"جوانی اچھی ہوتی ہے کہ بڑھاپا"

انور علی نے 'ادبی مجلس' میں ‏اگست 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انور علی

    انور علی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2011
    پیغامات:
    144
    مجھے ایک بار ٹرین سے لاھور جانے کا اتفاق ہوا میں جس ڈبے میں سفر کر رہا تھا اس میں ایک بوڑھا بھی بیٹھا تھا- اس کی عمر مجھ سے کافی زیادہ تھی اس کی داڑھی بڑھی ہوئی تھی اور بوسیدہ کپڑوں میں ملبوس تھا۔ اس کے جسم سے عجیب سی سمیل smell آ رہی تھی ایسے لگتا تھا کہ وہ دن بھر جسمانی مشقت کرتا رہا ہے اور بار بار کپڑے پسینے میں شرابور ہونے کی وجہ سے اس سے ایسی ھمک آ رہی ہے
    میں حسب عادت اس سے باتیں کرنے لگا گو طبیعت نہیں چاہ رہی تھا تجسس کی حس بیدار ہوئی اور اس سے باتیں کرنے لگا
    میں نے پوچھا بابا کہاں جانا ہے
    وہ مسکرایا اور بولا گھر
    اب میں تلملایا بھی لیکن مجھے لگا کہ وہ کوئی عام شخص نہیں کوئی بابا ہے جو اس نے مجھے اتنا مختصر اور جامع جواب دیا ہے
    میں اس کے قریب ہو گیا اور پوچھا
    "جوانی اچھی ہوتی ہے کہ بڑھاپا"
    اس نے کہا جوانوں کئ لیے بڑھاپا اور بوڑھوں کے لیے جوانی
    میں نے کہا وہ کیسے
    بولا " بوڑھے اگر جوان ہو جائیں تو شاید وہ پہلے والی غلطیاں کبھی نہ دہرائیں اور اگر جوان بوڑھوںکو تجربے کے طور پر لیں تو ان کی جوانی بے داغ اور بے عیب گزرے
    اس بوسیدہ کپڑوں والے بوڑھے نے اتنی وزنی بات کر دی کہ بڑے مفکر اور دانشور ایسی بات نہیں کر سکتے

    از اشفاق احمد زاویہ 3 صفحہ نمبر 46
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. محمد آصف مغل

    محمد آصف مغل -: منتظر :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 18, 2011
    پیغامات:
    3,848
    جوانی اور بڑھاپے میں نیک اعمال کی توفیق مل جائے تو دونوں ہی ’’اچھی‘‘ ہوتی ہیں۔
    جوانی میں اللہ کے دین کے لئے تلوار چلانے کا موقع مل جائے تو جوانی اچھی ہے۔
    بڑھاپے میں بھرپور توبہ و استغفار اور عبادات کا موقعہ مل جائے تو یہ اچھا ہے۔
    اللہ تعالیٰ ہماری جوانی اور بڑھاپے دونوں کو اچھا بنا دے آمین۔ یارب العالمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. انور علی

    انور علی -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2011
    پیغامات:
    144
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,613

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں