امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے زریں اقوال وافعال

ابوعکاشہ نے 'سیرتِ سلف الصالحین' میں ‏دسمبر 22, 2011 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بســم الله الرحمن الرحیم

    امام احمد بن حنبل کے زریں اقوال وافعال ـ
    حنبل بن اسحاق فرماتے ہیں :- میں نے دیکھا کہ ابوعبداللہ (احمد بن حنبل ) اپنی رائے یا فتوے کا لکھا جانا ناپسند کرتےتھے ـ (مناقب أحمد ص 193 و سنده حسن صحيح)

    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا :: '' من رد حديث رسول الله صلى الله عليه وسلم فهو على شفا علكة "" جس نے رسول الله صلى الله عليه وسلم کی حدیث رد کی وہ شخص ہلاکت کے کنارے پرہے ''(مناقب أحمد 172وسنده حسن ، طبقات الحنابله 15/2)

    امام ابوداؤد فرماتے ہیں :میں نے ابوعبداللہ احمد بن حنبل سے کہا :میں دیکھتا ہوں کہ اہلِ سنت کا ایک آدمی کسی بدعتی کے ساتھ ہے تو کیا میں اس (سنی) کا بائیکاٹ کردوں؟آپ نے فرمایا : نہیں ـ اسے سکھاؤ کہ تمہارا ساتھی بدعتی ہے (اس سے بچ جاؤ) پھر اگر وہ اس بدعتی سے بات چیت ختم کردے تو ٹھیک ورنہ اسے اسی کے ساتھ ملا دو (مناقب أحمد ص 182،183 وسنده حسن صحيح )

    ایک حدیث میں آیا ہے کہ رسول الله صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :'' میری امت کے کچھ لوگ قیامت تک مدد یافتہ رہیں گئے ـ'' اس کی تشریح میں احمد بن حنبل نے فرمایا :''إن لم تكن هذه الطائفة المنصوره أصحاب الحديث فلا أدري من هم "اگر یہ طائقہ منصورہ اصحاب الحدیث نہیں ہیں تو میں نہیں جانتا کہ یہ کون لوگ ہیں ـ ](معرفته علم الحديث للحاكم ص 2 ح 2 ، وسنده حسن ، طبعه جديده ص 107 اوقال الحافظ ابن حجر :'' وأخرج الحاكم في علوم الحديث بسند صحيح عن أحمد : إن لم يكونو أهل الحديث فلا أدري من هم " / فتح الباري 13 / 293 تحت ح : 7311)

    ابن ابی قتیلہ نام کا ایک برا شخص تھا ـ اس نے اصحاب الحدیث کاذکر برائی کے ساتھ کیا تو امام احمد نے فرمایا : زندیق زندیق زندیق '' یہ زندیق ہے (سخت گمراہ و ملحد اور بے دین ہے ـ )زندیق ہے زندیق ہے ـ یہ فرماکر آپ اپنے گھر تشریف لے گئے ـ (معرفته علوم الحديث ص 4 ح 5 و سنده حسن ـ نسخه جديدہ ص 110 ، مناقب احمد ص 180 ، شرف اصحاب الحديث للخطيب : 147 ، عقيده السلف اصحاب الحديث للصابونی : 164 و طبقات الحنابله لابن ابی يعلی 38/1، 28 ذم الکلام للهروی 241 ، دوسرا نسخه 233)

    امام احمد بن حنبل نے فرمایا :'' من مات على الإسلام والسنة مات على الخير كله "جو شخص اسلام اور سنت پر فوت ہوا تو اس کا خاتمہ کامل خیر پرپوا ـ (مناقب احمد ص 180 و سنده صحيح ـ)[محدیثین کرام فقہ الحدیث اور فہم حدیث میں امام احمد کی طرف رجوع کرے تھے ـ دیکهئے (تاريخ بغدار (ج 4 ، ص 419 و سنده صحيح )

    امام احمد فرماتے ہیں :'' أهل الرأي لا يروي عنهم الحديث "اہل رائے سے حدیث کی روایت ( بطور حجت و استدلال) نہ کی جائے (کتاب العلل و معرفت الرجال لاحمدج 1ص 272 فقره :1623)

    ایک حدیث میں آتا ہے کہ ''من مات وليس له إمام مات ميتة جاهلية " جو شخص فوت ہو جائے اور اس کی گردن میں امام (خلیفہ) کی بیعت نہ ہو تو وہ جاہلیت کی موت مرتا ہے ـ اس کی تشریح میں امام احمد فرماتے ہیں"تدري ما الإمام ؟ الذي يجتمع المسلمون عليه , كلهم يقول : هذا إمام , فهذا معناه "'' تجھے پتا ہے کہ(اس حدیث میں ) امام کسے کہتے ہیں ؟ جس پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہو جائے ـ ہر آدمی یہی کہ یہ امام (خلیفہ ) ہے ـ یہ ہے کہ اس حدیث کے معنی ـ (سوالات ابن هاني ص 185 فقره : 2011 السنه للخلال ص 81 فقره : 10 المسند لک مسائل الامام احمد ق :1 بحواله الامامته العظمي عنداهل السنه والجماعه ص 217)

    امام احمد بن حنبل سے (تعویزکے طور پر ) قرآن مجید لٹکانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے فرمایا : التعليق كلها مكروه:ہر قسم کے تعویز لٹکانے مکروہ ہیں ـ (مسائل الامام احمد واسحاق ، روايه اسحق بن منصور الکوسج 1/193 فقره : 382)

    ابن ہانی سے مروی ہے کہ احمد بن حنبل سے پوچھا گیا : جو شخص امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کو گالیاں دے کیا اس کے پیچھے نماز پڑھنی چاہے ؟ انھوں نے فرمایا : اس کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہے ـ اس شخص کی کوئی عزت نہیں ـ (سوالات ابن هانی : 296 ،ص 27 فقره :7 )

    تحرير : حافظ زبير علي زئي حفظ الله

    عُكاشة
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ،
    اللہ تعالیٰ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کے درجات بلند فرمائے۔

    بہت عمدہ تحریری اقتباس



    اگر اس تحریر کو sticky کردیا جائے تو بہت بہتر رہیگا۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. کفایت اللہ

    کفایت اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 23, 2008
    پیغامات:
    2,017
    امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کا مقام علم وعمل بلکہ ہرلحاظ سے بہت ہی بلند و ارفع ہے ، آپ نےدین اسلام کے لئے جو عظیم خدمات پیش کی ہیں‌ وہ قیامت تک کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔
    ان جیسے عظیم ائمہ کی سیرت اور ان سے جڑے ہوئے واقعات پڑھنے میں آتے ہیں تو آنکھیں اشکبار ہوجاتی ہیں اوربے ساختہ دل سے دعائیں نکلتی ہیں ، اللہ ان کی خدمات قبول فرمائے اور جنت میں ان کے درجات بلند کرے ، آمین ، آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    جزاک اللہ خیرا، ما شا ء اللہ، بہت زبردست.
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ۔
     
  6. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا، ما شا ء اللہ،
     
  7. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاکم اللہ خیرا ۔
     
  8. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاک الله خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں