زمین اور آسمان کا فرق

mahajawad1 نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. mahajawad1

    mahajawad1 محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 5, 2008
    پیغامات:
    473
    وطن عزیز کی یادیں۔ زمین اور آسمان کا فرق

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ


    الحمدللہ، پاکستان کا سفر بخوبی اختتام کو پہنچا، کراچی شہر کے حالات کافی بہتر تھے، موسم انتہائی خوشگوار اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بہت کم تھا یعنی صبح دوپہر شام صرف ایک ایک گھنٹہ غائب۔ سب سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی یہ مہربانی کے صحت کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
    یوں تو پاکستان کے حوالے سے کئی یادیں ہیں لیکن ایک بات جو اس وقت ذہن میں ہے وہ یہ کہ وہاں جتنی دعوتوں اور محافل میں شرکت کا موقع ملا، وہاں ایک موضوع مشترک تھا۔ پاکستان اور امریکہ و کینیڈا کا موازنہ۔ یعنی ان ممالک میں صحت، تعلیم اور صفائی کی سہولیات، قانون کی بالا دستی، ٹریفک کا نظام، امریکہ میں کوئی سڑک پر نہیں مرتا، گھر بیٹھے ایک فون کال پر بلوں کی ادائیگی، گھر پر ایمبولینس کا آجانا، پولیس کی کارکردگی وغیرہ وغیرہ۔ پھر پاکستان میں صحت، تعلیم کی بنیادی سہولتوں کا فقدان، جرائم کی واردوتوں ں میں اضافہ،پولیس کا کردار، ٹریفک کی صورتحال جیسے مسائل پر بحث ہوتی۔

    میرے خیال سے پاکستان کا مقابلہ امریکہ اور کینیڈا جیسے ممالک سے کرنا درست نہیں۔پاکستان کا موازنہ پاکستان جیسے کسی ملک سے کرنا بہتر ہے۔
    پاکستان اور امریکہ میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ یہ اور بات ہے کہ رات کو آسمان جب ستاروں سے بھرا ہوا ہوتا ہے تو بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے لیکن کہتے ہیں کہ آسمان کا اصل رنگ سیاہ ہے یہ تو سورج کی روشنی ہے جو دن میں اسے نیلا رنگ دیتی ہے اور یہ بھی سنا ہے کہ زمین جو دن میں سرسبز اور رنگوں بھری دکھائی دیتی ہے کو اگر خلا سے دیکھو تو یہ چاند کی طرح چمکتی دکھائی دیتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
    الحمدللہ الحمد للہ كہ آپ نے جھلك دكھائى ، اب روايتى بات نہيں ہے واقعى بہت ياد آتى رہيں، سفر كے متعلق مزيد بھی لكھيے گا ۔
    ہم انتظار كرتے رہ گئے خير زندگی رہی تو مواقع بہت ۔
    واہ ، كيا بات ہے ! بہت خوب ۔
    پاكستان كا موازنہ كسى اور ملك سے ہو بھی كيسے سكتا ہے ؟ پاكستان ہمارا ہے، جيسا بھی ہے ... اپنا ہے ۔
     
  3. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,637
    وعلیکم السلام ورحمۃ‌اللہ وبرکاتہ
    جی سسٹر ، آپ صحیح کہہ رہی ہیں۔ باقی سب چیزیں تو اپنی جگہ لیکن ہر جگہ اور ہر ملک میں‌، چاہے وہ کوئی سا بھی ہو، مثبت اور منفی چیزیں ساتھ ساتھ ہی چلتی ہیں۔ یہ تو اب موازنہ کرنے والے کی ذہنیت پر ہے کہ وہ کس قسم کا موازنہ کر رہا ہے۔
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    ماہا جى كراچی پر بھی لكھيے ۔
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,757
    وعلیکم السلام ورحمتہ وبرکاتہ:۔

    جو حالات پاکستان کے چل رہے ہیں ان کو دیکھ کر تو بہت غصہ آتا ہے لیکن جب اس ملک کو بُرا بھلا لہے تو ہم سے برادشت بھی نہیں ہوتا آخر ہمارا ملک ہے جیسا بھی ہے اللہ تعالی اسے سلامت رکھے اور ہماری عوام کو اس کے ساتھ مخلص ہونے کی توفیق دے آمین
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    آمین۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں