یقیناً آئے گا وہ دن کہ جب محشر بپا ہوگا

محمد آصف مغل نے 'حُسنِ کلام' میں ‏جولائی 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    یقیناً آئے گا وہ دن کہ جب محشر بپا ہوگا
    وہاں نہ باپ بیٹے کا نہ بیٹا باپ کا ہوگا!

    نہ ہمشیرہ برادر کی نہ زوجہ شوہر کی
    وہاں دہشت کے مارے بھائی سے بھائی جدا ہوگا

    وہ دن ہوگا کہ گھبرا جائیں گے جس میں پیمبر بھی
    جلال حق کا طاری سب پہ اس دن دبدبہ ہوگا

    رب کے حکم سے اس دن فرشتہ صور پھونکے گا
    نکل کر قبر سے محشر میں ہر بندہ کھڑا ہوگا

    وہ ایسی رعب کی جا ہے کہ دربارِ الٰہی میں
    ہزاروں سربلندوں کا وہاں پر سر جھکا ہوگا

    تپش ہوگی بہت سے ڈوب جائیں گے پسینوں میں
    سوا نیزے سے یہ سورج حرارت ڈالتا ہوگا

    رہے گا آسمان باقی نہ سورج چاند سیارے
    ستارے ٹوٹ جائیں گے زمین پر زلزلہ ہوگا

    خدا بیٹھے گا جس دم عرش کی کرسی پہ محشر میں
    وہ دن یومِ سزا ہوگا وہ دن یومِ جزا ہوگا

    کہا جائے گا اپنے نامہ اعمال کو پڑھ لے
    ہر اک انسان کے اعمال کا دفتر کھلا ہوگا

    بہت روئیں گے فاسق نامہ اعمال کو پڑھ کر
    وہ کھاتہ ہے کہ ہر قول و عمل جس میں لکھا ہوگا

    کہا جائے گا اپنی قسمتوں کا فیصلہ کر لو!
    کسی پر آج کے دن ہرگز نہ ظلمِ ناروا ہوگا

    جو نیک و کار ہیں وہ دیکھ کر دفتر کو خوش ہوں گے
    انہیں کے واسطے فردوس کا رستہ کھلا ہوگا

    کوئی جنت میں جائے گا کوئی دوزخ میں جائے گا
    غرض ہر نیک اور بد کا برابر فیصلہ ہوگا

    فرشتے لے کے جائیں گے گنہگاروں کو دوزخ میں
    ہر اک مجرم بڑے رنج و تعب میں مبتلا ہوگا

    اگر اللہ نے محشر میں بخشی مجھ کو گویائی !!
    وہاں میری زباں پر نغمہ حمد و ثنا ہوگا
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  4. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    اللہ مالک الملک اس دن کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  5. نعیم یونس

    نعیم یونس -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2011
    پیغامات:
    7,922
    یا اللہ اس دن اپنے عرش کے سائے تلے رکهیو. آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    یا اللہ ہمیں قیامت کی ہولناکیوںسے محفوظ رکھنا۔۔۔اور اس دن اپنے عرش کا سایہ نصیب کرنا۔۔۔۔۔آمین
     
  7. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,847
    آمین یارب العالمین
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں