْأَلُوا مَا أَنْفَقْتُمْ وَلْيَسْأَلُوا مَا أَنْفَقُوا ذَلِكُمْ حُكْمُ اللَّهِ يَحْكُمُ بَيْنَكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (10)
    لہذا ان کے درمیان جدائی ڈال دی جائے ۔
    رہا معاملہ طلاق کا تو وہ ایک الگ مسئلہ ہے ۔ اگر طلاق کے بغیر جدائی ڈالنا ممکن ہو اور مرد کے موحد بننے کی امید ہو تو طلاق کا مطالبہ نہ کیا جائے ۔
    رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا اور انکے خاوند عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے درمیان جدائی ڈال دی تھی لیکن طلاق کا مطالبہ نہیں کیا تھا ۔ پھر عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے سابقہ نکاح پر ہی اپنی بیٹی کو واپس لوٹا دیا تھا ( جامع الترمذی أبواب النکاح باب ما جاء فی الزوجین المشرکین یسلم أحدہما ح ۱۱۴۳)
     
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ شیخ محترم !
    لیکن اگر لڑکے کےموحد ہونے کے چانسز نہ ہونے کے برابر ہوں۔تو کیا طلاق لازمی ہے۔اور کیا وہ گناہ کے مرتکب ہور ہے ہیں۔؟​
     
  4. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    علیحدگی فی الفور کر دی جائے ۔ اور اگر کام نہ چلے تو طلاق لینے میں بھی کوئی عار نہیں بلکہ یہ شریعت کا حکم ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں