کیا سعودی علماء پر حکومتی دباؤ ہے ؟ شیخ صالح الفوزان

ابوبکرالسلفی نے 'اتباعِ قرآن و سنت' میں ‏جنوری 30, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    [font="al_mushaf"]الاجابات المھمۃ فی المشاکل المدلھمۃ

    (اندھیری مشکلات کے روشن جوابات)


    علامہ شیخ دکتور صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ
    (رکن کبار علماء کمیٹی و دائمی کمیٹی برائے علمی تحقیقات وافتاء، سعودی عرب)

    جمع واعداد
    محمد بن فھد الحصین


    ترجمہ
    طارق علی بروہی


    کیا سعودی علماء پر حکومتی دباؤ ہے جس کی وجہ سے وہ ان پر علانیہ نیکر نہیں کرسکتے؟

    سوال 10: سماحۃ الشیخ آپ اوراس مملکت میں آپ کے ساتھی علماء الحمدللہ سلفی ہیں اور اور حکمرانوں کونصیحت کرنے کا آپ کاطریقۂ کار شرعی ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے بیان فرمایاہے (یہی بات ظاہر ہے اور ہم اللہ تعالی کے سامنے تو کسی کا تزکیہ بیان کرنے سےقاصر ہیں)۔ لیکن بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو آپ لوگوں کی اس طور پر عیب جوئی کرتے ہیں کہ آپ حکومت پر شرعی مخالفت کرنے کے باوجود علانیہ نکیر نہیں کرتے اور بعض دوسرے لوگ آپ کی خاطریہ عذر بیان کرتے ہیں کہ آپ پر حکومت کی طرف سے دباؤ ہوتا ہے اس لیے آپ ان پر تنقید نہیں کرسکتے۔ لہذا اس بارے میں کوئی توجیہ ووضاحت فرمائیں؟

    جواب: بلاشبہ حکمران بھی دیگر انسانوں کی مانند بشر ہیں جو کہ غلطیوں سے پاک ومعصوم نہیں۔ اور ان کو نصیحت کرنا واجب ہے ۔ لیکن مجالس ومنابر پر ان کا مؤاخذہ کرنا حرام غیبت شمار ہوگا اور یہ ایک ایسا منکر فعل ہوگاجو خود ان حکمرانوں کے منکر افعال سےبڑھ کرہوگاکیونکہ یہ غیبت ہے۔ اور امت کا کلمہ منتشرکرکےاس میں فتنہ وفساد کابیج بونے کا سبب ہے۔ساتھ ہی دعوت کی پیش رفت پر بھی منفی اثر مرتب کرنے کا سبب ہے۔ پس ان تک نصیحت پہنچانا واجب تو ہے مگر محفوظ ومامون طریقوں سے ناکہ تشہیر واشاعت کے ذریعہ۔

    اور جہاں تک معاملہ ہے اس مملکت کے علماء کرام پر طعن وتشنیع کرنے کا ، کہ وہ نصیحت نہیں کرتےیا ان پر حکومتی دباؤ ہے وغیرہ تو یہ ایسے اتہامات ہیں کہ جن کے ذریعہ علماء کرام اور نوجوانوں اورمعاشرے میں خلیج پیدا کرنا مقصود ہے تاکہ فسادیوں کوشروفساد کے بیج بونے کا موقع مل سکے۔ کیونکہ اگر علماء کرام کے بارے میں سوء ظن اور عدم اعتماد پیدا ہوگیا تو مغرض لوگوں کو اپنا زہر سرایت کرنے کی فرصت مل جائے گی ۔ اور مجھے یقین ہے کہ یہ افکار باہر سے غیرملکی عناصر اس ملک میں درآمد کرکے یہ دسیسہ کاری کررہے ہیں۔ پس مسلمانوں کو اس سے خبردار رہنا واجب ہے۔
    [/font]
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اس كا اتباع قرآن وسنت سے كيا تعلق ہے بھائى ؟
     
  3. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    معذرت چاہتا ہوں‌غلطی سے پوسٹ ہو گیا ہے۔ اسکو آپ جہاں‌بہتر سمجھیں‌ منتقل کر دیں۔
    جزاکم اللہ
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    استاد محترم اپنی معذرت بھی ٹھیک کریں جزاک اللہ خیرا
     
  5. انوررشیدفاروقی

    انوررشیدفاروقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 12, 2012
    پیغامات:
    13
    "اور جہاں تک معاملہ ہے اس مملکت کے علماء کرام پر طعن وتشنیع کرنے کا"
    اور
    "آپ حکومت پر شرعی مخالفت کرنے کے باوجود علانیہ نکیر نہیں کرتے۔۔۔۔ آپ پر حکومت کی طرف سے دباؤ ہوتا ہے اس لیے آپ ان پر تنقید نہیں کرسکتے"
    میں بہت فرق ہے۔ موجودہ دورِ حکومت میں(ایک یونیورسٹی میں) جو مخلوط تعلیم کی اجازت دے دی گئی ہے کیا اُس پر "شیخ" نے کبھی صاف اور واضح الفاظ میں تنقید کی؟
     
  6. عیسیٰ ڈیپر

    عیسیٰ ڈیپر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 15, 2011
    پیغامات:
    165
    اسلام علیکم
    بھت اچھی بات بتائی بھائی ابوبکر سلفی صاحب نے باقی اگر قرآن و حدیث پر اس کو چیک کریں تو اس میں سنت کا طریقا نظر آیگا جو طریقا سعودی علماء اپنائے ھوئے ھیں اور واقعی یہ شبھات لوگوں میں پائے جاتے ھیں جزاک اللہ بھائی
     
  7. ابوبکرالسلفی

    ابوبکرالسلفی محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 6, 2009
    پیغامات:
    1,672
    مجھے اس کا علم نہیں‌ کہ شیخ‌نےاس پر تنقید کی ہے کہ نہیں، اور مجھے یہ بھی نہیں‌معلوم کہ کسی یونیورسٹی میں مخلوط تعلیمی نظام کی بھی اجازت دے دی گئی ہے، اگر ایسا ہے تو واقعی میں‌ یہ بہت افسوس ناک خبر ہے۔ لہذا ضروری ہے کہ اس فیصلے پر نقد کیا جائے مگر یہ ضروری نہیں‌ کہ شیخ‌ نے جو تنقید کی ہو اُس سے ہمیں‌ بھی مطلع کیا جائے۔ جیسے ہمارا میڈیا اُٹھنے بیٹھنے کی خبر ٹی وی پر نشر کرتا ہے۔


    ناٹ آؤٹ بھائی، بہت بہت شکریہ کے آپ نے غلطی کی نشاندہی فرمائی۔ در اصل نوٹ بک کے کی بورڈ کی شفٹ کی طاقت مانگتی ہے۔
    (ابتسامہ)

     
  8. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم!۔ جزاکم اللہ خیرا۔
    فرق تو انسان اپنی مرضی سے نکالتا جائے اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ مشکل یہ ہے کہ ہم سنی سنائی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں اور بغیر تحقیق کے منتشر کرتے رہتے ہیں‌۔ اس حوالے سے آپ تھوڑی سی تحقیق کرلیں پھر میں آپ کو ان علماء کرام کے نام بتاؤں گاکہ جنہوں نے اس جامعہ کی ابتداء پر مخلوط تعلیم پر اعتراض کیا تھا ۔
     
  10. انوررشیدفاروقی

    انوررشیدفاروقی -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 12, 2012
    پیغامات:
    13
    "مخلوط تعلیم" تو ایک ضمنی موضوع ہے۔ بے شک بہت علماءِ کرام نے اس پر تنقید کی۔ اللہ ان کو اس کا بہترین اجر دے اور تنقید کرنے کے بعد جو اُن پر آزمائشیں آئیں اللہ ان تمام علماءِ کرام کو اس مین سرخرو کرے اور ان کے اہل و عیال کو صبرِجمیل عطاکرے۔
    میرے خیال میں اس ضمنی موضوع پر مزید بات نہ کی جائے کیونکہ یہاں کا نظامِ قانون ہمیں اِس موضوع پر کھُل کر بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں