600پاکستانی قادیانی اسرائیلی افواج میں ملازم ہیں

Innocent Panther نے 'خبریں' میں ‏فروری 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    600پاکستانی قادیانی اسرائیلی افواج میں ملازم ہیں
    البرٹا( سبیل احمد انبالوی)پاکستان سے تعلق رکھنے والے 600سے زائد قادیانی اسرائیل ڈیفنس فورسز میں مختلف عہدوں پر رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیںجب کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ترجمان کا موقف ہے کہ اسرئیل ڈیفنس فورسز میں مختلف ممالک، مذاہب اور معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان میں سے کئی مختلف حملوں میں ہلاک بھی ہوئے ہیںاوراسرائیل ڈیفنس فورسز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی محقق ڈاکٹرآئی ٹی نومی نے اپنی شائع ہونے والی کتاب’’ اسرائیل، اے پروفائل‘‘ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سیاسی نفرت کا شکار، ایک مسلم فرقے، احمد جماعت سے تعلق رکھنے والے تقریبا چھ سو کے قریب افراد اسرائیل ڈیفنس فورسز میں خدمات انجام دے رہے ہیں لندن سے شائع ہونے والے ، لندن پوسٹ کی تازہ زشاعت میں ایک رپورٹ میں یہودی محقق کی مذکورہ کتاب کے حوالہ جات شائع کئے گئے ہیں۔ مذکورہ یہودی محقق نے مزید انکشاف کیا ہے کہ پاکستان بھارت، کارگل جنگ کے دوران احمدی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھاری مقدار میں چندہ جمع کر کے بھارت کوعطیہ کیا تھا،لندن ہی سے تعلق رکھنے والے ،صحافی اور تجزیہ نگار، ڈاکٹر شاہد قریشی نے بھی یہ انکشاف کیا ہے کہ1995میں جب کراچی آگ اور خون میں ڈوبا ہوا تھا ، اس وقت مانچیسٹر کے ایک قادیانی ریسٹورنٹ میں اہم عہدے پر فائز قادیانی لیڈر نے انہیں ملاقات کے لئے بلایا تھا اور آگے پہنچانے کے لئے یہ پیغام دیا تھا کہ اگر کراچی میں امن چاہئے تو پاکستان میں قادیانیوںکو امان ملنی چاہیے، سکیورٹی، خارجہ پالیسی اور دہشت گردی پر تجزیاتی اور تحقیقی مقالے لکھنے پر ایوارڈ یافتہ، لندن کے صحافی، ڈاکٹر شاہد قریشی نے’’ لندن پوسٹ‘‘ میں شائع ہونے والے اپنے، مضمون میں لکھا ہے کہ گذشتہ ایک عشرے سے پاکستان میں چاہے جس کی بھی حکومت ہو، قادیانیوں کا کوئی نا کوئی غیر منتخب نمائندہ، طاقت اور نمایاں اختیارات کے ساتھ حکومت میں شامل رہا ہے اور اس بات کی امید کی جانی چاہئے کہ اب بہت جلد ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آئین پاکستان کی اس ترمیم کو ختم کر دے گی جو پاکستان پیپلز پارٹی ہی کے بانی قائد، ذوالفقار علی بھٹو نے7ستمبر1974کو پارلیمنٹ آف پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر دکی تھی۔ لندن سے شائع ہونے والے اخبار، لندن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میںمعروف یہودی محقق اور لندن میں رہائش پذیر ڈاکٹر آئی ٹی ٹونی کی کتاب’’اسرائیل، اے پروفائل‘‘ کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر ٹونی نے احمدی جماعت کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ پاکستانی مسلمانوں کو ایک فرقہ ہے مگر اسے سیاسی تعصب کا سامنا ہے، اسرائیل ڈیفسن فورسز میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان احمدیوں( قادیانیوں) کے 6سو افراد مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس نمائندے نے جب اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان سے رابطہ کر کے خبر کی تصدیق کرنا چاہی تو انہوں نے واضح جواب دینے سے احتراز کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں دنیا بھر سے کئی مذاہب اور مختلف معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے رضاکار خدمات انجام دے رہے ہیں، واضح رہے کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز میں کام کرنے والا ہر رکن رضاکارانہ خدمات پیش کرتا ہے،ترجمان انبال نوے کے مطابق،عرب عیسائی، فلسطینی اور اسرائیلی مسلمان اور دینا کے دیگر خطوں کے مختلف معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسرائیل ڈیفنس فورسز کا حصہ ہیں، اس نمائندے نے اسرائیل ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ کا مطالعہ کیا تو وہاں دنیا کے کسی بھی باشندے کو بلا تخصیص نسل، مذہب،زبان اسرائیل ڈیفنس فورسز میں شمولیت کی دعوت موجود تھی جب کہ اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان انبال نوئے کا دعوی ہے کہ فورسز میں شامل کئی مسلمان، مختلف جنگوںمیں ہلاک بھی ہوئے ہیں، ان مسلم خاندانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے اسرائیل کے فوجی سربراہ نے بذات خود، ان خاندانوں سے ملاقات کی حالاںکہ معمول کے مطابق ایسا نہیں کیا جاتا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی ویب سائٹ پر کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک قادیانی لڑکی کی تصویر بھی ہے جو فوجی خدمات انجام دے رہی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں ہر بالغ مرد و عورت پر فوجی خدمات مقررہ مدت تک انجام دینا لازمی ہے مگر مسلم اسرائیلیوں کو اس سے استثناء دیا گیا ہے۔ اس نمائندے نے جب خبر پر مزید تحقیق کی تو حیرت انگیز انکشاف یہ ہوا کہ چند عشرے قبل تک کی قادیانیوں کتابوں میں کھلے عام اسرائیل میں موجود قادیانی مشن، ان کی تفصیلات اور یہودیوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا ذکر موجود ہے مگر اب ایسا نہیں ہے اور قادیانی کسی بھی ایسی بات کو چھپاتے ہیں جو اسرائیل کے ساتھ ان کے تعلقات کو آشکار کرے۔ مرزا غلام احمد قادیانی کے پڑپوتے، مرزا مبارک احمد نے اپنی کتاب’’ ہمارے غیر ملکی سفارتخانے‘‘ میں لکھا ہے’’ اسرائیل میں احمدی سفارتی مرکز، حیفہ کے مائونٹ کارمل پر واقع ہے، یہاں ہماری ایک لائبریری ہے، ایک عبادت گاہ ہے، سفارت خانہ ہے اور ایک ڈپو اور اسکول بھی ہے۔

    احوال - اردو کا پہلا آن لائن اخبار - سرورق
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    بہت اچھی پوسٹ ہے . اور سوچنے کی بات ہے
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    بھائی ۔ لنک پر وہ خبر موجود نہیں ، اور دوسرے کسی اخبار میں یہ خبر نہیں‌ ۔ اس لیے یقین سے کچھ نہیں‌کہا جا سکتا ہے ، لیکن یہ صحیح ہے کہ پاکستانی فوج سمیت ،پی آئی ائے اور دوسرے اداروں میں قادیانی موجود ہیں ۔
     
  4. Innocent Panther

    Innocent Panther محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2011
    پیغامات:
    600
    احوال - 600پاکستانی قادیانی اسرائیلی افواج میں ملازم ہیں
     
  5. کنعان

    کنعان محسن

    شمولیت:
    ‏مئی 18, 2009
    پیغامات:
    2,852
    السلام علیکم

    یہ خبر اس لنک سے شائد ہٹا دی گئی ھے اور سب جگہ پر بھی شائد نہیں دیکھی جا سکتی۔


    [​IMG]

    اس لنک میں بھی اسی خبر کے حوالہ سے قادیانی گروپ کی گفتگو ھے دیکھی جا سکتی ھے۔

    پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل جانے پر پابندی ھے اس کی باقائدہ مہر بھی لگی ہوتی ھے۔ اس کے باوجود اسرائیل میں جانا کس طرح ممکن ہو سکتا ھے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    خبر کی صحت کا علم تو نہیں پر ایسا لگتا ہے کہ قادیانیوں کو پاکستان کا دشمن ثابت کرنے میں کوئی کسر نہیں رکھنا چاہتے
     
  7. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    السلام علیکم!
    اس بارے میں کچھ گفتگو قادیانیوں کے فورم میں بھی پڑھیے۔ (انگلش میں)۔
    والسلام علیکم
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    In conclusion, Ahmadiyya started a mission in British controlled Palestine in 1924. The 600 Ahmadis that were recorded by Naamani (circa 1972) probably came from the records of "total-Ahmadis" in Palestine, not the amount in the military.

    From 1947 on, Ahmadis sent their missionaries from India, not Pakistan. Since Pakistanis couldnt get visas for Israel, back then and even now.

    It seems that currently there are a few Indian Ahmadis there. Upwards of 90% of the Ahmadi jamaat in Haifa is probably Arab.
     
  9. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    یہ صرف خبر ہی نہیں بلکہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔ اور قادیانی اسرائیلی گٹھ جوڑ کا خالق چوہدری ظفراللہ قادیانی تھا۔ اسرائیل کے قیام سے ہی قادیانیوں کے اڈے اسرائیل میں قائم کر دیئے گئے تھے۔ لہٰذا یہ حقیقت ہے کہ قادیانی نہ صرف اسرائیل میں قیام پذیر ہیں بلکہ وہ اسرائیلی فوج میں باقاعدہ ملازمت بھی کرتے ہیں۔

    احوال کی مذکورہ خبر کل ہی میں نے بھی دیکھی اور پڑھی تھی۔ اور اس میں کراچی گلشن اقبال کی ایک لڑکی کی فوجی وردی میں تصویر بھی دی گئی تھی جس کی گود میں ایک رائفل بھی نظر آ رہی تھی۔

    اس میں تعجب یا شک کی کیا بات ہے۔ میرے پاس کہیں پرانے ریکارڈ میں اس سے متعلق مواد بھی ہے اور اسرائیلی اور قادیانیوں کے مابین ڈنر کی تصاویر بھی ہیں۔ :00001:
     
  10. الطائر

    الطائر رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 27, 2012
    پیغامات:
    273
    اوہ شکریہ جناب ان تفاصیل کا۔ یہ مراسلہ تو میں نے اب دیکھا ہے۔ کہنا چاہوں گا کہ حیفہ میں فیو انڈین نہیں بلکہ مینی انڈین اور پاکستانی قادیانی ہیں جبکہ فیو عربز کہنا حقیقت کے زیدہ قریب ہو گا۔
     
  11. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں