يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

بنت واحد نے 'مجلس اطفال' میں ‏ستمبر 12, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے نہيں ہے پرائي ہمارے لئے ہے

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    ہميں اس خدائي ميں ہے کا م کرنا بہت کا م کرنا بڑا نام کرنا

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    سکھاتے ہيں يہ شہر آباد ہونا اور آپس ميں مل جل کے دل شاد ہونا

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    يہ باغ اس لئے ہيں کہ پھرنے کو جائيں پھلوں اور پھولوں سے ہم لطف اٹھائيں

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    کھلے مدرسے ہيں کہ ان ميں پڑھيں ہم ترقي کے رستے پہ آگے بڑھيں ہم

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    کيا فتح ہم نے ہوائي فضا کو ہوائي جہازوں سے چيرا ہوا کو

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    سمند رپہ بھي ہے حکومت ہماري جہازوں ميں ہے بند طاقت ہماري

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    ہميں دم مشقت کا بھر تے ہيں جاکر بيابان آباد کرتے ہيں جا کر

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    بہت عمريں محنت ميں برباد کي ہيں يہ ريليں تب انساں نے ايجاد کي ہيں

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    زميں اس لئے ہے کہ کھيتي کريں ہم مشقت کريں پيٹ اپنا بھريں ہم

    يہ ساري خدائي ہمارے لئے ہے

    شاعر : اختر شيراني
     
  2. irum

    irum -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏جون 3, 2007
    پیغامات:
    31,578
    بہت خوب
     
  3. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
  5. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں