سرور ہوسٹنگ کمپنی کا مسئلہ :: اراکین سے معذرت ‫!

MajlisAdmin نے 'ضروری اعلانات' میں ‏دسمبر 25, 2007 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. MajlisAdmin

    MajlisAdmin

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2006
    پیغامات:
    20
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    معزز اراکینِ اردو مجلس

    جیسا کہ آپ سب کو علم ہوگا کہ فورمز کی دنیا میں کبھی کبھار ایسے غیر اختیاری حادثات پیش آتے ہیں جن سے فوری بچاؤ کا کوئی حل دستیاب نہیں ہوتا۔
    بدقسمتی سے ہماری اور آپ کی پیاری اردومجلس کو بھی یہی حادثہ کل رات پیش آیا ہے۔
    مجلس جس سرور پر ہے ، اس ہوسٹ کمپنی نے ہم کو اطلاع کیے بغیر اچانک اپنے سرور کی مرمت کرنا شروع کر دی۔ اسی سبب کل رات سے آج دوپہر تک سرور معطل رہا۔
    اور جب سرور کی بحالی عمل میں آئی تب ہم پر اس سانحے کا انکشاف ہوا کہ : ہوسٹ کمپنی کے اس نامناسب اور غیر قانونی حرکت کے نتیجے میں مجلس کا تین دن کا مواد ضائع ہو چکا ہے ، لا حول ولا قوۃ الا باللہ
    ضائع ہونے والے ڈاٹا کی تفصیلات :
    گزشتہ تین دِن میں ارسال کی جانے والی تقریباً 600 پوسٹس
    گزشتہ تین دِن میں ارسال کئے جانے والے تقریباً 60 تھریڈز
    گزشتہ تین دِن میں رجسٹریشن کرنے والے تقریباً 10 نئے اراکین
    گزشتہ تین دِن میں ہونے والی عمومی تبدیلیاں منسوخ

    یقین مانئے کہ اگر ایسی حرکت کا ہمیں شبہ بھی ہو جاتا تو اسی وقت مجلس کا تازہ ترین "بیک اَپ" لے لیا جاتا۔ جبکہ ہم نے آخری بیک اَپ دس دن قبل لیا تھا۔
    ہر چند کہ اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے ، پھر بھی ہم اپنے معزز و مکرم اراکین سے دست بدستہ معافی کے طلبگار ہیں۔

    ہم اس ضمن میں ہوسٹ کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی کے متعلق بھی غور کر رہے ہیں۔

    ہمیں امید ہے کہ آپ تمام محترم اراکین ، اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے ، ایک نئے ولولے و جذبے کے ساتھ مجلس کو دوبارہ پُرونق بنانے میں اپنا قیمتی قلمی تعاون دراز کریں گے۔
    ہم آپ کے تہ دل سے شکر گذار ہیں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیراً

    والسلام علیکم
    ادارہ اردو مجلس
     
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    وعلیکم السلام
    اردو مجلس کا تو تین دن کا نقصان ہوا جو کہ دوسری فورم کے مقابلے میں الحمد للہ کم ہے لیکن آپ کی معلومات کیلئے میں بتاتا چلوں کہ اردو پیجز ڈاٹ کام جیسی ویب فورم جس کا اپنا ہائی کوالٹی سرور ہے وہاں پر بھی کئی بار ایسے حادثات پیش آچکے ہیں جس کی وجہ سے ایک دفعہ تقریبا پورے ایک مہینے کا نقصان ہوا تھا۔ اس وقت میری بہت زیادہ پوسٹیں ضائع ہوچکی تھی۔
    الحمدللہ میں سجھتا ہوں کہ یہ تین دن اتنے زیادہ نہیں۔
     
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    وعلیکم السلام !
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    جتنا نقصان ہوا ہے ان شااللہ اللہ اس کا بدلہ اس سے زیادہ دے گا -
     
  4. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    تو یہ وجہ تھی. میں کل صبح سے سائٹ کھولنے کی کوشش کررہا تھا ، دوپہر کے بعد ٹھیک ہوا............... شکر ہے کہ ٹھیک ہوگیا.
     
  5. nomi_khan

    nomi_khan -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    1,201
    اوہ اچھا یہ مسئلہ تھا، کوئی بات نہیں ایسا ہوتا رہتا ہے.
    اللہ بہتر کرے گا. ان شاءاللہ
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,396
    الحمد للہ رب العالمین!

    اللہ اردو مجلس کے اراکین کو بخیر و عافیت رکھے، ہمارے اراکین کے عزائم کے سامنے یہ جُز وقتی پریشانی کوئی معنی نہیں رکھتی، ان شاء اللہ اس نقصان کی تلافی بھر پور انداز میں کی جائے گی۔
     
  7. سوری

    سوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2007
    پیغامات:
    730
    خیر اس 60 تھریڈز میں 5 ، 10 میرے بھی تھے...........

    لیکن میرے خیال میں یہ کچھ بھی نہیں‌ ہم اس بات سے سیکھنا چاہیے اور ایسی کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے تیا رہنا چاہیے- اور جہاں تک بات ہے آئی ٹی کی فیلڈ کی سب کو معلوم ہے اب تک کتنے کتنے بڑھے حادثات ہو چکے ہیں وائرس، سپیم، ڈی این ایس، ہکنگ وغیرہ کے کارناموں سے تاریخ بھری پڑی ہے

    Yahoo, Google اور اس طرح کی کئی بڑی ویب سائٹ اس کا شکار ہو چکی ہیں.

    میں دیکھ رہا ہوں کے اردو مجلس آئے دن ترقی کی منزلیں طے نہیں بلکہ پھلانگ رہی ہے اور سیاست تو ہر جگہ ہے بس اسی لیے اردو مجلس کو کسی بھی اس طرح سے مسئلہ سے بخوبی نپٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے- اور ہم سب ممبر اردہ مجلس انتظامیہ کے ساتھ ہیں.......
     
  8. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    انا للہ وانا الیہ راجعون
    کوئی بات نہیں، اللہ بہتر کرے گا۔
    دنیا کی دوسری پریشانیوں پر نظر دوڑائيں تو یہ اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔
    اللہ ہم سب کو ہر قسم کی تکلیف اور پریشانی سے محفوظ رکھے۔ آمین
     
  9. naseerhaider

    naseerhaider -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 16, 2007
    پیغامات:
    408
    انا للہ وانا الیہ راجعون
     
  10. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    انا للہ و انا الیہ راجعون
    لیکن مجھے اس کا علم ہی نہیں ہوا۔۔
    میں نے ابھی اتنی محنت سے ایک بہت لمبی پوسٹ کی ہے کہیں وہ غائب نہ ہو جائے پہلے بھی ایک بہت لمبی محنت سے پوسٹ کی تھی تو غائب ہو گئی اعجاز بھائی نے بتایا کہ فورم کا بیک اپ لیا ہے اس لیے غائب ہو گئی۔۔اب پلیز غائب نہ کرنا
     
  11. Al-Kabeer

    Al-Kabeer -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 14, 2008
    پیغامات:
    315
    انا للہ،،،،!
    اللہ بہتر کرے گا۔
     
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں