صحیح البخاری کی پہلی حدیث کے بارے میں کچھ معلوم کرنا ہے

فاروق نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏جنوری 17, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    شیخ محترم امام بخاری نے صحیح البخاری کی پہلی کتاب بدا الوحی میں جو پہلی حدیث ذکر فرمائی ہے اس کی وجہ پوچھنی ہے کہ کیا وجہ ہے کہ امام بخاری نے اس حدیث کو سب سے پہلے لائے ہیں یعنی اس حدیث کا اس کتاب کے شروع میں ذکر کرنے کا سبب کیا ہے؟
    یہ سوال ہمارے قریبی دوست سید ضرار کا ہے وہ اس مجلس پر آتے تو ہیں مگر اردو لکھنی نہیں آتی ان کو اس لیے انہوں نے مجھ کو کہا کہ میں لکھ دو
    جزاک اللہ خیرا
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اسکے بہت سے مقاصد علمائے نے بیان کیے ہیں , صحیح بخاری کی تمام تر شروحات ان سے بھری پڑی ہیں ۔
    مختصر یہ کہ :
    یہ وحی الہی کے احکامات ہیں ان پر جو جس نیت سے عمل کرے گا اسے وہی ملے گا ۔ اگر کوئی دنیا چاہے گا تو جو اسکے مقدر میں ہوئی اسے ملے گی اور جو اللہ کی رضا چاہے گا تو اسے وہ مل جائے گی ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں