سجدہ

irum نے 'ادبی مجلس' میں ‏فروری 28, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    [​IMG]

    سجدہ

    اللہ تعالیٰ کے نزدیک انسان کا سب سے بڑ ا شرف یہ ہے کہ وہ اپنے اس چہرے اور سر کو پروردگار کے سامنے زمین پر ڈال دے ۔ یہ وہ عبادت ہے جسے ہم سجدہ کہتے ہیں ۔ سجدے میں انسان کا سر اور ناک زمین پر رگڑ تا ہے اور اس کا وجود اس ہستی کے سامنے ڈھہ پڑ تا ہے جس نے اسے سب کچھ عطا کر رکھا ہے ۔ یہی سبب ہے کہ انسان سجدہ میں رب کا قرب حاصل کر لیتا ہے


    مگر اکثر عبادت کرنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سجدے کو نمازکا بس ایک جز سمجھ کر رسمی طور پر سجدہ کرنے پر چھوٹ جاتے ہیں ۔
    قرآن مجید میں ارشاد ہے
    جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور سجدے کے لیے بلائے جائیں گے تو (سجده) نہ کر سکیں گے (42ن والقلم )

    ایک صحیح حدیث میں ہے کہ

    قیامت والے دن اللہ تعالٰی اپنی پنڈلی کھولے گا (جس طرح اس کی شان کے لائق ہے) تو ہر مومن مرد اور عورت اس کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں گے البتہ وہ لوگ باقی رہ جائیں گے جو دکھلاوے اور شہرت کے لئے سجدہ کرتے تھے وہ سجدہ کرنا چاہیں گے لیکن ان کی ریڑھ کی ہڈی کے منکے، تختے کی طرح ایک ہڈی بن جائیں گے جس کی وجہ سے ان کے لئے جھکنا ناممکن ہو جائے گا (صحیح بخاری )

    یعنی دنیا کے برعکس ان کا معاملہ ہوگا دنیا میں تکبر وعناد کی وجہ سے ان کی گردنیں اکڑی ہوتی تھیں۔ یعنی وہ صحت مند اور توانا تھے، اللہ کی عبادت میں کوئی چیز ان کے لئے مانع نہیں تھی۔ لیکن دنیا میں اللہ کی عبادت سے یہ دور رہے۔

    irum​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ ھمیں خشوع اور خضوع کے ساتھ اپنے آگے جھکنے کی توفیق دے اورھمارےسجدوں کو قبو لیت کا درجہ دے آمین۔
     
  4. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وایاکم

    آمین
     
  5. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    :00002:
    اللہ تعالٰٰی اپنے مقربین میں ہمارا شمار فرمائے۔ آمین۔
    جزاک اللہ خیرا سسٹر۔ ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر ہے۔
     
  6. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وایاکم

    ثم آمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں