بچے سنبھالنا

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏فروری 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بسم الله الرحمن الرحيم ​
    السلام عليكم ورحمة اللہ وبركاتہ

    بچے كائنات كا حسين جزو ، جن كى شرارتيں اور شوخياں زندگی كے كينوس ميں رنگ بھر ديتى ہيں ، وہيں يہ عجيب ناقابل فہم مخلوق بھی ہيں ۔ كبھی آرام نہ كرنا اور نہ كرنے دينا ، مسلسل محو حركت رہنا، بلاشبہ يہ زندگی كى روانى كى علامت ہيں ، ليكن ان كى موجودگی ميں كوئى اور كام روانى سے ہو جائے نا ممكن !
    ہمارى ايك سہيلى سے بات ہو رہی تھى ، ان كى جھنجھلاہٹ ديكھ كر ہم نے كچھ مزے كے اقتباسات اور واقعات سنا كر ان كا درد بانٹنے كى كوشش كى ، ليكن ہمارى گفتگو كا اختتام بچے كى سريلى ريں ريں پر ہوا ، ہر ذہين بچہ خواہ كتنا كم عمر ہو ، فورا سمجھ جاتا ہے كہ اس كى ماں اس كى طرف متوجہ نہيں اور پھر وہ ماں كى توجہ ميں سے اپنا حق وصول كر كے رہتا ہے۔

    كم سن بچوں كے متعلق ايك قول خاصا مقبول ہے :
    A two-year-old is kind of like having a blender, but you don't have a top for it. ​
    اس كا درست مطلب صرف وہ سمجھتے ہيں جو بنا ڈھکن بلينڈر اور بچے سنبھالنے كا تجربہ كر چکے ہيں۔

    اكثر مائيں اپنے سوئے ہوئے جگر گوشے كى پيشانى پر بوسہ ديتى ہيں ، كسى ستم ظريف كا قول ہے كہ سويا ہوا بچہ اتنا خوب صورت نہيں لگتا ، دراصل ماں اس ليے اس كو چومتى ہے كہ بالآخر وہ اس كو سلانے ميں كامياب ہو گئی!!!

    (تحرير: ام نور العين )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    بہت خوب اكثر مائيں اپنے سوئے ہوئے جگر گوشے كى پيشانى پر بوسہ ديتى ہيں اور اپنی کامیابی کا اظہار کرتی ہیں ۔
    شکر ہے مائیں اپنی کامیابی کا اظہار یاہوووووووووو کہہ کر نہیں کرتی ورنہ سویا ہوا بچہ پھر اٹھ جائے
     
  3. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    بہت خوب بچوں سے گھر میں رونق رہتی ہے مگر تنگ بھی بہت کرتے ہیں ۔ میری تو صبح کی شروعات بچوں کی آوازیں سن کر ہوتی ہے کبھی خدیجہ پاس کھڑی ہوتی ہے اور کہتی ہے پھوہھو اٹھو ناشتہ بناؤ کبھی ندا ای، ای کرتی ہوئی مجھے اٹھا دیتی ہے ۔ اور آج کل میری بھانجی آمنہ نے سب کو پیچھے چھوڑا ہوا ہے میرا سارا دن اففف اففف کرتے گزر جاتا ہے پتہ نہیں کیا چیز ہے وہ :00039: سب سے زیادہ وہ مجھے تنگ کرتی ہے جب وہ مجھے تنگ نہ کریں تو میں شروع ہو جاتی ہوں ۔ ساری باتیں ایک طرف ان کی باتیں بہت پیاری ہوتی ہیں ۔

    سویٹی تم بھی نہ
    حد کرتی ہو :00005:

    بچے اگر کھیل رہیں ہوں تب بھی ٹینشن ہوتی ہے کہ کہی ِچھوٹ نہ لگ جائیں اور اگر سو جائیں تب بھی ٹینشن ہوتی ہیں کہ طبیعت تو ٹھیک ہے نہ، مائیں تو ایسی ہوتی ہیں۔
     
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    !!!
    :)
     
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہہہہہ دل تو يہی كرتا ہے ليكن ڈر لگتا ہے كہ ايك بار پھر لورياں سنانى پڑيں گی۔

    ميرى امى جان كہتى ہيں كہ ميں جاگ كر بھی خاموش پڑی رہتی تھی ، اور امى كو ميرى آواز تب آتى تھی جب ميرا بھائى چٹکی كاٹ كر بھاگ جاتا تھا ، ہمارى پيدائشى دشمنی ہے ۔
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    كيوٹ !
    كھانے ميں بھی ان كا موڈ اتنى تيزى سے بدلتا ہے كہ فرمائش كر كے چيز بنوائيں گے اور بننے تك كہيں گے اب دل نہيں چاہ رہا ۔ تب بہت غصہ آتا ہے۔
    ميرا ايك بھانجا بہت نائس ہے كوئى پڑھ رہا ہو بالكل شور نہيں كرتا ، تب تك نہيں بولتا جب تك آپ اس كى طرف متوجہ نہ ہو ، جب ميری كمپيوٹر چئیر کے گرد چكر لگا رہا ہوتا ہے تو مجھے پتا ہوتا ہے كہ اب اس كا گيم کھيلنے كا جى چاہ رہا ہے ۔ ميں كوئى كتاب پکڑنے کے ليے اٹھوں تو فورا موقع ديكھ كر كہے گا : آنى اب آپ كى بريك ، اب ميں كيك والى گيم كھيلوں؟ اب انسان اتنى معصوم فرمائش پر كيا انكار كرے ؟ ايك دن اسى چكر ميں ميرا كام اتنا ليٹ ہو گيا رات دو بجے تك جاگ كر مكمل كرنا پڑا۔
     
  7. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    اچھا جی کتنی حد کرتی ہوں۔

    یہاں بچوں کے ساتھ ہی تو مزہ آتا ہے ورنہ بڑے تو یہی کہتے ہیں تم عقل کرو بڑی ہو گئی ہو۔

    ہمممم معصوم بچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    میرا بھتیجا تو ٹی وی لگی تلاوت سن کر سو جاتا ہے پر اپنے کمرے میں۔ اور رات جو کمرے میں جانے سے پہلے سب سے بار بار ہاتھ ملا کر اللہ حافظ کر کے جاتا ہے
     
  8. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    تم بچوں کو سلا کر ہمیشہ یہی کہا کرو گی یاہوووووووو اور ہم کامیاب ہو گئے :00005:

    بالکل بچوں کے ساتھ گھر میں رونق ہے جب گھر پر نہ ہوں تب گھر بلکل سنسان سا لگتا ہے مجھے جب بھی وقت ملتا ہے میں بچوں کے ساتھ کھیلتی ہوں خاص کر ان تینوں شہزادیوں سے ندا نے ایک ماہ پہلے چلنا شروع کیا ہے جب اسے پکڑنے کے لیے جاؤں پہلے دیکھتی رہتی ہے جب پاس جاؤں تو قہقہ لگا کر ہنستی ہے پھر بھاگنا شروع کر دیتی ہے

    صبح جب ندا نیچے آتی ہے وہ بھی سب کو ہاتھ ملا کر سلام کرتی ہے اور خدیجہ اللہ حافظ کہے بغیر نہیں سوتی رات کو ہمارے روم میں آجاتی ہے اور کہتی ہے پھوپھو میں سونے لگی ہوں اللہ حافظ سب کو باری باری اللہ حافظ کہے گی پھر سونے جائے گی ۔
    جب کوئی نعت یا تلاوت سنے تو سر پر دوپٹہ لیتی ہے اور آمین آمین کہتی ہے
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    ہہہہہ بچوں کے ساتھ بڑا بننا بدذوقى ہے ۔ بچہ بننا زيادہ اچھا ہے۔
    اب نہيں ، سارى كسر نكال دى ۔الحمد للہ، بڑا سكون ہے اب : ) بلكہ آرام ہے ، دونوں فريق نيوكلئر پاور ہوں تو ايسا آرام ہوتا ہے۔
    كون سے ٹی وى پر تلاوت آتى ہے رات كو؟ ميرے ليے خبر ہے یہ۔ بہت بہت اچھی بات ہے ماشاء اللہ۔
     
  10. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    ہممم بہت خوب

    ایک مباشر چینل اور کیبل والوں کا اپنا ایک چینل ہے جس میں وہ تلاوت لگائے رکھتے ہیں
     
  11. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بالکل ان چینلز پر 24 گھنٹے تلاوت لگی رہتی ہے شاید یہ چینلز صرف ہمارے شہر تک مخدود ہیں ۔ اس کے علاوہ پیغام ٹی وی پر بھی رات کو تلاوت لگتی ہے ۔ جسے پاکستان میں کسی بھی جگہ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اچھا، پاكستانى چينل تو نہيں نا ؟ ان سے توقع بھی نہيں ۔
     
  13. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    کیووووٹ!
     
  14. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    معذرت! کہیں گوشہ خواتین میں تو نہیں آگئے!! :smile:
     
  15. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    پہلی بات نہیں بھائی ابن قاسم آپ گوشہ نسواں میں ہرگز نہیں ہیں
    دوسری بات کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے ماں کو (یعنی عورت کو) خاص محبت عطا فرمائی ہے جس سے وہ اتنا سب کچھ برداشت بلکہ اچھے طریقہ سے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے
    کیا ایسا ممکن ہے کہ مرد یہ سارے کام باآسانی بلکہ مشکلات سے بھی کرپائیں میرے لحاظ سے تو ممکن نہیں آپ کا کیا کہنا ہے ؟
     
  16. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    بلکل صحیح فرمایا آپ نے۔
    تمام حضرات کا علم تو نہیں جہاں تک ہماری بات ہے، ہم صرف بچیوں کو سنبھال سکتے ہیں ، ایسا لگتا ہے ان کو اللہ تعالیٰ نے حقیقی معصومیت عطا کی ہے
    اور بچے یعنی لڑکے، انہیں سنبھالنا ہمارے بس کی بات نہیں !!غالباً بھائی لوگ اللہ سے خصوصی فرمائش کرکے شرارت مانگ کر لےآتے ہیں
    میرا ایک بھانجا ہے انس ، اس کے ہنر کے معجزے دیکھیں تو شاید آپ بھی اتفاق کرلیں۔ :smile:
     
  17. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    بھائی ہمیں آپ کی بات پر پورا اعتبار ہے
    چند ایک معجزے ہمارے ساتھ بھی بانٹیں تاکہ ہمیں بھی معلوم ہو کہ انس کس قسم کے معجزوں کے مالک ہیں
     
  18. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    دو چار معجزوں کے مالک ہو تو بتائیں ۔ انہیں قدرت نے کئی ایک خوبیوں سے نوازا ہے
    موصوف کی عمر۲ سے زیادہ نہیں ہوگی لیکن جب کبھی گھر پر فنکشن ہو تو موقع پا کر باہر نکل آتے ہیں اورجاتے ہوئے بے قصور لوگ ان کے عصا مبارک کا شکار ہوجاتے ہیں
    کبھی کبھار ہمارے ساتھ کہیں جاتے ہوئے کسی چیز کی فرمائش کرگئے تو ہمارے اندر کن فیکن کی صفت پیدا کرنے کے آرزومند رہتے ہیں
    کئی ایک دفعہ خود کو شیر سمجھ کر اپنے ہم عمر دوستوں کو دانتوں سے حملہ کرگئے
    حد تو یہ ہے کہ پڑوس میں ایک بزرگ شخص رہتے ہیں نام لینے سے پرہیز کروں گا انہیں ایک بار دھمکی دے گئے کہ آئنددہ اس سڑک پر نہ آئیں ساتھ ہی عصا کا خوف دلایا!! انس سمجھتے ہیں کہ پوری سڑک ان کے نانا جان کی ہے۔
     
  19. فاروق

    فاروق --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏مئی 13, 2009
    پیغامات:
    5,127
    واقعتا صحیح بات ہے بچے تو بچے ہی ہوتے ہیں صرف سڑک ان کے نانا جان کی نہیں بلکہ جو چیز چاہیں وہ اپنی سمجھتے ہیں۔
     
  20. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    بچے سنبھالنا واقعی ایک کام ہے :) خاص طور پر جب بچے دادی دادا کے بغیر صرف والدین کے ساتھ رہتے ہوں۔۔۔۔۔۔ :00002:
    :00006: جی اور بعض اوقات اس لیے بھی چومتی ہے کہ وہ اسے "چپ" کروانے میں کامیاب ہوگئی :)
    :00006:جی بھائی آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔ :00006: جب میرا بیٹا ریان ، میرا بھانجا اور میری بھانجی اکٹھے ہوں تو میری بھانجی اپنی والدہ کی گود میں دبک کر بیٹھ جاتی ہے اور اپنی جگہ سے ہلتی ہی نہیں ہے :) اور باقی دونوں اتنی شرارتیں کرتے ہیں کہ اللہ کی پناہ :00005:
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں