جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کا مختصر تعارف ـ

ابوعکاشہ نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏فروری 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    جامعہ محمدیہ گوجرانوالہ کا مختصر تعارف ـ

    جامعہ محمدیہ کا قیام 1961 ء میں عمل میں آیا ـ گوجرانوالہ چوک نیائیں میں شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ نے اس کا اجراء کیا ـ محدث ومحقق مولانا محمد گوندلوی نے جامعہ محمدیہ میں بطور معلم اپنی خدمات سرانجام دی ـ

    1968 ء تک شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی نے اپنی پھرپور توجہ ، لگن اور محنت شاقہ سے جامعہ محمدیہ کی آبیاری فرمائی ـ ان کی وفات کے بعد انتظامیہ جامعہ محمد یہ نے جید عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد عبداللہ صاحب کی خدمات جامعہ محمدیہ کے لیے حاصل کیں ، جو اس وقت جامعہ مسجد دالبازار میں درس و تدریس وتبلیغ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ، مولانا محمد عبداللہ صاحب نے جامعہ محمدیہ میں تعلیم حاصل کی تھی اور شیخ حافظ محمد گوندلوی اور مولانا اسماعیل سلفی رحمہ اللہ سے علمی فیض حاصل کیا تھا ـ مولانا محمد عبداللہ نے 1968 ء سے اپنی وفات تک جامعہ محمدیہ کے مہتمم کے منصب کی ذمہ داری نبھائی ـ

    ان کے خصوصی معاونین شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی صدر مدرس ،حافظ عبدالمنان نورپوری ، مولانا جمعہ خان صاحب ، مولانا محمد رفیق سلفی صاحب کی و دیگر اساتذہ کرام وانتظامیہ جامعہ محمدیہ کی مشترکہ کوششوں و محنت شاقہ سے اور اپنے اپنے فرائض منصبی کو دیانت دارانہ طور پر ادائیگی سے آج جامعہ محمدیہ بفضل اللہ تعالٰی دنیا بھر کے مسلک اہلحدیث کے پیروکاروں کا ایک عظیم الشان مسلکی ادارہ کا مقام حاصل کر چکا ہے ـ مولانا عبداللہ رحمہ اللہ کی وفات کے بعد شیخ الحدیث مولانا عبدالحمید ہزاروی نے حسب سابق اپنی عالمانہ محققانہ کاوشوں سے جامعہ محمدیہ کے جملہ امور کو اعلی معیار کے مطابق جاری وساری رکھا ہوا ہے

    شیخ الحدیث مولانا عبداللہ رحمہ اللہ کی وفات کے بعد جامع مسجد چوک اہلحدیث میں مولنا کی دوران علالت ان کی اجازت سے حافظ عبدالمنان نورپوری حفظ اللہ خطابت اور درس قرآن و حدیث ارشاد فرما رہے ہیں ـ اور جامعہ محمدیہ میں بخاری شریف بھی حافظ عبدالمنان نورپوری حفظ اللہ پڑھا رہے ہیں ـ جامعہ محمدیہ سے ہر سال تقریبا اسی 80 کےقریب علماء فارغ التحصیل ہوتے ہیں ـ آج تک ہزاروں کی تعداد میں جامعہ محمدیہ سے فارغ ہو کر علمائے کرام [پوری دنیا میں تبلیغی و تدریسی ، تالیفی و تصنیفی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ـ

    مراة البخاري –
     
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاك اللہ خيرا وبارك فيك ـ
    اللہ تعالى جامعہ محمديہ كے متخرجين كو اس قابل فخر درس گاہ کے مزيد تعارف كى توفيق دے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں