ایران : چاند میں پیپسی کے لوگو کی تلاش

عائشہ نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏جون 8, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایران میں حال ہی میں سافٹ ڈرنک تیار کرنے والی کمپنی کی اس افواء پر کہ چاند پر کمپنی کے مشروبات کی تصویر دکھائی دے رہی ہے ہزاروں افراد گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر تصویر تلاش کرتے رہے۔ تاہم اُنہیں چاند میں کسی قسم کی تصویر دکھائی نہیں دی۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران میں مشروب ساز کمپنی کے اس ’’شوشے‘‘ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور لوگ یہ منظر دیکھنے کے لیے گھنٹوں اپنے مکانوں کی چھتوں پر بیٹھے چاند کو دیکھتے رہے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ کمپنی کی طرف سے جھوٹ بولا گیا تھا۔ اس کے پاس ایسا کوئی ثبوت پہلے بھی نہیں تھا۔
    In the past few days, rumors had swelled on Iranian websites and social networks, saying that Pepsi Co. was going to shoot powerful lasers at the moon to display the brand’s colors on its surface. :smile: Some took this as a joke; others believed it. Either way, many went up on their roofs to inspect the moon at the announced time. Our Observers in Tehran tell us more.
    :smile: :smile:

    Pepsi on the moon? Thousands of Iranians fall prey to hoax | The Observers
    ایران: مشروب ساز کمپنی کی چاند پر تصویر کی افواہ پر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بچارہ چاند آئے دن اس میں کچھ نہ کچھ تلاش کیا جاتا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    لگتا ہے پیپسی والوں کو کسی پیر کا "بدعتی" مرید ٹکر گیا ہے، جو کبھی تو چاند میں گوہر شاہی کی تصویر ڈھونڈتے ہیں، کبھی اپنے پیر کی اور کبھی طاہر القادری کی!!!
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    : ) کبھی سورج میں کوئی لوگو تلاش کر کے دیکھیں تو جانیں ـ
     
  5. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    :00039:
     
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ابھی میں بھی یہی خبر پوسٹ کرنے والا تھا
    دراصل مشروب ساز کمپنی اپنا مشروب بیچنے کے چکر میں ہوگی۔
    لوگ ان کے پاس گئے ہوں گے کہ خمینی کی تصویر تو نظر نہیں آئی
    کمپنی کا جواب ہوگا :
    تصویر کا تو پتہ نہیں لیکن کولڈ ڈرنک دو ریال کی ہے۔
    ابھی ایسے نہ ہو پاکستان میں جام شیرین والے گوہر شاہی کی تصویر کی افواہ نہ پھیلادیں۔
     
  7. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    عُكاشة بھائی کل کی بریکنگ نیوز

    آج لوگ سن گلاسز لگا کرسورج میں فلاں نام یا لوگو تلاش کرنے نکلیں‌ ہیں :00005:
     
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جام شیرین خریدتے وقت سو روپے کا نوٹ نکالیں:00002:
    اس کو الٹا کریں پھر آنکھیں بند کرکے دیکھیں تو قائداعظم کی جگہ گوہر شاہی کی تصویر نظر آئے گی۔:00001:
     
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    خمينى كى تصوير والى افواہ پرانى ہے كسى نے شرارتا دونوں كو تصوير ميں يکجا كر ديا ہے اس بار افواہ پيپسی كے لوگو كى ہے۔ حيرت كى بات ہے ايك پڑھے لكھے ماڈرن شہر ميں اتنى احمقانہ خبر پر يقين كيسے كر ليا گيا ؟
     
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ابھی پيپسی كے پاس " اتنى پاورفل ليزرز " نہيں ہيں :smile:
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    يا پيپسی روحانيت ميں طاہر القادرى کے مساوى درجے پر فائز ہو گئی ہے ۔ :smile: كاش گيلانى پير بھی كرامات كے زور پر چاند پر جا پہنچيں كبھی واپس نہ آنے كے ليے ، پير حامد سعيد كاظمى كى طرح ۔
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واقعى بے چارا۔
    اردو میں تو باقاعدہ " نیا چاند " چڑھایا جاتا ہے ، اكثر سياستدان چڑھاتے ہيں جس كى بريكنگ نيوز بنتى ہے ۔ جس روز كوئى چاند نہ چڑھے چينل خود چڑھا ليتے ہيں ۔
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ہوسکتا ہے کل چاند میں 10 کا ہندسہ نظر آجائے تو زرداری صاحب فورا خطاب کرنے لگ جائیں گے
    دیکھو! لوگو! چاند میں بھی 10 نظر آگیا لہذا 10 پرسنٹ میرا حق بنتا ہے۔
    یہ سب لوگوں کی باتیں ہیں، اگر بادل کی طرف دیر تک دیکھا جائے تو پھر اس میں بھی شکل نظر آنے لگ جائیں گی۔
     
  14. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    پیپسی کا لوگو، کسی کی تصویر، اور دس کا ہندسہ، کچھ بھی چاند پر دکھایا جا سکتا ہے، میں بھی کر سکتا ہوں۔

    دیکھنا ہے تو بتائیں؟
     
  15. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    یعنی باقی سب پیروں کی ’’پیری‘‘ جمع کی جائے تو آپ کی ’’پیری‘‘ کے عشر عشیر بھی نہیں بنتی۔
    اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کے ’’مرید‘‘ بھی بے شمار ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ہو گا؟؟؟۔
     
  16. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ہا ہا ہا بس اپنے اپنے "عقیدے" کی بات ہے :00026:

    بھائی میں تو کہہ رہا تھا، دل اندھا ہو تو آنکھیں کچھ بھی دیکھ سکتی ہیں، سوائے حق کے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    متفق

    یقینا ایسا کیا جاسکتا ہے ،
    صرف چاند پر ہی نہیں بلکہ سورج ، آسمان ، سائن بورڈز ، نیوز پیپر اور ہر طرح کی شہ کے اوپر کوئی تصویر یا لوگ بنایا جا سکتا ہے
     
  18. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    ذرا مجھے اپنی پیاری سی صورت تو چاند میں دکھانا!
     
  19. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    اے اللہ ہمیں دل کے اندھے پن سے بھی محفوظ رکھ اور
    دل کی تمام روحانی و جسمانی بیماریوں سے محفوظ رکھ
    آمین یارب العالمین
     
  20. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    آمین ثم آمین!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں