میرے استاد محترم مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی اپیل

ابومصعب نے 'مجلسِ دعا' میں ‏مئی 9, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    السلام علیکم

    ابھی ابھی چند ثانیہ پہلے میں‌نے میری امی سے فون پر بات کی، تب انہوں‌نے بتایا کہ کل، میرے استاد محترم "حامد بن خلیفہ" جو کہ نسلا عرب تھے اور اور آجکل ہند میں‌تھے، ابھی بغرض عمرہ سعودی عرب میں تھے، کل کل انکا انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

    اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔آمین

    موصوف کہ بارے میں‌ ، میں‌بہت کچھ کیا کہوں، اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ وہ میرے حفظ قران کے استاد محترم تھے، عمر یہی کوئی 50 سال رہی ہو۔ بہت ہی متقی پرہیزگار آدمی تھے۔

    بہرحال، یہ سانحہ مجھ پر بہت ہی سخت انداز میں گذر رہا ہے، ایسے کہ ہماری فیملی سے انکی فیملی کے بہت ہی دیرینہ تعلقات تھے، اور یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ ، ہم سے انکا تعلق رشتہ داروں سے بھی بڑھکر مخلص تھا۔

    انکے گھر میں آج سے پانچ سال پہلے ایک بہت ہی بڑا حادثہ ہوگیا تھا، انکے 19 سالہ لڑکے کا ایک اکسڈنت میں انتقال ہوگیا تھا، جبکہ وہ اپنی 17 سالہ 5 ماہ پرانی دلہن کے ساتھ کسی سفر پر تھے براہ کار، اور صبح مین نیند کی حالت میں کار کسی درخت سے ٹکراگئی۔

    میں‌جب شادی کے موقعہ پر 3 سال پہلے حیدرآباد تھا تبھی میں‌نے محسوس کیا کہ یہ اپنے جواں‌سال بیٹے کا غم نہیں‌سہار سکرہے ہیں، اور اپنی عمر سے 20 سال بڑے لگ رہے تھے (ماں اور باپ کے لئے اپنے جواں‌سال بیٹے کی موت، کہنے کے لئے بہت آسان ہے) یہ سانحہ اور حادثہ اور غم ان پر پہاڑ بنکر ٹوٹ پڑا تھا۔

    بہرحا ل ہی میں‌نے یہ نیوز سنی، لگا کہ میرے اپنے گھر میں‌کسی کا انتقال ہوگیا ہو۔

    اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔ انکے گناہوں‌کی پردہ پوشی کرکے انہیں‌جنت الفردوس میں‌جگہ عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین

    ایک دفعہ جب میرے ایک بھائی کی پیدائش ہورہی تھی، انکی وائف میری امی کے ساتھ ہاسپٹل میں ، قریب آٹھ دن اپنے سب گھر والوں‌کو چھوڑ کر خدمت میں مصروف رہیں، آج کے اس سیلفش دور میں‌جہاں‌، اپنے پرائے ہوں وہاں‌ایسی مثالیں‌کم ملتی ہیں۔۔۔بہرحال ہمارا ان سے تعلق دوہرا تھا، ایک تو وہ میرے استاد رہے، پھر انکی اپنے فیملی کے ساتھ ہمارے گھر سے بہت ہی مخلصانہ تعلق رہا۔۔۔۔!!!

    اللہ انکے گھر والوں‌کو صبر جمیل عطافرمائے۔۔۔اور اللہ انکی مغفرت فرمائے۔۔آمین ثم آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 9, 2012
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام حمزہ

    ام حمزہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 31, 2011
    پیغامات:
    207
    وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
    اللہ تعالی آ پکے استاد محترم حامد بن خلیفہ کی مغفرت فرمائے آمین !
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    اللهم اغفر لموتانا وموتى المسلمين
     
  4. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
    اللہ تعالی آ پکے استاد محترم حامد بن خلیفہ کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    اللہ تعالی آپکے استاد محترم کی مغفرت کرے۔ آمین۔
    اللھم اغفرللمومنین والمومنات والمسلمین والمسلمات۔ آمین۔
     
  6. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
    اللھم اغفر لنا وللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات الاحیاء والاموات
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
    اللھم اغفر لنا وللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات الاحیاء والاموات
     
  8. جاسم منیر

    جاسم منیر Web Master

    شمولیت:
    ‏ستمبر 17, 2009
    پیغامات:
    4,636
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے۔ آمین۔
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    وعلیکم اسلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ
    اللہ تعالی آ پکے استاد محترم حامد بن خلیفہ کی مغفرت فرمائے آمین !
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
     
  10. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    یہاں پر نیوز پڑھی جاسکتی ہے

    اللہ انکی مغفرت فرمائے۔۔آمین (ابھی معلوم ہوا کہ وہ مع فیملی عمرہ پر تھے، کسقدر تکلیف دہ حادثہ ہے کہ وہ اب اپنے شوہر کے بنا گھر واپس ہونگے۔اللہ انہیں‌صبر جمیل سے نوازے۔۔۔! آمین ثم آمین

    اس خاتون کی میں‌بہت عزت کرتا ہوں، کہ وہ بھی میری استاد تھیں، جب کبھی مرحوم نہ ہوتے تب ان سے ہی میں‌مستفید ہوتا تھا، عرب تھے، اور عربی سے واقفیت کی بنیادپر اکثر میں ان سے قران کی تعلیم حاصل کرلیتا تھا۔ (یہ بالکل ہی ابتدائی عمر کی بات ہے، 9 سال)، جواں سال بیٹا اور پھر انکی 40 سالہ عمر میں‌عمرہ کے سفر میں‌، اسطرح انکے شوہر کا انتقال فرماجانا، بہرحال ایک سانحہ عظیم ہی ہے۔اللہ انہیں‌صبر عطافرمائے۔۔آمین ثم آمین
     
  11. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    آمین
     
  12. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]اللھم اغفرلہ وارحمہ
    اللہ اُن کی اگلی منزلیں آسان فرمائے
    آمین[/font]
     
  13. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    انا اللہ وانا الیہ راجعون
    رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ وادخلہ فسیح جناتہ
    گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ پر شرکت نہ کرسکا ، کل بروز جمعرات ان کے رشتہ داروں کے ہاں افسوس کیلئے جانے کا ارادہ ہے ۔
     
  14. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  15. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے۔ انکے گناہوں‌کی پردہ پوشی کرکے انہیں‌جنت الفردوس میں‌جگہ عطا فرمائے۔۔آمین ثم آمین
    اللہ اُن کی اگلی منزلیں آسان فرمائے
    ان کےگھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔
     
  16. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]سبحان اللہ !!
    [/font]یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا
     
  17. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    انا اللہ وانا الیہ راجعون
    اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائے۔ ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام نصیب فرمائے۔ آمین۔
     
  18. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    شداد بھائی، آپ کو یہ اطلاع کیسے ملی۔اگر مجھے مل سکتا ہو، تو انکی وائف کا جدہ کا نمبر عنایت کریں (آپکے پاس یا آپ کے گھر میں‌کسی کے پاس ہو تو)۔

    جزاک اللہ خیرا۔
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 12, 2012
  19. ابومصعب

    ابومصعب -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 11, 2009
    پیغامات:
    4,063
    الحمدللہ۔

    اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے، انہیں‌انکے گناہوں‌کی پردہ پوشی کرکے، قبر میں کسی بھی قسم کی تکلیف سے محفوظ رکھے۔۔آمین۔، انہیں‌جنت میں جگہ عطافرمائے۔۔۔آمین ثم آمین
     
    Last edited by a moderator: ‏مئی 12, 2012
  20. ابو عبداللہ صغیر

    ابو عبداللہ صغیر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 25, 2008
    پیغامات:
    1,979
    اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں