طاہر القادری کا جھوٹا خواب

Abu Abdullah نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏دسمبر 8, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Abu Abdullah

    Abu Abdullah -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    934
    طاہرالقادری کا جھوٹا خواب ضرور دیکھیی

    youtube پر اسے آپ حضرات دیکھ سکتے ہیی۔
     
  2. ابو اعمش

    ابو اعمش محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    113
    السلام علیکم۔
    طاہر القادری کا وہ جھوٹا خواب جس کے بارے میں محترم ابوعبداللہ صاحب نے بیان کیا پیش خدمت ہے۔

    [YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=B6OAI-WTL28[/YOUTUBE]

    [YOUTUBE]http://www.youtube.com/watch?v=XF9pb3CJql8[/YOUTUBE]
     
  3. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    خواب کے سچ یا جھوٹ ہونے کا فیصلہ تو خود بندے اور ربّ قدیر کے درمیان ہوتا ہے۔لیکن ماشاءاللہ کراماتِ اولیاء کے منکروں کو یہ کرامت تو کہیں سے حاصل ہوگئی کہ وہ اب طاہرالقادری کے خوابوں پر بھی جا کر نگرانی کرنے لگ گئے ہیں کہ اس رات طاہرالقادری کو یہ خواب آیا یا نہیں۔:00006:

    خیر اگر ایک غیرجانبدار شخص صرف سچ جاننے کے لیے سننا چاہتا ہے تو بہتر ہے کہ کانٹ چھانٹ کر ، سیاق و سباق کو کاٹ کر اور اصل واقعات کا حلیہ بگاڑ کر بنائی گئی اس ویڈیو کی بجائے اصل ویڈیو دیکھ لیں تاکہ سچ اور جھوٹ سامنے آ جائے۔

    [GVIDEO]http://video.google.com/videoplay?docid=-4199203377654158807[/GVIDEO]

    اور یہ بھی دیکھیں

    [GVIDEO]http://video.google.com/videoplay?docid=-275379156364393955[/GVIDEO]

    اور اللہ تعالی کو حاضر ناظر جان کر فقط اسی ربِ وحدہ لاشریک سے حق کو پہچاننے کی توفیق مانگ کر اپنے ضمیر سے فیصلہ کیجئے۔
     
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    محترم کرامت اولیاء کا بالکل انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس پر انشاءاللہ بہت جلد مضمون پیش کروں گا۔ لیکن کرامت کے نام پر پاکستان اور انڈیا میں جو لوگوں کو لوٹا جارہا ہے اس بات کو بھی قطعی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

    جہاں تک پروفیسر طاہر القادری صاحب کا تعلق ہے تو ان کی کرامات میں یہ بات بھی ہے کہ وہ میوزک بڑے شوق سے سنتے ہیں حالانکہ ایسے شخص سے کرامات کی امید لگانا جو شریعت کی حرام کردہ چیزوں کو بھی حلال کررہا ہے سوائے دھوکہ اور خوش فہمی کے اور کیا ہے ۔ احمد رضاخان بریلوں صاحب کے فتاوی میں پیش کرسکتا ہوں کہ انہوں نے میوزک اور ناچ وغیرہ کو بالکل ناجائز قرار دیا ہے۔ دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر آپ فتوی دیکھ سکتے ہیں۔

    ایسے شخص کے بارے میں کیا یہ کہا جاسکتا ہے جو اتنا بڑا ڈاکٹر ہونے کے باوجود ساز و میوزک کو پسند کرتا ہو۔

    اگر آپ حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو ذرا یوٹیوب پر جائیے اور منہاج القرآن کے بانی کی وہ مجلسیں بھی دیکھیں جن میں ناچ اور قوالیاں ہیں اور قرآن کی قرءت والی مجلسوں کو بھی دیکھئے۔ مجھے تو کوئی ایسی مجلس نظر نہیں آئی جس میں قرآن کی تلاوات کا اہتمام زیادہ ہو۔ سب میں جناب ڈھول اور ناچ وغیرہ ہیں۔

    اللہ ہم سب کو حق پر چلنے کی توفیق دے۔
     
  5. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    السلام علیکم اعجاز بھائی ۔

    معذرت کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ یہاں‌کرامت کی بات نہیں‌ہورہی ۔ معاف فرمائیے گا۔

    بات تو حضور نبی معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کرم کی ہو رہی ہے۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو رحمۃ اللعلمین ہیں۔ کیا معلوم کس عالمین میں سے کب کس پر ، کیسے رحمت فرما دیں۔ اور اگر کوئی شخص حضور رحمت عالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت جھوٹ بکتا ہے تو اسکا ٹھکانہ تو سیدھا جہنم ہے۔ اور مزے کی بات یہ کہ خود طاہرالقادری نے بھی انہیں ویڈیوز میں یہ بات دہرائی ہوئی ہے۔ مطلب یہ کہ اسے بھی اس چیز کا علم ہے۔

    لیکن یہ معاملہ اس شخص کے اور اللہ رب العزت کے درمیان ہے۔ اگر ہم میں سے کوئی کشف یا الہام کی بنا پر دعویٰ کردے کہ طاہرالقادری کو یہ خواب نہیں آیا اور اس نے جھوٹ گھڑا ہے تو پھر بات اور ہے۔ ورنہ صرف مخالفت برائے مخالفت سے تو دنیائے انسانی میں کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔

    طاہرالقادری اور برصغیر کے علماء کیا کرتے ہیں۔ یہ ان کا معاملہ ہے۔ مجھے کسی کی صفائی نہیں دینی۔ مجھے پتہ ہے کہ جاہل لوگ مزارات پر جا کر جہالت کے باعث سجدے بھی کرتے ہیں جو کہ سراسر شرک ہے۔ اور ناچ بھنگڑا بھنگ چرس نشہ یہ بدقسمتی سے یہ سب بھی کئی مزارات پر ہوتا ہے ۔ جو کہ سب کچھ غلط ہے اور اسکی اصلاح ہونا چاہیئے اور اصلاح کرنے والے بھی لوگ ہیں جو علم کی روشنی سے ایسی بےہودہ رسومات کا خاتمہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اللہ تعالی ان کو اجر عطا فرمائے۔ آمین
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,866
    السلام علیکم

    رحمۃ اللعلمین کا یہ مطلب جو آپ نے یہاں بیان کیا ہے یہ آپ کے ابنے ذہن کی اختراع ہے یا پھرآپ نے یہ کہاں سے لیا،اس کی وضاحت کردیں ؟
     
  7. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    السلام علیکم
    اسلامی سیکشن میں محترم جاءالحق صاحب نے حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کی سیرت پر مضمون پوسٹ کیا ہے جس میں لکھتے ہیں۔

    یعنی حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ پر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کرم نوازی اور شفقت فرمائی اور بعد از وفات بھی انور شاہ کشمیری اور دیگر صاحبان نے “بیداری“ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بخاری شریف سناتے ہوئے دیکھا۔
    اور فرماتے ہیں کہ یہ بیداری والا خواب ہے اور اسکا انکار جہالت ہے۔
    مزید یہ کہ علم حدیث کی خدمت پر اللہ تعالی کی طرف سے آپ کو صلہ دیا گیا کہ آپ ابتداء صدق اور انتہا نور کے مقام پر فائز ہو گئے۔ رحمہ اللہ تعالی

    یہ تحریر ذہن میں رکھیے اور اسی مضمون کی تعریف و ستائش میں جو جو بیانات آئے ہیں وہ بھی دیکھیے

    کارتوس خان لکھتے ہیں
    زمرد لکھتے ہیں
    slave of Allah لکھتے ہیں
    اسی طرح ہیر، ارم اور محمد اکبر فیض سمیت بہت سے ساتھیوں نے اس مضمون کی تعریف کر کے دراصل ان سارے حقائق پر اپنا ایمان، عقیدہ ظاہر کر دیا ہے۔
    حضور رحمت اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ رحمت اور کرم نوازی سے میری مراد یہی تھی ۔ کہ ہم سب مسلمان اس بات پر تو متفق ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم جب چاہیں، جس امتی پر چاہیں کرم فرما سکتے ہیں۔ کیونکہ اگر امام بخاری رحمہ اللہ تعالی پر رحمت فرمائی تو باقی امت پر کیوں نہیں ؟ اب اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کس پر برستی ہے یہ تو رحمت برسانے والے جانیں۔

    ہم اور آپ کیوں خواہ مخواہ حسد میں اپنی نیکیاں ضائع کرتے رہیں۔
     
  8. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ !!!
    اسی اردو مجلس کے ایک سیکشن کے مندرجہ ذیل لنک پر حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے تعارف پر ایک نظر پڑی ۔ پڑھ کر لذت ایمانی سے باغ باغ ہوگیا۔ اس میں سے ایک اقتباس عرض ہے ۔امید ہے مندرجہ بالا غلط فہمی کا ازالہ خود بخود ہوجائے گا۔

    مندرجہ ذیل لنک پر محترم جاءالحق صاحب لکھتے ہیں

    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?p=33939#post33939



    حیرت ہے کہ اس پوسٹ میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعد از وفات انور شاہ کشمیری کے خواب میں عالمِ بیداری میں بخاری شریف سنتے ہیں۔ اور کشمیری صاحب اس خواب کے انکار کرنے والے کو جاہل فرما رہے ہیں۔

    17 اگست سے لے کر آج کم و بیش 4 ماہ گذر جانے تک اس فورم کے منتظمین یا انکے برابر اختیارات کے حامل کہ جو کسی کو بھی فورم میں بلاک کرنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ انکی نظر میں یہ پوسٹ نہ صرف قابلِ قبول بلکہ قابلِ ستائش ہے ۔

    یہاں‌پر بھی یہی مسئلہ زیر بخث ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعد از وفات بھی اگر چاہیں تو کسی غلام پر کرم نوازی فرما سکتے ہیں۔ اگر یہ کرم انور شاہ کشمیری کے خواب میں ہوسکتا ہے تو کسی اور امتی پر کیوں نہیں ہوسکتا ؟ یاد رہے کہ اس پوسٹ کی تعریف و ستائش میں کارتوس صاحب کچھ یوں رقم طراز ہیں۔



    اسی طرح slave of Allah صاحب نے بھی اظہارِ پسندیدگی فرمایا ہے۔
    اور بھی درجن بھر دوستوں نے تعریف و ستائش کے پیغامات بھی ارسال کیے ہیں۔ ماشاءاللہ۔

    اس کا مطلب یہ نکلا کہ اس فورم پر کارتوس خان ، slave of Allah ، ہیر ، ارم وغیر سمیت بہت سارے دوست اس عقیدے کو درست مانتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب چاہیں جس وقت چاہیں کسی غلام پر کرم نوازی فرما کر خواب میں یا حالتِ بیداری میں‌آ سکتے ہیں۔ اور اسکو جھٹلانے والے جہالت میں ہے۔

    اور اگلی بات یہ کہ اگر امام بخاری “ابتدا صدق اور انتہا نور“ ہوگئے تو یہ شان تو ایک جلیل القدر امتی کی ہے۔ قربان جائیں خود ایسے امتی کے نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ نورانیت کا عالم کیا ہوگا کہ جن کی حدیثیں جمع کرنے سے امام بخاری نور کے مقام پر فائز ہو جاتے ہیں۔

    اگر ہم تعصب کی عینک اتار کر صرف دیانتداری سے اپنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی اپنی امت پر کرم نوازی کو دیکھیں اور اس پر اپنا عقیدہ رکھیں تو امید قوی ہے کہ ہمارے قلوب و اذہان سے گرد صاف ہو جائے گی۔

    اب کہیں مجھے اس جسارت پر بھی بلاک کرنے کی دھمکی نہ دے دی جائے کہ اتنا بڑا سچ کیوں سامنے واضح کر دیا۔ :00025:

    والسلام علیکم
     
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,866
    برادر لگتا ہے کہ آپ کی عقل جواب دے گئی ہے ، ایک ہی پوسٹ کو باربار پوسٹ کررہے ہیں، لگتا کوئی کاپی پیسٹ تحریر نہیں ملی ، چونچہ واضح ہوا کہ اہل علم کی مجلس سے کبھی آپ کا واسطہ نہیں پڑا، ہمیشہ ایسی محفلوں میں رہے ہیں جہاں کاپی پیسٹ اور غیرضروری لفاظی سے کام چلایا جاتا ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ اس اہل علم کی مجلس ( جیسا کہ آپ کی پوسٹس سے واضح ہے ) سے دور رہیے-
     
  10. نوید

    نوید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2007
    پیغامات:
    9
    کیا بات ہے آپ کی

    السلام علیکم
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    برادر کی عقل تو پتا نہیں جواب دے چکی ہے یا نہیں لیکن آپ پر یہ جملہ زیادہ فٹ لگتا ہے کیونکہ آپ نے برادر کی پوسٹ کے مواد پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور موضوع کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں :00018:


    خوش رہیں
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    نوید بھائی آپ سے یہ پوچھنا تھا کہ جناب طاہر القادری کو بریلوی حضرات اہلسنت والجماعت سے کیوں خارج قرار دیتے ہیں۔ حالانکہ وہ تو ہر بات میں اعلی حضرت کی بڑی تعریفیں کرتے ہیں۔ یہ فتوے ان کی ویب سائٹ سے ملاحظہ ہو:
    [​IMG]
    http://www.dawateislami.net/services/askimam/urdu/viewdetail.aspx?qid=4782&scatid=0

    [​IMG]
    http://www.dawateislami.net/services/askimam/urdu/viewdetail.aspx?qid=9153&scatid=0

    [​IMG]
    http://www.dawateislami.net/services/askimam/urdu/viewdetail.aspx?qid=9248&scatid=0

    [​IMG]
    http://www.dawateislami.net/services/askimam/urdu/viewdetail.aspx?qid=15027&scatid=0

    اس کے علاوہ اتنے فتوے ہیں کہ میں یہاں پر پوسٹ نہیں‌کرسکتا۔ پتہ نہیں عجیب بات ہے۔
     
  12. نوید

    نوید -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 8, 2007
    پیغامات:
    9
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    اعجاز صاحب پہلے یہ فیصلہ کر لیں کہ آپ دعوت اسلامی کی ویب سے‌حاصل کردہ مواد ہر اعتبار کرتے ہیں یا نہیں ؟‌ اور آپ اعلیٰ حضرت (رح) سے عقیدت رکھتے ہیں یا بغض ۔۔۔۔ پھر دعوت اسلامی کی ویب سے دلائل دیجیے گا ۔۔۔۔

    عجیب بات ہے کہ یہاں آپ اس جماعت کی ویب سے حاصل کردہ فتاویٰ کو دلیل بنا رہے ہیں جبکہ ایک اور ٹاپک
    http://www.vblinks.urdumajlis.net/showthread.php?t=2950
    میں آپ اسی ویب سے حاصل کردہ چیز کے خلاف ہیں ؟
    کیا اس جماعت کی صرف وہی چیزیں آپ کے نزدیک قابل قبول ہیں جو ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف ہیں ؟

    خوش رہیں
     
  13. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام
    بھائی یہی بات آپ کے لئے بھی ہے۔آپ بھی تو اس خواب کو سچا کرنے کیلئے ادھر ادھر لوگوں کے دلائل پیش کرتے ہیں کیا آپ کو ان سے نفرت ہے یا بغض۔ وہ لنک میں نے چیک کیا ہے جس میں‌آپ نے ڈاکٹر صاحب کے دفاع کیلئے اپنا وقت صرف کیا ہے۔
    خوش رہیں
     
  14. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,866
    کفرکی نوید آپ کہ بے تکی پوسٹ پر :00006: کے علاوہ کو چارہ نہیں - جب میں نے یہ پوسٹ کی تھی اس وقت آپ کے سوتیلے برادر نے پوسٹ نمبر 7 کو مواد نہ ہونے کے سبب 3 بار پوسٹ کیا تھا( کیونکہ وہ کسی شائد کسی جاہل عالم کی باتوں کو پوسٹ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں) اور ویسے میری اس پوسٹ کا ایسا اثر ہوا کہ موصوف اس کے بعد نظرنہیں آئے :00026: اب یہ اور بات ہے کہ کرنٹ اس کو لگا تھا اوراثر آپ کو ہوا-:00037:
    اگر میں نے موضوع تبدیل کیا ہے تو آپ نے بھی میری پیروی کی ( ویسے ہی جیسے مقلد کرتے ہیں ):00009:
     
  15. برادر

    برادر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 8, 2007
    پیغامات:
    112
    السلام علیکم اعجاز علی شاہ بھائی !
    ایمان کی بنیاد قرآن و سنت ہے نہ کہ چند مولویوں کے فتاوی۔ طاہرالقادری نے کبھی خود کو بریلوی نہیں‌کہا اور نہ ہی ظاہر کیا ہے۔ بریلوی، دیوبندی، نہ کوئی دین ہے، نہ مذہب نہ عقیدہ ۔ اگر کچھ لوگ اسکو سمجھتے ہیں تو وہ قرآن و سنت سے بے بہرہ اور جاہل ہیں۔
    البتہ کسی عالم سے اسکی تحقیق، اسکے دینی ذوق اور اسکی علمی برتری کی بنا پر عقیدت رکھنا اہل علم کا شیوہ ہے۔ اور اسی اردو مجلس کی متعدد لڑیوں میں علامہ ابن تیمیہ ، عبدالوھاب نجدی، علامہ ناصر البانی سمیت کئی اہلحدیث عقائد کے علماء سے عقیدت کا اظہار ہوتا رہتا ہے اور مختلف دوستوں کی تعریف سے ایسی لڑیوں میں تعریف و توصیف کے ڈنکے بھی بجائے جاتے ہیں۔
    ڈاکٹر طاہرالقادری کی ذات سے حسد نہ کریں۔ کیونکہ حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے۔ البتہ اسکے علمی و تحقیقی کام پر جتنا مرضی اختلاف کریں۔ یہ ایک علمی شیوہ ہے اور ہمیں بطور مسلمان ایسا ہی معتدل و مہذب طرزِ عمل زیب بھی دیتا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجاہد بھائی ۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے اور آپکے درجات بلند کرے۔ آمین
     
  16. حافظ کامران

    حافظ کامران -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مئی 2, 2009
    پیغامات:
    65
    اسلام وعلیکم
    عکاشہ
    رب نے بنا یا ہے یہ کافی نہں ہے
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں