کیا زانی اور بے نمازی بھی مشرک ہو جاتے ہیں؟

محمد زاہد بن فیض نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏دسمبر 17, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    السلام و علیکم وررحمۃ اللہ وبرکاۃ!
    کیا زنا کرنے والا مرد یازانیہ عورت فعل بد کرنے سے مشرک ہو جاتے ہیں۔؟
    نیز
    کیا بے نمازی بھی مشرک ہو جاتا ہے۔؟
    نیز
    ایسے کونسے چند بڑے اعمال ہیں جن پر عمل نہ کرنے سے بندہ مشرک ہو جاتا ہے۔؟
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    زنا کرنا کبیرہ گناہ ہے لیکن اسکے ارتکاب سے کوئی دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا یعنی یہ کفر یا شرک نہیں ہے ۔
    ترک نماز کفر ہے , تارک نماز دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔
    اسلام سے خارج کرنے والے امور تو بہت سے ہیں , جن میں سے دس ایسے ہیں جن پر امت کا اتفاق ہے کہ ان کی بناء پر انسان اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔ انہیں شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ نے اپنے رسالہ نواقض الاسلام میں بیان فرمایا ہے :


    اللہ تعالی کی عبادت میں شرک ۔

    اللہ سبحانہ وتعالی کاارشاد ہے :

    { بیشک اللہ تعالی قطعی طور پرنہیں بخشےگا کہ اس کے ساتھ شریک مقررکیاجائے اورشرک کےعلاوہ باقی گناہ جسےچاہےبخش دے } النساء /( 116 )

    اوراللہ وحدہ لاشریک کافرمان ہے :

    { یقین مانوکہ جوشخص اللہ تعالی کےساتھ شرک کرتا ہے اللہ تعالی نےاس پرجنت حرام کردی ہےاوراس کاٹھکانہ جہنم ہی ہےاورگنہگاروں کی مددکرنےوالاکوئی نہیں ہوگا } المائدۃ /( 72 )

    اوراس میں سےمردوں کو پکارنا اوران سےاستغاثہ اورمددمانگنا اوران کےلئےنذرونیاز اور ذ بح کرناجس طرح کہ کوئی جن یاقبروالےکےلئےذ بح کرے ۔

    دوسرا :

    جس نےاللہ تعالی اوراپنے درمیان کوئی واسطے اوروسیلے بنائےجنہیں وہ پکارے اوران سےشفاعت طلب کرے اوران پرتوکل اور بھروسہ کرےتواس نےبالاجماع کفرکاارتکاب کیا۔

    تیسرا :

    جومشرکوں کوکافرنہ سمجھے اورنہ ہی انہیں کافرکہے یاان کےکفرمیں شک کرے یاان کےمذھب کوصحیح کہے وہ بھی کافر ہے۔

    چوتھا :

    جویہ اعتقادرکھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اورکاطریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےطریقےسےبہتر اورا کمل ہےیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےعلاوہ کسی اورکا حکم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےحکم سے افضل ہے ، مثلاجوطاغوت کےحکم کونبی صلی اللہ علیہ وسلم کےحکم پرفضیلت دےتووہ کافر ہے ۔

    پانچواں :

    نبی صلی اللہ علیہ وسلم جولائےہیں اس میں سےکسی چیزسےکوئی بغض رکھےاگرچہ وہ اس پرعمل ہی کیوں نہ کرتاہووہ کافر ہے ۔

    اس لئےکہ اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے :

    { یہ اس لئے کہ وہ اللہ تعالی کی نازل کردہ چیز سےناخوش ہوئےتواللہ تعالی نےان کے اعمال ضائع کردئے } محمد ۔/( 9 )

    چھٹا :

    جس نے بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےدین کامذاق اوراستہزاء کیایااس کےثواب یاعقاب اورسزا کومذاق کیاتواس نے بھی کفرکاارتکاب کیا ۔

    اس کی دلیل اللہ تبارک وتعالی کایہ فرمان ہے :

    { کہہ دیجئے ! کہ اللہ تعالی اوراس کی آیات اوراس کارسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کےلئےرہ گئےہیں ؟ تم بہانےنہ بناؤیقیناتم اپنےایمان کےبعد کافرہوگئےہو } التوبۃ ۔/(65۔66)

    ساتواں :

    جادو : اوراسی جادومیں سےکسی کوکسی کی طرف مائل کرنااورکسی سے پھیردینا۔

    جوکوئی اس جادوکوکرےیااس کےکرنے پرراضی ہواس نےکفرکیا ۔

    اس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے :

    { وہ دونوں بھی کسی شخص کواس وقت تک نہیں سکھاتےتھےجب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم توایک آزمائش توکفرنہ کر } البقرۃ /(102)

    آٹھواں :

    مسلمانوں کےخلاف مشرکوں کی مدد اورتعاون کرنا ۔

    اس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے :

    { تم میں سےجو بھی ان میں سےکسی سےدوستی کرےگا وہ بےشک انہی میں سے ہے بیشک اللہ تعالی ظالموں کوہرگز راہ راست نہیں دکھاتا } المائدۃ /( 51 )

    نواں :

    جویہ اعتقاد رکھے کہ بعض لوگوں کوشریعت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم سےنکلنا چائز ہے جس طرح کہ خضر کوموسی علیہ السلام کی شریعت سےنکلناجائزتھاتووہ بھی کافر ہے ۔

    اس لئے کہ اللہ تبارک وتعالی کافرمان ہے :

    { جوشخص اسلام کےسوا کوئی اوردین تلاش کرےگااس کاوہ دین قبول نہیں کیا جائےگااوروہ آخرت میں نقصان اٹھانےوالوں میں سےہوگا } آل عمران ۔/( 85 )

    دسواں :

    اللہ تعالی کےدین سےاعراض برتنانہ تواس کاعلم حاصل کرنااورنہ ہی اس پرعمل کرنا۔

    اس کی دلیل اللہ تعالی کایہ فرمان ہے :

    { اس سےبڑھ کرظالم کون ہوگاجسےاللہ تعالی کی آیتوں کاوعظ کیاگیا پھر بھی اس نےان سےمنہ پھیرلیا( یقین مانو ) ہم بھی مجرموں سےانتقام لینےوالےہیں } السجدۃ۔/( 22 )

    اوریہ نواقض مذاق یاحقیقی طور پرپائےجانےکےدرمیان کوئی فرق نہیں صرف وہ شخص جس پرجبرکیاگیا ہے وہ اس سےخارج تویہ سب بڑے خطرناک اوروقوع کےلحاظ سے ا کثرہیں تومسلمان کےلئےضروری ہے کہ وہ ان سےبچ کراور ڈرکرر ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. محمد زاہد بن فیض

    محمد زاہد بن فیض نوآموز.

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2010
    پیغامات:
    3,702
    جزاک اللہ خیرا شیخ صاحب
    اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔آمین
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں