اور طاق رات کی دعا قبول ہوئی

ابو ابراهيم نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871

    رمضان المبارک کی ۲۵ ویں شب لیلۃ القدر کی متوقع راتوں میں سے ایک رات ہے ۔یہ بھی رمضان المبارک کی ۲۵ ویں رات تھی۔ ہم لوگ عشاء کی نماز اور تراویح سے فارغ ہو کر ریاض کے مشہور علاقے بطحا ء کی جانب نکل پڑے۔ویسے تو اس علاقے میں ہمیشہ ہی چہل پہل رہتی ہے لیکن آج یہ علاقہ کچھ زیادہ ہی با رونق تھا۔لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ تاہم مجھے اور میرے بڑے بھائی کو کچھ پسند نہ آیا اور ہم نے ایک ہوٹل میں تھوڑا بہت کھایا پیا اور گھر کی طرف چل دیئے،ہم سڑک پار کررہے تھے کہ میرے بڑے بھائی نے اچانک شور مچا دیا کہ میرا پرس کہیں گرگیا ہے۔جس میں میرا اقامہ بھی تھا۔اتنا کہنا تھا کہ وہ واپس بوفیہ کی طرف بھاگے ۔ہم نے بھی روڈ کے ارد گرد نظر گھومانا شروع کردی اورآہستہ آہستہ بوفیہ تک جا پہنچے۔دیکھا کہ بڑے بھائی مایوس کھڑے ہیں۔
    کافی ڈھونڈنے کے باوجود اقامہ اور پرس نہ ملا توبھائی جان نے اپنے کفیل کو اقامہ گم ہونے کی اطلاع کر دی کفیل جواس وقت مکہ میں تھا۔کہنے لگا کہ میں تمھارے لئے کیا کر سکتا ہوں ۔؟
    آخرتھک ہار کر واپس گھر کی راہ لی اور پھر چھوٹے بھائی کے مشور ے پر پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرانے کے لئے نکل پڑے ۔
    ہماری گاڑی بطحا کی سڑک پر رش میں پھنسی ہوئی تھی اور ہم آہستہ آہستہ چل رہے تھے کہ ایک اشارے پر رکے تو میں نے دیکھا کہ ایک آدمی شیشے کی بوتل سڑک کے درمیان رکھ کر چلا گیا ۔سوچا کہ اس سے کسی کی بھی گاڑی کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔لہذامیں نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ اس بوتل کو اٹھا کر گاڑی میں رکھ لوکہیں مناسب جگہ دیکھ کر پھینک دیں گے۔بھائی نے بوتل راستے سے اٹھا کر گاڑی میں رکھ لی۔بھائی جان نے بڑے جوش اوراونچی آواز میں دعا کیــ ـــ یا اللہ اس نیکی کے بدلے مجھے اقامہ ملا دے۔
    ابھی تھوڑی ہی دور گئے تھے کہ بھائی کے کفیل کا فون آ گیا۔ میں نے گاڑی آہستہ کر لی۔
    ہیلو! السلام و علیکم : ہاں بھئی اقامہ مل گیا؟
    بھائی: وعلیکم السلام ،نہیں ملا ۔ہم لوگ پولیس اسٹیشن جا رہے ہیں۔
    کفیل:اچھا تو ایسا کرو ۔ میں تمہیں ایک نمبردیتا ہوں اس سے بات کر لو ۔تمھارا اقامہ اسی کے پاس ہے۔
    ہم نے فوری اس نمبرپر رابطہ کیا وہ ایک پاکستانی آدمی تھا اور اب ہمیں اپنا پتہ سمجھا رہا تھا ۔ اور رات دو بجے ہم اس آدمی تک پہنچ گئے ، بالآخر اقامہ ہمارے ہاتھ آ ہی گیا۔اللہ کا شکر ادا کیا اور پھر اس آدمی کا شکریہ ادا کیا اور گھر فون کر کے والدین کو خوشخبری سنائی اور اقامہ لے کر گھر واپس آ گئے۔ جب ہم گھر پہنچے تو تہجد کی نمازیں ختم ہو رہی تھیں البتہ چند مساجدمیں ابھی وتر ادا ہو رہے تھے۔گاڑی کھڑی کرتے ہی چھوٹا بھائی مسجد بھاگ گیا اور ہم دونوں نے گھرآ کر شکرانے کے نوافل ادا کیے۔

    نوٹ : یہ واقعہ میرے جاننے والوں کے ساتھ پیش آیا تھا -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    جائز وسیلہ کی ایک زندہ مثال!!!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا ۔
    شکریہ بھائ اسحاق۔ اس سبق آموز واقعے کو ہم تک پہنچانے کا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    بابر بھائی آپ کا بھی شکریہ ،اس واقعے کو پڑھنے کا -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وقال ربكم ادعوني أستجب لكم
    جزاک اللہ خیرا اسحاق بھائی۔ بہت اچھے انداز میں آپ نے پیش کیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ خيرا خوب صورت واقعہ ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    جزاك الله خيرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. ابو یاسر

    ابو یاسر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 13, 2009
    پیغامات:
    2,413
    جزاک اللہ خیرا
    بہت ہی اچھی شئرنگ اسحاق بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں