کامیاب زندگی کیسے گزاریں ؟؟؟

بنت واحد نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏اکتوبر، 5, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بنت واحد

    بنت واحد محسن

    شمولیت:
    ‏نومبر 25, 2008
    پیغامات:
    11,962
    کامیاب زندگی کیسے گزاریں ؟؟؟

    زندگی کو خوبصورت بنانا ہر انسان کا بنیادی فرض ہے لیکن اس کیلئے کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھا جائے تو یہ کام نہایت آسان ہو جاتا ہے ، مثلاً

    غوروفکر: کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے سوچ بچار کر لینا بہت سی لغزشوں سے محفوظ رکھتا ہے ، طویل غوروفکر منصوبوں کے نتائج کو اچھا کر دیتی ہے ۔

    تنہائی: یہ ہماری زندگی میں ایک موڑ لے کر آتی ہے ، جس میں انسان اپنا احتساب کر سکتا ہے ۔

    خاموشی: دانا آدمی کی علامت ہے کہ وہ کم بولتا ہے اورزیادہ سنتا ہے ، خاموشی امن کی ضامن ہے کیونکہ کم بولنا عیوب کو چھپائے رکھتا ہے اور گنا ہوں کوکم کرتا ہے ۔

    محنت: کامیابی صرف ا سکے مقدر میں آتی ہے جو اپنے مقصد کے حصول کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دے ، یہ محنت ہی ہے جس سے کامیابی اور کامرانی آپ کے قدموں میں ڈھیر ہو کر ایک مختصر سی زندگی کو صدیوں تک یادگار بنا سکتی ہے ۔

    خود اعتمادی: کامیابی کا سب سے بڑ ا راز خود اعتمادی میں ہے ، کیونکہ شوق اور اعتماد انسان کو کامیابی سے محروم نہیں کرتے ، یہ ایک ایسی شمع ہے جو اندھیرے راستوں میں سیدھی سمت کی طرف رہنمائی کرتی ہے ۔

    امید : ایک سکون بخش وادی ہے جو اپنے دامن میں پناہ دے کر گہرے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیتی ہے اور یہی کامیابی کا دوسرا نام ہے ۔

    عزت: عزت کرنے سے غیر لوگ بھی اپنے بن جاتے ہیں ، پسماندہ طبقات میں بھی حوصلہ پیدا ہوتا ہے اوریوں انسانیت کا سرفخر سے بلند ہو جاتا ہے ، انسان کی اپنی زبان کے پیچھے چھپا ہوتا ہے اور میٹھی زبان اس کو بہت زیادہ دشمنوں سے محفوظ رکھتی ہے ۔

    میانہ روی : یہ خوش بختی کی علامت ہے ، میانہ روی اختیار کرنے والاکبھی بھی تنگ دست نہیں ہوتا ، اپنی غذ ا کم کرو امراض خود بخود کم ہو جائیں گے ، باتیں کم کرو گے تو ملامت سے بچے رہو گے ۔

    غصہ : غصہ ایک بھڑ کتی ہوئی آگ کی مانندہے جو اسے تحمل سے پی گیا گویا اس نے یہ آگ بجھا دی ، اور جو اپنے آپ پر ضبط نہ کر سکا وہ پہلے تو خود اس میں جلتا ہے پھردوسروں کو اس کی نذر کر دیتا ہے ۔

    علم : علم دلوں کی تنہائی کا ساتھی ، اندھوں کیلئے بینائی، او ر پیاسوں کیلئے پانی کی طرح ہے ، ان سب سے بڑ ھ کر علم کی طلب عبادت ہے ۔

    مجلس اہل علم :عالم کی مجلس جنت کے باغ کی طرح ہے ، جوعلماء کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے وہ باوقار ہو جاتا ہے ، جب تم کسی عالم کے پاس بیٹھو تو کہنے سے زیادہ سننے کا اشتیاق رکھویہ تقویٰ کے حصول کا ذریعہ ہے ۔

    ان چند باتوں پر عمل کر کے ہم اپنی زندگی کو کامیابی سے گزار سکتے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  4. اُم تیمیہ

    اُم تیمیہ -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2013
    پیغامات:
    2,723
    بہت بہت شکریہ سسٹر

    اللہ تعالی ہم سب کو اعمال صالحہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
     
  5. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے، آمین
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,397
    جزاک اللہ خیرا،


    بہت اعلٰی
     
  7. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,318
    جزاک اللہ خیرا بہت خوب۔
     
  8. زھرۃ الاسلام

    زھرۃ الاسلام -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 18, 2009
    پیغامات:
    11
    بہت خوبصورت باتیں ہیں اللہ آپ کو اور ہم سب کو ہمیشہ خوش رکھے
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,756
    جزاک اللہ خیرا
    بہترین شیئرنگ ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں