فضیلۃ الشیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ

ابوعمر نے 'مسلم شخصیات' میں ‏مئی 19, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعمر

    ابوعمر محسن

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 23, 2007
    پیغامات:
    171
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​

    فضیلۃ الشیخ مقصود الحسن فیضی حٰفظہ اللہ​


    مجھے اپنی نوجوانی کے کئی سال دنیا بھر کے مختلف علماء کرام کے ساتھ گزارنے اور ان سے دین سیکھنے کا سنہری موقع ملا جن میں پاکستان، ہندستان ، بنگلہ دیش ، نیپال، امریکہ، برطانیہ، روس اور دیگر کئی ممالک کے سَلَفی علماء کرام شامل ہیں۔ ان علماء کرام میں جامعہ ستاریہ اسلامیہ کراچی کے مولانا محمد سلفی ، مولانا اسحاق شاہد ، شیخ الحدیث محمود احمد حسن ، سعودی عرب کے شیخ ابو عدنان محمد منیر قمر، شیخ عالم مدنی، شیخ معراج ربانی، شیخ توصیف الرحمٰن راشدی، شیخ رحمت اللہ بالی، شیخ یاسر جابری کے علاوہ برطانیہ میں چند معروف داعیان اسلام جیسے عبدالرحیم گرین، شیخ یوسف ایسٹس، شیخ ابو عبداللہ العراقی ، شیخ ابو عمران الشَرخسی، شیخ ابو اسامہ الذھبی ، شیخ حسین یی اور حمزہ زورزِس شامل ہیں ۔

    لیکن ان تمام علماء کرام میں جس شخصیت نے اپنے علم اور عمل سے مجھے اور میرے احباب کو حیران کن حد تک متاثر کیا وہ فضیلۃ الشیخ ابو کلیم مقصود الحسن فیضی حٰفظہ اللہ ہیں۔ چند لوگوں کے لیے شاید ابھی بھی شیخ صاحب ایک گمنام سپاہی کے مترادف غیر معروف شخصیت ہوں لیکن ہم نے عرب و عجم کے دینی اور علمی حلقوں میں شیخ صاحب حٰفظہ اللہ کی جو قدر اور مقام دیکھا ہے کہ وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے۔ شیخ صاحب کا کمال یہ ہے کہ وہ قرآن و حدیث اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ایک عام آدمی کو اللہ اور اس کے رسول کے قریب لے جاتے ہیں۔ شیخ صاحب کے بہت سے خطبے ویڈیو کی شکل میں انٹرنیٹ پر موجود ہیں لیکن چھوٹے بڑے خظبات کی ایک کثیر تعداد سے عام لوگ اب بھی ناآشنا ہیں اور میرے ذاتی تجربے میں میرے ایمان کا ایک بہت بڑا سہارا یہی آڈیو خطبات ہیں جنھیں سفر کے دوران میں ہمیشہ سنتا رہتا ہوں۔ ان شاء اللہ وہ تمام علمی خزانہ لے کر میں جلد آپ ساتھیوں کی خدمت میں حاضر ہوں گا ۔ انٹرنیٹ سے شیخ صاحب کا ایک مختصر تعارف ملا جو درج ذیل ہے۔

    شيخ ابو کلیم مقصود الحسن فيضي ایک ممتاز عالم دین،معروف سکالر،کہنہ مشق مدرس اور بےباک خطیب ہیں۔ جنوبی ایشاء کے علماء ميں سب سے زیادہ لوگوں پراثر انداز ہونے والوں ميں سے ايك ہیں جو بھارت، پاکستان، مشرق وسطیٰ اور امریکہ میں اپنا دائرہ اثر رکھتے ہیں۔
    آپ حفظہ اللہ کا تعلق صوبہ اتر پردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کے ایک علمی گھرانے سے ہے، آپ نے ہندوستان کی قدیم دینی سلفی درسگاہ جامعہ فیضِ عام مئوناتھ بھنجن سےسند فراغت حاصل کی ہے، اور وہیں سے منشی فاضل اور مولوی عالم کی فراغت حاصل کی اور پھر علی گڑھ یونیورسٹی سے بی اے اور ادیب کامل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد آپ درس و تدریس کے میدان میں مختلف دینی درسگاہوں سے جُڑے رہے۔

    آپ سن ١٩٨٤ء سے سعودی عرب میں دعوت وتبلیغ ،تالیف و تدریس اور دیگردینی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ دینی حلقوں میں اپنی اسلامی تحریروں کی جامعیت کے لیے نمایاں مقام رکھتے ہیں جن کا مصدر خالص قرآن و حدیث ہوتاہے۔ آپ موصوف کے مختلف عناوین پر دروس کا ایک کثیر مجمع مشہور یو ٹیوب پر بھی موجود ہے، عوام الناس میں آپ ایک اچھے خطیب مانے جاتے ہیں،آپ کے بیانات بہت مختصر لیکن سلیس و مدلل اور علم سے لبریز ہوتے ہیں۔

    آپ نے 400 سے زائد موضوعات پر علمی بیانات دئے ہیں جو آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز میں محفوظ ہیں۔آپ کے اِسلامی دُروس کی ویڈیو سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز ساری دُنیا میں دستیاب ہیں اور اُمتِ اسلامیہ میں اِصلاح کا کام کر رہی ہیں۔

    شیخ صاحب کے نئے اور پرانے خطبات دیکھنے کے لیے ان رابطوں پر جائیے ۔

    سَلَف ٹیوب : http://www.salaftube.com/category/shaikh-maqsood-ul-hasan-faizi/
    یو ٹیوب : http://www.youtube.com/user/asda1955/videos
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    800
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    جزاکم اللہ خیرا.
    شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ سے ملاقات ہوتی رہی ہے ممکن ہے آئندہ جمعہ میں بھی ہو.
    ایک متواضع اور ہنس مکھ شخصیت ہیں اللہ ان کی اس تواضع میں برکت دیں ایک انتہائی علمی شخصیت اور بیان کا انداز بھی بے حد عام فہم ہے، بہت کم ایسے لوگ دیکھے ہیں جو ماشاءاللہ اتنے علم کے بعد بھی اس عاجزانہ انداز اور خندہ پیشانی سے ملتے ہیں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  4. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    800
    آپ کی بات بالکل درست ہے ، تقریبا دو ماہ قبل شیخ کے مکتب میں میرا بھی بیان تھا، میں نے دیکھاشیخ محترم لوگوں کو بٹھانے ، استقبال کرنے اور ملنے جلنے میں اس قدر نشیط اور متواضع تھے کہ آج کل علماء میں یہ خوبی بہت کم دیکھنے کو ملتی ہے ۔ مجھ سے ملنے کا انداز ایسا لگ رہاتھا کہ بہت پہلے سے ایک دوسرے سے متعارف ہوں جبکہ حسن اتفاق پہلی ملاقات تھی اور احترام اتنا کہ کوئی رشتہ دار ہو جیسے۔ سبحان اللہ
    اسی وقت شیخ کو اپنے یہاں طائف کانفرنس میں بلانے کو ارادہ کرلیا تھا مگر افسوس کہ جب میرا امسال کا سالانہ پروگرام ہے اسی وقت انڈیا میں شیخ کا پروگرام ہے اور ٹکٹ بھی نکال چکے ہیں جس کی وجہ سے طائف کانفرنس میں آپ کی شرکت سے ہم محروم ہوگئے ۔
    اللہ تعالی شیخ محترم کو زیادہ سےزیادہ دین کی خدمت کی توفیق دے تاکہ ہم لوگ زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں ۔ آمین
     
Loading...
Similar Threads
  1. سیما آفتاب
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    340
  2. سیما آفتاب
    جوابات:
    3
    مشاہدات:
    525
  3. سیما آفتاب
    جوابات:
    2
    مشاہدات:
    420
  4. سیما آفتاب
    جوابات:
    4
    مشاہدات:
    679
  5. سیما آفتاب
    جوابات:
    6
    مشاہدات:
    657

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں