صبر

حجاب نے 'حدیث - شریعت کا دوسرا اہم ستون' میں ‏فروری 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حجاب

    حجاب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2010
    پیغامات:
    666
    صبر



    اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے: اے لوگو جو ایمان لائے ہو، صبر اور نماز سے مدد لو۔ (البقرہ 153)

    اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے : صبر کرنے والوں کو تو ان کا اجر بے حساب دیا جائے گا۔ ( الزمر 10)

    سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کا معاملہ بھی عجیب ہے ، بیشک اس کے ہر معاملے میں اس کے لئے خیر ہے اور یہ صرف مومن ہی کے لئے ہے۔ اگر اسے خوشی پہنچے تو وہ شکر ادا کرتا ہے جو اس کے لئے خیر ( و برکت) ہے اور اگر اسے تکلیف پہنچے تو صبر کرتا ہے، جو اس کے لئے خیر ہے۔ ( مسلم، کتاب الزھد:7500)

    سیدنا نضر بن انس سے روایت ہے کہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہوتا کہ موت کی تمنا نہ کرو تو میں ضرور تمنا کرتا۔ ( بخاری، کتاب التمنی:7233)

    ثابت سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ میرے اس مومن بندے کا جس کا میں کوئی عزیز دنیا سے اٹھا لوں اور وہ اس پر ثواب کی نیت سے صبر کر لے ، تو اس کا بدلہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ ( بخاری، کتاب الرفاق:6424)

    سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو مومن لوگوں سے مل کر رہتا ہے اور ان کی ایذا پر صبر کرتا ہے اس کو زیادہ ثواب ہے اس مومن سے جو لوگوں سے نہیں ملتا اور نہ ان کی ایذا پر صبر کرتا ہے۔ ( ابن ماجہ، کتاب الفتن:4032)

    ثابت سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صبر صدمے کے آغاز میں ہوتا ہے۔ ( بخاری، کتاب الجنائر:1302)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا سسٹر حجاب۔
     
  3. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    جزاک اللہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں