دانتوں کی صفائی اورحفاظت

ام اقصمہ نے 'صحت و طب' میں ‏دسمبر 2, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    دانت ہمارے چہرے کا اہم حصہ ہیں۔عموماً لوگ پورے جسم کی صحت کا خیال کرلیتے ہیں لیکن دانت اور ناخن بھول جاتے ہیں۔چہرہ کتنا بھی اچھا کیوں‌نہ ہو پیلے دانت تمام تاثرکو ختم کر دیتے ہیں۔دانتوں کی سب سے خطرناک بیماری پائیوریا ہے اور اس سے پورے جسم پر اثر پڑتا ہے۔اس بیماری میں‌مسوڑھوں میں پیپ پڑ جاتی ہے۔جو کھانے کے ساتھ ساتھ جسم میں جاکر مزید بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
    دانتوں‌کی روزمرہ صفائی انکی صحت کے لیے ضروری ہے۔ساتھ ہی انہیں صحت مند رکھنے کے لیے متوازن غذا بھی ضروری ہے۔اپنی غذا میں معدنیات اور وٹامن “سی“ ضرور شامل ریکھیے۔کیلشیم کی بھی مناسب مقدار خوراک میں شامل کریں۔اسکے ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کے وٹامن “ڈی“ کیلشیم کو absorbہونے میں‌ اہم کردار ادا کرتا ہے۔چقندر،شلجم اور مولی وغیرہ میں‌کلوروفل کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔یہ بھی دانتوں‌ کے لیے مفید ہے۔کلوروفل نیم میں‌بھی ہوتا ہے۔نیم کی ٹہنیوں کو مسواک کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لیے انکی ورزش بھی ضروری ہے۔اپنی خوراک میں سخت پھلوں کو شامل کرلیں۔جیسے گنڈیریاں۔ان سے بھی دانتوں‌کی اچھی ورزش ہو جاتی ہے۔ روزانہ دانتوں کو رات کو سونے سے پہلے برش کرنے کی عادت ڈال لیں۔برش ہمیشہ اوپر سے نیچے کریں بجائے دایئں سے بائیں‌کرنے کے۔
    میٹھا کھانے کے بعد اگر دانت نہ صاف کیے جایئں تو مٹھاس کی تہہ دانتوں‌پر جم کر تیزابیت پیدا کرتی ہے اور دانتوں کی حفاظتی جھلی کو تباہ کر دیتی ہے۔اسلیئے میٹھا کھانے کے بعد پانی سے کلی ضرور کریں۔

    1:دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے نمک اور سوڈا ملا کر برش کریں۔
    2:اگر دانتوں سے خون آرہا ہو تو شہد اور روغن زیتون ملا کر ملنے سے شکایت رفع ہو جاتی ہے۔
    3:لیموں کا چھلکا ملنے سے دانتوں کی پیلاہٹ اور چائے کے دھبے دور ہو جاتے ہیں۔

    روزانہ اپنے دانتوں کا معائنہ کریں ۔اگر دانتوں کی تکلیف گھریلوں‌ٹوٹکوں سے نہ جائے تو فوراً کسی اچھے ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب سسٹر
    بہت مفیدمعلومات شیئر کی ہے شکریہ
     
  3. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    پسند کرنے کا شکریہ۔انشااللہ کوشش کرونگی کے آگے بھی ایسی ہی معلومات شیئر کرتی رہوں۔
     
  4. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    ہممممم صاف سُتھرے دانت۔۔۔۔۔۔ایسےےےےےےےےےےےے
    [​IMG]
     
  5. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    یقیناً:00006: :00026:
     
  6. ابوبکر

    ابوبکر -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 12, 2007
    پیغامات:
    368
    بہت خوب دلکش صاحبہ ۔ ۔ ۔
     
  7. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    بہت شکریہ پسند کرنے کا۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں