کیا عورت مجتہدہ یا فقیہہ ہو سکتی ہے؟

عائشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏مارچ 3, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479


    يہ تحرير ايك معزز ركن كى نصيحت پر اردو مجلس كے صفحات سے حذف كر دى گئی ہے تا ہم جس طرح كسى كتاب كے بعض صفحے نوچ لينے سے تاريخى واقعات كو مٹايا نہيں جا سكتا ، اسى طرح نقاب ڈال دينےسے چہروں کے بدنما داغ ختم نہيں ہو جاتے ۔ ​
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 4, 2012
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
  3. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,921
    جزاک اللہ خیرا.
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔سسٹر ام نور العین۔
    یہ تو ادارے نے بتایا ہی نہیں کہ جس فقہ کے تحت مفتی صاحب فتاوی صادر کر رہے ہیں وہ فقہ کس فیکٹری کی تیار کردہ ہے۔
     
  5. ثانیہ

    ثانیہ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 14, 2010
    پیغامات:
    165
    السلام علیکم سسٹر

    اصلاح کا یہ طریقہ نا مناسب ہے اور نہ ہی اللہ کی نظر میں پسندیدہ ہے۔ سسٹر ہمارا علم آپ کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں پر جس داعیہ کے حق میں آپ نے لکھا انہوں نے اپنی ساری زندگی اسی چیز کی تعلیم دی کہ کوئی کچھ بھی کرے ہمیں ویسا طریقہ نہیں اپنانا چاہیے۔ آپ چاہیں تو براہ راست ان سے بات کر لیجیئے۔ آج کل اسلام آباد میں نہیں ہیں ان شاء اللہ تعالی چند دنوں میں ان کو واپسی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ، اصلاح ونصيحت کے ليے بے حد شكريہ ثانيہ ۔
    ثانيہ ميرے اور اپنے علم كی كيا بات كرتی ہيں يہ مردوں کے ايك فتوے كى مار ہے :smile:
    سسٹر آپ نے اتنى محبت سے كہا اس ليے ميں اس تحرير كو اردو مجلس كے صفحات سے حذف كيے ديتے ہوں كيونكہ شايد كوئى يہ سوچے كہ ميں انتظامى ركن ہونے كا فائدہ لے رہی ہوں ۔ ليكن غور ضرور كرنا كہ كيا يہ منافقت نہيں كہ غير مذہبی افراد كى كوتاہيوں پر مضامين سراہے جائيں اور جب مذہبى افراد ناانصافى اور تعصب كا مظاہرہ كريں تو اس كو چھپايا جائے؟ اپنے دامن پر انگلی اٹھتى ديكھ كر ہميں تكليف كيوں ہوتى ہے ؟

    شايد مذہبی لوگوں سے ميرا يہ آخرى رابطہ ہو ۔ مجھے منافقت سے شديد نفرت ہے اور غلط كاموں پر خاموش رہنے سے منافقت كا احساس ہوتا ہے، جن لوگوں كى معيت ميں سچ بولا نہ جا سكے ان كو سلام بہتر ہے۔

     
  7. دین حنیف

    دین حنیف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 10, 2011
    پیغامات:
    10
    ام نورالعین
    آپ کس منافقت کی بات کررہی ہیں ؟ کسی بات پر کسی کے بارے میں ایسے کھلے عام ہر جگہ واویلا کرنے کی اسلام میں اجازت رکھتی ہیں ؟ کیا اسلام حقوق کی پامالی کا درس دیتا ہے ؟ وضاحت عامہ وشرعہ کرنے کے باوجود بھی کسی کو ایسے لتاڑتے رہنا میرے ناقص علم کے مطابق اسلام کو اس نظم سے بہت نفرت ہے
    چاہے وضاحت نہ بھی لیکن طرز اصلاح میں کچھ تبدیلی لانے کی ضرورت ہے آپ کو
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    جناب دين حنيف وہی منافقت جو انسانوں بلکہ "مردوں" كو مردانہ وار سامنے آنے كى بجائے نئى نئى اجنبى آئی ڈيز بنانے پر مجبور كرتى ہے۔ بھيا ايك اكيلى لڑکی سے اتنا ڈرتے ہو؟ ايك ايسى تحرير جو حذف كى جا چكى ہے اور جس ميں اسلامى نصيحت كے اصول كے مطابق كسى شخصيت يا ادارے كا نام موجود نہيں تھا، كيا اس پر اتنا چيں بجبيں ہونا "دين حنيف" كو زيب ديتا ہے؟ مزيد تبصرہ فرمانا ہو، ديانت دارانہ بحث كرنا تو بصد مسرت وہاں تشريف لائیے جہاں تحرير موجود ہے :
    UmmeNoorulAin's: کیا عورت مجتہدہ یا فقیہہ ہو سکتی ہے
    ان شاء اللہ آپ تبصرے شائع كرنے ميں ديانت دار پائيں گے ۔
    يہ ميرا اس موضوع پر آخرى مراسلہ ہے۔ انتظاميہ اردو مجلس اس موضوع سے جو سلوك كرنا چاہے بااختيار ہے۔ البتہ مجھے زيادہ خوشى تب ہو گی جب يہ موضوع يہيں موجود رہے اور صحت مند بحث كى مثال بنے۔
    مذہبی ميل شاؤنسٹس كے ليے ہمدردانہ دعاؤں کے ساتھ
    والسلام

     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ ۔
    خوش آمدید دین حنیف ۔۔۔آپ نے شاید اردو مجلس پر لکھنے میں دیر کردی ، میرا خیال تھا کہ آپ بہت پہلے لکھتے ۔۔۔ خیر۔ عرض ہے کہ صاحب مضمون نے تحریر حذف کردی ہے لہذا اس موضوع پر مزید گفتگو کی گنجائش نہیں ، لیکن پھر بھی اگر آپ جاری رکھنا چاہے ہیں تواس عنوان ( ''ڈاکٹر-فرحت-ہاشمی-صاحبہ-حقائق-کے-کٹہرے-میں '')پر ضرو رتبصرہ کیجئے گا کہ کیا اس طرح عنوان دے کر اوپن فورم پر ٹریفک بڑھانے اور کسی داعیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا کی اسلام اجازت دیتا ہے ؟اس زیادہ اور حسد اور بغض کی انوکھی مثال اور کہاں‌ مل سکتی ہے کہ نہ صرف تھریڈ شروع کی گیا بلکہ اس پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے داد و تحسین بھی حاصل کی گئی ۔ ہم اچھی طرح‌جانتے ہیں کہ ان مفتیوں کی فقہات کے پس منظر میں‌کیا مقاصد کافرما ہیں‌۔ اگر یہ سب مفتی اپنی روش پر قائم رہے تو کل کلاں کوئی اوربھی (------------صاحب یا -حقائق-کے-کٹہرے-میں) تھریڈ شروع کرسکتا ہے ـ امید ہے کہ اس پر غور فرماتے ہوئے مثبت کاموں کی طرف توجہ دیں گئے ـ
     
  10. دین حنیف

    دین حنیف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 10, 2011
    پیغامات:
    10
    بڑی بہنا
    میں نئی جانتا کہ آپ یہ نئی نئی آئی ڈی والی بات کس پر کررہی ہیں۔اور کیوں کررہی ہیں۔؟ اور یہ بھی آپ خود سوچ لیں کہ آپ کو یہ بات کرنی چاہیے تھی بھی کہ نہیں۔ شاید جس طرح تھریڈ کو شروع کرتے ہی آپ نے حذف کا پیمانہ چلایا اسی قبیل سے آپ کی یہ بات بھی ہو۔چلیں خیر ۔اور ہاں گمان غالب ہے کہ آپ مجھے کسی واقعہ ماضی سے جوڑے جارہی ہوں۔آپ کی سمجھ بوجھ۔میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ۔
    آپ سے ڈر کیوں؟ شاید اس میں بھی کوئی راز پوشیدہ ہو۔ناقص علم میں اضافے کا شکریہ بڑی بہنا۔
    جی جی میں جانتا ہوں اور مکمل تحریر تو اب بلاگ پر ہی پڑھی ہے۔بجا اس بات کے کہ اس میں آپ نے اسلامی نصائح پر عمل کیا ۔لیکن راز پوشیدہ کسی پر مخفی نہیں۔اور وہ سوچ بہنا بھی اس بات پر انکاری نہیں ہوگی۔
    باقی پوسٹ میری کوئی اتنی زیادہ پریشانی ڈالنے والی تھی تو نہیں جتنا آپ پریشان ہورہی ہیں۔میں تو صرف اس بات کا متقاضی تھا کہ آپ کی یہ حرکت اسلام کی کس شاخ سے ملتی ہے۔؟ چاہے آپ نام استعمال کریں یا نہ کریں
     
  11. دین حنیف

    دین حنیف -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 10, 2011
    پیغامات:
    10
    ویلکم بڑے بھیا۔!
    غالب گمان
    صاحب مضمون نے یقینا اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے یا غلطی کا اعتراف کروایا گیا ہوگا اس وجہ سے تحریر حذف کی ہوگی باقی اگر آپ اس موضوع کے ساتھ کوئی ایکشن لینا بھی چاہتے ہیں تو آپ لے سکتے ہیں۔کوئی گلہ نہیں ہوگا۔
    بیان موضوع ’’ڈاکٹر فرحت ہاشمی صاحبہ حقائق کے کٹہرے میں‘‘ کیا تبصرہ کروں بھیا؟ مضمون نگار نے جب شروع موضوع میں ہی ایک بات کردی کہ ’’ اس دو طرفہ طرز عمل نے مجھے مزید کنفیوز کر دیا ہے۔ چنانچہ اپنی اس کنفیوزن کو دور کرنے کی غرض سے اس دھاگہ کو شروع کیا ہے۔ ‘‘
    تو کسی کو تبصرہ کرنے ، فضول میں گلے پڑنے، لڑنے جھگڑنے گھپا گھپی ہونے کا کیا فائدہ۔؟ مقصود تھریڈ خود واضح ہے۔اب اگر کوئی نہ سمجھے تو اس کی مہربانی۔
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    اچھااا ۔ جب کسی چیز میں کنفیوژن ہوتو اوپن فورم پر تھریڈ شروع کر کے رائے لی جاتی ہے ؟ ذرا اس حرکت کو اسلام کی کسی شاخ سے ثابت کریں‌؟پھر ہم کوشش کریں کہ وہ تمام پوسٹس جو اس کنفیوژن کو دور کرنے کے لیے کی گئیں ان کو یہاں شیئر کرکے کچھ مزید گفتگو کی جائے !ویسے مجھے بھی دو طرفہ طرزعمل پر کچھ کنفیوژن ہے ان شاء اللہ اس کو دور کرنے کے لیے ایک دھاگہ شروع کرتا ہوں‌۔
     
  13. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    جب موضوع کا اصل ہی باقی نہیں‌ رہا تو مزید گفتگو کی کیا گنجائش باقی رہتی ہے
    امید ہے اس تھرڈ کو حدف کرنے کے متعلق انتظامیہ سوچے۔۔۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں