آئیں اردو زبان سیکھیں

اہل الحدیث نے 'ادبی مجلس' میں ‏مارچ 15, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,036
    اردو زبان کے حوالے سے ہم نے بیک وقت کئی موضوعات پر کام شروع کیا ہے۔ اسی میں‌ایک موضوع یہ بھی ہے کہ احباب کا ذخیرہ الفاظ بڑھایا جائے۔ تاکہ وہ گفتگو کے دوران خالص اردو کے الفاظ استعمال کریں اور اردو کی شکل مزید بگڑنے سے بچنے میں‌اہم کردار ادا کریں۔
    یاد رکھیں قومیں افراد کے مرنے سے نہیں مرا کرتیں، قومیں تب مرا کرتی ہیں جب ان کی غیرت اور زبان مر جایا کرتی ہے۔

    اس تھریڈ میں خالص اور قدیم اردو کے الفاظ ذکر کئے جائیں گے ان شاء اللہ تاکہ سب احباب ان کو اپنی روزمرہ کی گفتگو میں شامل کر سکیں۔ احباب سے گزارش ہے کہ اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,036
    تِیرگی: بمعنی سیاہی، تاریکی، اندھیرا، دھندلا پن۔ اس کے علاوہ یہ دوسرے معنوں میں بھیئ استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ دل کی کدورت، رنجش، گدلا پن۔

    یہ لفظ اردو زبان میں فارسی سے آیا ہے، اسم ہے اور مونث معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔

    مثال:
    تمہاری زلف میں پہنچی تو حُسن کہلائی
    وہ تِیرگی جو مِرے نامہ سیاہ میں تھی​

    اس کے علاوہ اس کے مرکبات کچھ یوں ہیں۔

    تیرگی بخت: قسمت کی سیاہی یا خرابی
    تیرگی چھانا: اندھیرا ہونا
    تیرگی شب: رات کی تاریکی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,036
    آشُفتہ : بمعنی پریشان، بدحواس، پراگندہ، سراسیمہ اس کی جمع آشفتگان ہے

    یہ لفظ بھی اردو زبان میں فارسی سے آیا ہے اور بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ اس سے اسم آشفتگی بھی بنتا ہے جس کا مطلب ہے پریشانی، بدحواسی، حیرانی، دیوانہ پن۔

    اس کے چند مرکبات کچھ یوں ہیں۔

    آشفتہ بیان: یاوہ گوہ یعنی فضول باتیں کرنے والا
    آشفتہ بیانی: یاوہ گوئی۔ بکواس
    آشفتہ حال: پریشان حال۔
    آشفتہ حالی: پریشانی
    آشفتہ سر: دیوانہ، پاگل
    آشفتہ سری: دیوانگی ، پاگل پن۔ جنون
    آشفتہ طبع: پریشان خاطر
    آشفتہ مُو: جس کے بال بکھرے ہوں یعنی پریشان حال یا غمگین
    آشفتہ نوا: جس کی آواز سے پریشانی کا اظہار ہوتا ہو
    آشفتہ نوائی: پریشان کر دینے والی آہ و زاری

    کیوں ساجد بھائی ہے نا مزے کی بات
    جب آپ کسی سے انتہائی ادب و احترام اور محبت سے کہیں
    جی آپ کیا آشُفتہ بیانی کر رہے تھے
    آپ انتہائی آشُفتہ سر انسان ہیں:00026:
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں