بچپن کی املا کی غلطیاں

عائشہ نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 22, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,470
    ایک مرتبہ پروفیسر آسی ضیائ بزم ادب کے ایک پروگرام میں بحیثیت صدر مدعو تھے. ایک طالب علم نے تقریر میں کہا
    نہیں نا امید اقبال اپنی کشتئ ویراں سے"
    اس مصرعہ کے سنتے ہی وہ اٹھے اور جانے لگے.کہ رہے تھے مری برداشت سے باہر ہے.
    بعد میں سمجھ آئ کہ کشت ویراں کو کشتئ ویراں پڑھنے پر وہ جانے لگے تھے.منا کر واپس لایا گیا.
    کچھ عرصہ بعد آسی ضیائ صاحب کی کتاب " درست اردو" اردو بازار سے ملی جس میں املاء سمیت بہت ساری غلطیوں کی نشاندہی کی گئ ہے جو عموما لوگ لکھنے اور بولنے میں کرتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    اکثر مطالعہ کی وجہ سے ہماری املا تو درست ہوتی ہے لیکن بولنے میں تلفظ غلط ہوتا ہے۔
    مجھے اپنی ایسی کئی اغلاط یاد ہیں۔
    میرا ایک چھوٹا بھائی خبروں میں کافی دلچسپی رکھتا ہے اور بڑے غور سے اخبار پڑھتا ہے۔ پچھلے دنوں اس نے 'نیر بخاری' کا نام لیا تو ہم ہنس ہنس کے دہرے ہوگئے۔
    بھلا کیسے بولا اس نے؟ جیسے انگریزی میں near بولتے ہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    ہاں الحمد للہ بہتر ہے، البتہ اچھی نہیں کہہ سکتے۔
    ایک دن کچھ کمپوز کر کے ابو کے پاس لے گئی تو ٹھہر ایسے لکھا تھا ٹہر۔ ابو نے کہا اسے ٹھیک کرو تو مجھے سمجھ نہیں آئی اس میں کیا غلطی ہے تب انہوں نے بتایا کہ دو چشمی ھ لگاؤ۔
    اس کے بعد مجلس پر دیکھا تو میں نے یہاں بھی ٹھہر غلط ہی لکھا ہوا تھا ایک موضوع میں۔ کسی نے نشاندہی ہی نہیں کی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,718
    کونسے بخاری ہیں وہ؟ کہیں ن پر زبر اور ی پر زبر کے ساتھ تشدید تو نہیں؟ لیکن ایسا نام تو خواتین کا ہوتا ہے اور بخاری حضرات کے ناموں سے ہے
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    جی یہی تلفظ ہے۔
    ہمارے سینیٹ کے چئیر مین ہیں نیر بخاری صاحب!
     
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    نیر مذکر ہے خواتین کا نام نیرہ ہوتا ہے۔
    ویسے مرد اگر شوکت، برکت، شفقت اور سعادت ہو سکتے ہیں تو خواتین نیر کیوں نہیں ہو سکتیں؟
     
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,121
    میری طرح میں بچپن سے لے کر اب تک غلطیا ں ہی کرتی آئی ہوں اچها ہے دوسروں کو خوش ہونے کا موقع مل جاتا ہے.
    اب عربی کاکچه غلط بولتی ہوں تو جواب ملتا ہے کہ اتنا پڑه کر یہ حال ہے.اللہ رحم کرے ٹهیک بولنا آ جائے آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,121
    نیر ہمارے کالج میں ایک ٹیچر کا نام تها
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,920
    بہن بھائیوں میں یہ شغل تو چلتے ہی رہتے ہیں! پہلے مل کر سب ایک کا ریکارڈ لگاتے ہیں پھر کچھ دن بعد کسی دوسرے کا :) کیونکہ غلطی ہر کوئی کرتا ہے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    کچھ عرصہ پہلے ایک سٹوڈنٹ کی کتاب پر نظر پڑی اس نے قلم اور کتاب ایک ہی کاف سے لکھا ہوا تھا۔ رومن اردو نے کیا حال کر دیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں