کتاب الوسیلہ – امام ابن تیمیہ

باذوق نے 'اسلامی کتب' میں ‏دسمبر 8, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    کتاب الوسیلہ – امام ابن تیمیہ​

    شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے :
    "اگر کسی سے علم مانگا جائے تو اس کے دینے سے کسی کو انکار نہیں کرنا چاہئے"

    " کتاب الوسیلہ " ۔۔۔
    امام ابن تیمیہ (رح) کی ان معرکۃ الآرا تصنیفات میں سے ایک ہے جس میں امام محترم نے بڑی تفصیل کے ساتھ بدعات اور عوام میں مروجہ افکار و نظریات کی تردید و ابطال کیا ہے ۔
    " مسئلہ وسیلہ " ۔۔۔ ان مسائل میں سے ہے جن پر اہلِ بدعت بہت زیادہ زور دیتے ہیں ۔ امام علیہ الرحمۃ نے کتاب و سنت کی روشنی میں بڑے دل نشین اور موثر انداز میں اس کی نقاب کشائی کی اور حق کی راہ دکھلائی ہے ۔
    امام موصوف نے اس مشہور کتاب میں ، مسلمانوں کے توحیدی تصور کی راہ میں حائل ہونے والی بہت بڑی رکاوٹ کی نشاندہی کی ہے اور ان اشکالات کا جائزہ لیا ہے جو مختلف زمانوں میں بعض تراکیب کے مختلف استعمالات سے پیدا ہوئے ہیں ۔
    "وسیلہ" کے لفظ کو جان بوجھ کر غلط رنگ دیا جاتا رہا ہے لہذا وسیلہ کا موجودہ مروج نظریہ ، توحید کے تصور کو ہمیشہ تعدد اور اشراک کی منزل کی طرف گامزن کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ رہا ہے ۔ حالانکہ بحیثیت مجموعی ، مسلمانوں کا یہ عقیدہ رہا ہے کہ اسلام : یعنی کتاب اللہ اور سنت رسول ہاشمی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے مجموعہ کو سب سے زیادہ بہتر اگر کسی نے سمجھا ہے تو وہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اپنے تلامذہ یعنی صحابہ کرام (رضوان اللہ عنہم اجمعین) ہیں۔ "وسیلہ" کی اصطلاح ، جن معنوں میں قرن اول اور قرن دوم میں استعمال ہوتی رہی ہے ، ان معنوں میں اس کا استعمال بعد کے زمانوں میں اس طرح برقرار نہیں رہا (گو کہ ایک فریق ، اس کا استعمال ہمیشہ انہی معنوں میں کرتا رہا جن معنوں میں آغاز میں ہوتا رہا)۔

    پورے قرآن کریم میں صرف دو مقامات ایسے ہیں جہاں پر "وسیلہ" کا لفظ استعمال ہوا ۔ ان دو میں سے ایک معروف مقام اور جس کا ذکر اکثر اہلِ بدعت اپنی تحریروں میں کرتے ہیں ، وہ ہے :
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اتَّقُواْ اللّهَ وَابْتَغُواْ إِلَيهِ الْوَسِيلَةَ
    اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو ۔
    ( سورة المآئدة : 5 ، آیت : 35 )
    اب اس آیت کو لے کر اہل بدعت اور ضعیف الاعتقاد لوگ معاملے کی گہرائی تک پہنچ نہ سکے اور قصداً یا لاشعوری طور پر قرآن پاک کی تشریح و تفسیر میں اپنی رائے کو داخل کر کے قرآن کریم کے مقصود و مفہوم کو سبوتاژ کیا گیا ۔
    مسلمانوں کا یہ عقیدہ من حیث المجموع ہے کہ : امام کائینات صلی اللہ علیہ وسلم ، قرآن کے مفسر ہیں !
    اور یہ عقیدہ یونہی اجماع یا قیاس کے نتیجے میں منظر عام پر نہیں آیا بلکہ اس کی بنیاد بھی خود رب العالمین کے فرامین ہیں ۔ چنانچہ قرآن پاک میں ارشاد ہوا ہے :
    وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ
    اور ہم نے تیری طرف ذکر (قرآن) نازل کیا تاکہ لوگوں کی جانب جو نازل فرمایا گیا ہے آپ اسے کھول کھول کر بیان کر دیں
    ( سورة النحل : 16 ، آیت : 44 )
    امام کائینات صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین اور ان (صلی اللہ علیہ وسلم) کے تلامذہ کے آثار سے یہ بات ہم سب تک پہنچی ہے کہ :
    وسیلہ ، جو کہ قربتِ الٰہی کا ذریعہ ہے ، اس کی تین اقسام ہیں اور انہی کو مشروع قرار دیا جا سکتا ہے ۔ باقی جتنی اقسام ہیں وہ یا تو بدعت کے زمرے میں آئیں گی یا پھر ان کو شرک کہا جا سکتا ہے ۔
    "وسیلہ" کی تین مشروع اقسام یوں ہیں :
    • اسماء و صفاتِ الٰہی کا وسیلہ
    • نیک اعمال کا وسیلہ
    • صلحاء سے دعا کروانے کا وسیلہ

    "کتاب الوسیلہ" کا اردو ترجمہ علامہ احسان الٰہی ظہیر (رحمۃ اللہ علیہ) نے کیا ہے ۔
    جملہ 332 صفحات پر مشتمل یہ قیمتی کتاب "ادارہ ترجمان السنۃ" کی جانب سے شائع ہوئی ہے ۔
     
  2. باذوق

    باذوق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 10, 2007
    پیغامات:
    5,623
    مضامین کی فہرست

    کتاب کے جملہ پانچ ابواب ہیں ۔ ان پانچ ابواب کے علاوہ چودہ اہم مضامین پر قائم ایک مزید باب کے ذریعے کتاب کا آغاز ہوتا ہے ۔
    ان چودہ (14) مضامین کا اصل موضوع " شفاعت " ہے ۔ جس کے تمام عنوانات یوں ہیں :

    • وسیلہ کی حقیقت
    • شفاعت کا مستحق کون ہے؟
    • ابوطالب کے لیے شفاعت
    • کافروں کے بارے دعا
    • شفاعت اور ایمان
    • شفاعت کے مستفید ہونے کی شرط
    • حضرت ابراھیم (علیہ السلام) و آذر کا واقعہ
    • کفار کی بخشش کے لیے دعا کرنا ناجائز ہے
    • انجام بدوں
    • ایمان و اعمال صالحہ
    • منکرینِ شفاعت کے دلائل کا جائزہ
    • بجز امرِ الٰہی شفاعت نہیں ہوگی
    • کون سی شفاعت مردود ہے
    • تعظیم مقابر : بت پرستی کی جڑ

    بابِ اوّل :
    "کتاب الوسیلہ" کا یہ پہلا اصل باب جملہ 47 پُر فکرمضامین کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے ۔

    • توسل کے معنی : ایمان و دعا
    • عقیدۂ توحید - نجات کے لیے شرط ہے
    • مشرکین مکہ کا شرک
    • غیر اللہ کو شفیع بنانا
    • ملائکہ اور جنات کی پرستش
    • قبروں ، بتوں اور تصویروں کو پکارنا
    • مردہ اور غیرموجود سے دعا کی حرمت پر اجماع
    • بدعت
    • مومنینِ اولین کی اتباع
    • قبروں کو مسجد بنانے کی ممانعت
    • زیارتِ قبور کی اقسام
    • قبور کفار کی زیارت
    • مشرکین پر جنات و شیطانوں کا ظہور
    • جنات کو دور کرنے کا طریقہ
    • نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جنات سے مقابلہ
    • جن و شیاطین سے مومنین کو نقصان نہیں پہنچتا
    • شیخ عبدالقادر جیلانی (رحمہ اللہ) کا واقعہ
    • دنیا میں دیدارِ الٰہی
    • رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو حالتِ بیداری میں دیکھنا
    • شیاطین فاسقوں کے معاون ہوتے ہیں
    • جنوں وغیرہ کے دکھائی دینے کے منکر
    • اولیاء الرحمٰن اور اولیاء الشیطان
    • اولیاء کی کرامتیں
    • مشرکین کے خوارق
    • انبیاء و صالحین سے فریاد کرنے والے مشرک ہیں
    • انبیاء و صالحین سے ان کی حیات اور بعد موت دعا کرنے کا فرق
    • فرشتوں سے دعا کی درخواست کیسی ہے؟
    • انبیاء و اولیاء سے کیوں دعا نہ کرنا چاہئے
    • مخلوق سے سوال کی اقسام
    • ایک جامع حدیث
    • دعائے خلیل
    • اللہ سے سوال و دعا کی حکمت
    • ایک مسلمان کی دوسرے مسلمان کے لیے دعا
    • کیسے سوالات درست ہیں
    • اکابرِ صحابہ (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) سے کچھ بھی سوال نہ کرتے تھے
    • صدیق اکبر (رض) کا استغناء و توکل
    • دعا بھی معاوضہ کی ایک قسم ہے
    • عبادت میں خلوص
    • اسلام دو بنیادوں پر ہے
    • امت کی آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے دعا
    • آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم) کے لیے دعا کرنے سے خود امت کو فائدہ پہنچتا ہے
    • سوال کیوں منع ہے؟
    • زیارت قبور کی مصلحت
    • محاسن اخلاق
    • صراط مستقیم کیا ہے
    • یہود و نصاریٰ کی مشابہت
    • عالم بے عمل اور عابد بےعلم

    باب (2) :
    "کتاب الوسیلہ" کے اس دوسرے باب میں جملہ 68 مضامین ہیں ۔

    • لفظ "وسیلہ" کے مختلف استعمال
    • "وسیلہ" کا استعمال قرآن میں
    • کلامِ نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) میں لفظ وسیلہ
    • "وسیلہ" ـ کلامِ صحابہ (رض) میں
    • "وسیلہ" ـ بعد کے لوگوں کے کلام میں
    • "وسیلہ" کے کون سے معنی درست ہیں؟
    • "وسیلہ" کے کون سے معنی درست نہیں؟
    • امام ابو حنیفہ (رح) اور ان کے اصحاب کا مذہب
    • مخلوق کی قسم
    • ائمہ اربعہ کا مذہب
    • لغوی بحث
    • خدا کی قسم دلانا
    • قسم کا کفارہ
    • اللہ سے مانگنے کے طریقے
    • اللہ کو کیسے مخاطب کرنا چاہئے؟
    • دعا کیسے قبول ہوتی ہے؟
    • خدا پر سائلوں کا حق
    • نیک اعمال کے واسطہ سے دعا
    • کسی کی جاہ و حرمت کے ذریعہ سے سوال
    • قبولیت دعا کا سب سے بڑا سبب
    • کیا خدا پر مخلوق کا حق ہے؟
    • خدا اور مخلوق میں فرق
    • جنت خدا کی رحمت سے ملے گی
    • خدا ظلم نہیں کرتا
    • کسی کے حق سے سوال کرنے کی حیثیت
    • رشتہ کے حوالے سے سوال
    • امام ابو حنیفہ (رح) کے مذہب کی تشریح
    • اس باب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث ثابت نہیں
    • حدیث نابینا
    • حضرت عمر (رض) کی دعا
    • سوال اور قسم
    • مذہب امام مالک (رح)
    • حضرت عمر (رض) کا حضرت عباس (رض) کی دعا کو وسیلہ بنانا
    • امام مالک (رح) پر تہمت
    • سلف کی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے محبت
    • جھوٹی حکایت
    • حکایت کیوں جھوٹی ہے
    • حکایت کی تشریح
    • رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) پر سلام کا طریقہ
    • قبر نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زیارت مدنیوں اور غیر مدنیوں کے لیے
    • سلف صالح ، قبر شریف پر کیوں جاتے تھے؟
    • حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی قبر کے پاس دعا و سلام
    • قبر اطہر کی زیارت کے متعلق احادیث
    • لفظ "زیارت" اور امام مالک (رح) کی رائے
    • حدیث "مابین قبری و منبری" پر بحث
    • درود و سلام
    • حکایت امام مالک (رح) پر مزید تبصرہ
    • اللہ کو مخلوق کے سامنے سفارشی بنانا
    • وفات کے بعد آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے دعا و شفاعت درست نہیں
    • لفظ "شفاعت" کی تحقیق
    • ملاحدہ کی لغت میں تحریف
    • لفظ "شفاعت" اور "وسیلہ" کی تحقیق
    • مسند احمد کی احادیث پر تبصرہ
    • حضرت خضر (علیہ السلام) مر چکے
    • احادیث دربارہ : ترغیب و ترہیب کے بارے میں احادیث
    • اسرائیلی روایات کی تحقیق
    • وسیلہ کے متعلق موضوع احادیث
    • محدثین کے مراتب
    • بخاری و مسلم
    • کیسی حدیثیں شریعت میں حجت بن سکتی ہیں
    • حفظ قرآن و تحصیل علوم والی حدیث پر نقد
    • جامعین حدیث کے درجات
    • آثار سلف
    • حدیث اعمی کی تحقیق
    • عثمان بن حنیف کا معاملہ
    • بعض افراد صحابہ (رض) کا فعل سنت کا درجہ نہیں رکھتا
    • اتباع سنت
    • فعل صحابی (رض) کی حیثیت

    باب (3) :
    "کتاب الوسیلہ" کے اس تیسرے باب میں جملہ 11 مضامین ہیں ۔

    • وسیلہ کی تیسری قسم
    • ایسے وسیلہ کے باب میں کوئی صحیح حدیث موجود نہیں
    • خدا کو قسم دلانا کیسا ہے
    • کیا شرک میں کوئی استثناء ہے؟
    • آیت استفتاح کی بحث
    • نظریۂ توحید
    • بندوں پر خدا کا حق
    • شرک سب سے بڑا ظلم
    • اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی محبت
    • توحید باری تعالیٰ
    • اسلام کے دو جزو

    باب (4) :
    "کتاب الوسیلہ" کے اس چوتھے باب میں جملہ 44 مضامین ہیں ۔

    • استفتاء
    • جواب
    • مسئلہ شفاعت اور مذہب اہل سنت
    • حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کی حیات میں صحابہ (رض) کی دعا کے لیے درخواست
    • حقیقت توسل
    • اللہ کو کسی مخلوق کے سامنے سفارشی نہیں بنایا جا سکتا
    • اولوالامر کی اطاعت مشروط ہے
    • شفاعت کی مقبولیت ضروری نہیں
    • رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی شفاعت کے مستحق کون لوگ ہیں
    • دعا اور شفاعت کی درخواست زندگی میں ہی درست ہے
    • رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی جاہ و حرمت کا واسطہ
    • قبر پرستی کا آغاز
    • صحابہ (رض) کا عمل حجت ہے
    • نہ تربت کو میری صنم تم بنانا
    • حدیث اعمی پر تبصرہ
    • دوسروں سے دعا کی درخواست
    • صحابہ (رض) و سلف صالح ، حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ثواب نہ بخشتے تھے
    • امت سے حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) کا اپنے لیے دعا چاہنا
    • غیر حاضر کے لیے دعا
    • مخلوق سے کون سا سوال جائز ہے اور کون سا ناجائز
    • اقسام شفاعت
    • آپ (ص) کی وفات کے بعد آپ (ص) سے دعا کی درخواست
    • دو بنیادی اصول
    • بدعت کیا ہے ؟
    • حضرت عمر (رض) کا حجر اسود سے معاملہ
    • رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی دعائیں
    • غیر اللہ کی قسم شرک ہے
    • صرف اللہ سے پناہ مانگو
    • توسل کا مفہوم
    • کون سا وسیلہ نافع نہیں
    • انبیاء کی عظمت و جاہ کیسے نافع ہو سکتی ہے؟
    • ایک آیت کی تحقیق
    • کسی حق کی بنا پر اللہ سے سوال کرنا
    • کیا اللہ پر بندوں کا کوئی حق ہے؟
    • مردہ زندہ ہو گیا
    • حضرت داؤد (علیہ السلام) کی دعا
    • اصطلاح صحابہ کرام (رض)
    • خدا نے مخلوق کی قسمیں کیوں کھائی ہیں؟
    • قسم کی ایک صورت
    • بہتر دعائیں مسنون دعائیں ہیں
    • امام مالک (رح) والی روایت پر تنقید
    • قبر نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زیارت
    • ایک موضوع حدیث
    • تمام انبیاء (علیہم السلام) کا دین

    باب (5) :
    "کتاب الوسیلہ" کے اس آخری پانچویں باب میں جملہ 6 مضامین ہیں ۔

    • شیطان کی فریب کاریاں
    • نادانستہ طور پر شیطان کی پرستش
    • عرب میں جنات کی پرستش
    • کرامات شیطانی کی حقیقت
    • کیسے مسلمان شیطان کے فریب میں پھنس جاتے ہیں
    • اسلام کی دو بنیادیں : توحید و رسالت
     
  3. رحیق

    رحیق -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    1,592
    ASSLAMOALIKUM BAAZAUQ BHAI JAZAK ALLAH KHAIR
    bhai ager ye kitab pdf format mien net per majood hay tu is ka koi link day dain...
     
  4. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ وہ شخصیت تھے جنہوں نے غیر اسلامی افکار کی بیخ کنی کی۔ آپ نے تحریر و تقریر کے علاوہ عملی جہاد کے میدان میں بھی اپنے قلم کے جوہر دکھائے۔
    امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ کی شخصیت پر لکھی گئی کتاب پڑھنے سے ہی میں یہ جان پایا کہ اللہ عرش پر مستوی ہے۔
    اتنی اچھی کتاب کا تعارف کروانے پر آپ کا شکریہ باذوق بھائی!
     
  5. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیر بہت ہی بہترین کتاب کا تعارف آپ نے تفصیل سے کرایا ہے۔ اور نہایت ہی خوبصورتی ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں