کیا کپڑے کا ٹخنوں سے نیچے ہونا نواقص وضو اور نماز میں شامل ہے ؟

irfan_channa نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏مارچ 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. irfan_channa

    irfan_channa -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 10, 2010
    پیغامات:
    225
    محترم شیخ رفیق طاہر السلام و علیکم
    ایک دوست کے کہنے کے مطابق
    شلوار یا پتلون کا ٹخنوں سے نیچے ہونا نواقص وضو اور نماز میں شامل ہے اس نے ایک حدیث کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں آنحضرت (ص) نے اس شخص کو وضو کے لوٹانے کا حکم دیا تھا جس کا کپڑا ٹخنوں سے نیچے تھا۔
    میرا سوال یہ ہے
    کیا کپڑے کا ٹخنے سے نیچے ہونا نواقص وضو میں شامل ہے؟
    اور اگر کپڑا ٹخنے سے نیچے ہو تو کیا نماز نہیں ہوتی؟
    کیا اسلاف میں اور دورِ جدید کے علماء ، محدثین ، اور فقہاء نے اس حدیث سے استدلال کر کے کپڑے کے ٹخنوں سے نیچے لٹکانے کو نواقص وضو یا نماز میں شمار کیا ہے؟

    مدلل جواب دے کر عنداللہ ماجور ہوں۔
     
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    سنن أبی داود کتاب الصلاۃ باب الإصبال فی الصلاۃ ح ۶۳۸ میں یہ روایت بسند صحیح موجود ہے کہ :
    حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مُسْبِلًا إِزَارَهُ إِذْ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ ثُمَّ قَالَ اذْهَبْ فَتَوَضَّأْ فَذَهَبَ فَتَوَضَّأَ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ ثُمَّ سَكَتَّ عَنْهُ فَقَالَ إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ
    لہذا ثابت ہوا کہ شلوار ٹخنوں کو ڈھانپ رہی ہو تو وضوء دوبارہ کرنا چاہیے اور ایسے شخص کی نماز قبول نہیں ہوتی ۔
     
  3. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    السلام عليكم ورحمة الله وبركاته.

    شیخ محترم، البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے.
    علت: اس کے راوی ابوجعفر مؤذن لین الحدیث ہیں.
    آپ کیا فرماتے ہیں اس علت کے بارے میں؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں