میرے محبوب تاجدارمدینہ

زبیراحمد نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏ستمبر 23, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    آپ ﷺ کی محبت ہرمسلمان پرفرض ہے بلکہ انکی رگ وپے پررچ بس جائے توہی ایمان کی منزل مکمل ہوتی ہے۔چناچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ "خداکی قسم کوئی شخص اسوقت تک مومن نہیں ہوسکتاہے جب تک کہ میں ان کے لئے انکی جانوں اوروالدین سے زیادہ عزیزنہ ہوجائوں"۔(صحیح بخاری،کتاب ایمان)توایمان کی معراج اورمومن ہونے کاسرٹیفکیٹ ہی حب تاجدارمدینہ ص ہے اس کے علاوہ ایمان ایسی لکڑی کی مانندہے جسے اندرسے کھاکرکھوکھلاکردیاہوجسے ڈھانے کے لئے صرف اسے چھونے کی ضرورت ہے۔
    حضرت انس بن مالک رض سے مروی ہے کہ "آپ ﷺ نے فرمایا کہ کوئی بھی اس وقت تک مومن نہیں جب تک کہ میں اسے اسکے مال،اہل وعیال اورسب لوگوں سے زیادہ عزیزنہ ہوجائوں"۔(صحیح مسلم ،کتاب ایمان)

    جولوگ اس سے روگردانی کرتے ہیں انہیں توعذاب کی وعیدسنائی گئی ہے اورجہنم سے ڈرایاگیاہے انہیں فاسق کہاگیا اورہدایت کے شرف سے بھی بری کردیایعنی یہ ایسی سوختہ بختی ہے جسکاآخری ٹھکانہ صرف جہنم ہے۔ سورہ توبہ کی آیت نمبر24ہے کہ "اگرتمہارے مال،عیال،کاروباراوررہائش زیادہ عزیزہیں اللہ اوراسکے رسول کے راستے پہ جہادسے تودوربیٹھوکہ اللہ تمہارافیصلہ کردے اوراللہ ایسے فاسقوں کوہدایت نہیں دیتاہے"۔اسی آیت کی تفسیرمیں حافظ ابن کثیر رح لکھتے ہیں کہ اللہ اوراسکے رسولﷺ کے لئے جدوجہد کے راستے کوترک کرناگوں ناگوں عذابات میں سے ایک کامستحق ٹھہرناہے۔(تفسیرابن کثیر328/2)۔حضرت عمررض نے جب فرمایاکہ اے نبی ص آپ مجھے میری جان سے بھی زیادہ عزیزہیں تب آپ ص نے فرمایاکہ اب آپ رض مقام مطلوب میں پہنچے۔(صحیح بخاری،کتاب ایمان)
    یہ ایمان کی دولت نبی ﷺ کے صدقے ہے، یہ اللہ کوہم نے پہچاناہے نبی ﷺ کے صدقے ہے،ہمارے زبان پہ کلمہ ہے نبی ﷺ کے صدقے ہے،قرآن نبی ﷺ کاصدقہ ہے،اسکی محبت ان سے انسیت ان سے دل کالگائوایمان کاحصہ ہے اگریہ نہیں توکچھ بھی نہیں بقول ڈاکٹرعلامہ اقبال کے کہ
    کی محمدﷺ سے وفاتونے توہم تیرے ہیں
    یہ جاں چیز ہے کیالوح وقلم تیرے ہیں
    عثمانیہ سلطنت کے زوال کے بعدمسلمانوں کے پاس کیاہے سوائے اس کے اب اگرٹیری جونزاورسلمان رشدی جیسے لوگ ہم سے یہ بھی چھین لیں گے توپھرہمارے پاس کیابچے کابقول احدکے لشکرکے کہ "جب آپ ص ہی نہ رہے توہم جی کرکیاکریں گے"بقول صلاح الدین ایوبی رح کے کہ جب وہ ایک گستاخ رسول ص کی گردن اڑارہے تھے کہ "محمدﷺ کی مددآگئی ہے"۔کاش ہم بھی کہیں کہ محمدﷺ کی مددآگئی ہے۔
     
  2. عبد الرحمن یحیی

    عبد الرحمن یحیی -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2011
    پیغامات:
    2,312
    [font="al_mushaf"]صل اللہ علیہ وآلہ وسلم[/font]
     
  3. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
  4. انجم رشید

    انجم رشید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 5, 2015
    پیغامات:
    65
    جزاک ﷲ خیرا
     
  5. ابو فیصل

    ابو فیصل -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 31, 2013
    پیغامات:
    29
    جزاک ﷲ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں