تفسیر ابن کثیر (اردو) - Download

باذوق نے 'اسلامی کتب' میں ‏دسمبر 4, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    تفسیر ابن کثیر (اردو) - Download​


    الحمد اللہ ، تفسیر ابن کثیر کا اردو ترجمہ اب مفت آن لائن ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔
    بشکریہ : اسلام گھر ڈاٹ کام

    فرقہ اور مسلک پرستی آج کے دور کا بہت بڑا المیہ ہے۔ ایک فرقہ کے نزدیک دوسرے فرقہ کے علماء کی تفاسیر اور احادیث کی شرح وغیرہ قابل اعتماد نہیں ہے تو دوسرے کے نزدیک پہلے فرقے کے علماء قابل اعتماد نہیں۔ شخصیت پرستی، وطن پرستی کا رجحان ہے کہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ قرآن کے فہم کو عام کرنے کیلئے جب کسی تفسیر کو منتخب کرنے کامرحلہ آتا ہے تو ہر کوئی اپنےعلماء کا نام آگے بڑھاتا ہے۔

    فی الوقت ، تفسیر ابن کثیر سب سے زیادہ مشہور، سب کے نزدیک لائق اعتماد اور دلائل کی قوت کے اعتبار سے سب سے زیادہ قوی نظر آتی ہے۔
    تفسیر ابن کثیر ، ایک ایسی تفسیر ہے جو اہلسنت کے سب مسلک کے علماء اور عوام کے نزدیک یکساں طور پر قابل قبول اور لائق اعتماد ہے۔ اور اس سے کسی ایک خاص گروہ کو فائدہ نہیں بلکہ ہر کوئی فائدہ اٹھا سکتا ہے ، الحمدللہ۔

    یہ تفسیر آٹھویں صدی ہجری کے الامام، المحدث، الشیخ حافظ عماد الدین ابو الفداء ابن کثیررحمتہ اللہ علیہ کی کاوش ہے۔ کسی بھی آیت کی تفسیر میں حافظ ابن کثیر رحمتہ اللہ علیہ سب سے پہلے اسی مضمون کی دیگر قرآنی آیات لاتے ہیں۔ پھر احادیث بیان کرتے ہیں۔ اور احادیث کے اسناد و رجال پر بحث کرتے ہیں۔ پھر آثار صحابہ و تابعین کو لاتے ہیں۔ اور سب سے بڑا کارنامہ ان کا یہ ہے کہ انہوں نے قرآن کی تفسیراور تاریخ میں سے اسرائیلیات کو بہت کچھ چھانٹ کر علیحدہ کر دیا ہے۔

    تفسیر ابن کثیر کے ڈاؤن لوڈ اور اس کے مطالعے کی ترغیب اس لیے بھی دلائی جا رہی ہے کہ عام مسلمان کی قرآن اور حدیث فہمی میں اضافہ ہو، اختلافات کی حدیں کم سے کم ہوں۔ اور سب مسلمان قرآن اور صحیح (اور حسن) احادیث کے دلائل کی طاقت کو مانیں ، سمجھیں، جانیں اور پھر اس پر عمل کریں۔

    اس تفسیر کے کاپی رائٹس کچھ نہیں ہیں۔ جو شخص بھی تجارتی مقاصد سے ہٹ کر دین اسلام کی روشن تعلیمات کے فروغ کی نیت سے اس تفسیر کو کہیں بھی استعمال کرنا چاہے ، وہ کر سکتا ہے۔ بلکہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایسا ضرور کریں۔

    نوٹ : یہ تفسیر سپارہ کے حساب سے اپ لوڈ اس لئے کی گئی ہے کہ وہ حضرات جن کے ہاں انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہے۔ آسانی سے مستفیض ہو سکیں۔

    تفسیر ابن کثیر کا مختصر تعارف (بشکریہ : اسلام گھر ڈاٹ کام)
    یہ تفسیر بالماثور میں سب سے زیادہ مفید ، مشہور ترین اور عظیم الشان تفاسیر میں سے ایک ہے ، اور اس لحاظ سے یہ تفسیر ابن جریرطبری کے بعد دوسری کتاب ہے جس کے اندر مولف نے مفسرینِ سلف کی روایات کو نقل کرنے کا خاص اہتمام کیا ہے۔ مولف محترم آیت نقل کرکے اس کے عام معنی بیان کرتے ہیں ، پھر اس کی تفسیر قرآن کریم سے یا حدیث سے یا صحابہ و تابعین کے اقوال سے ذکر کرتے ہیں۔ بسا اوقات آیت سے متعلق تمام احکام وقضایا اور کتاب وسنت سے ان کے دلائل ذکر کردیتے ہیں۔ نیز فقہی مسالک کے اقوال معہ ادلہ وترجیح کا بھی اہتمام کیا ہے۔
    اس عظیم خدمت کواردوقالب میں ڈھالنے کا کام بر صغیر کے مایہ ناز و معروف عالم دین ترجمان کتاب وسنت مولانا محمد صاحب جونا گڑھی نے انجام دیا ہے۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    ڈاؤن لوڈ لنکس

    تفسیر ابن کثیر (اردو) - ڈاؤن لوڈ لنکس

    فهرست مضامين تفسير ابن كثير - 1.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 1 - 10.2MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 2 - 5.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 3 - 4.3MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 4 - 5.2MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 5 - 5.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 6 - 5.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 7 - 4.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 8 - 3.8MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 9 - 4.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 10 - 4.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 11 - 3.3MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 12 - 3.0MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 13 - 3.9MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 14 - 3.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 15 - 5.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 16 - 4.6MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 17 - 4.0MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 18 - 4.4MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 19 - 3.7MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 20 - 3.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 21 - 4.2MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 22 - 4.5MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 23 - 4.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 24 - 3.5MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 25 - 3.5MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 26 - 5.0MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 27 - 4.7MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 28 - 4.7MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 29 - 4.1MB
    تفسير ابن كثير پارہ نمبر 30 - 6.2MB
     
  3. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک

    اردو مجلس کے معزز رکن برادر ALLAH'S SLAVE نے بھی اپنے esnips اکاؤنٹ پر "تفسیر ابن کثیر (اردو ترجمہ)" ، بلحاظ پارہ ، ڈاؤن لوڈنگ کے لیے مہیا کر رکھا ہے۔
    ربط یہ ہے :

    TafseerIbneKaseer_Urdu
     
  4. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں