نئے ھجری سال کی مبارکباد دینے کاحکم

ابن عمر نے 'ماہِ محرم الحرام' میں ‏جنوری 8, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    نئے ھجری سال کی مبارکباد دینے کاحکم

    سوال :
    کیانئے ھجری سال پر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے برکت کی دعا دینایا ہرسال تم خيریت سے رہو کہنا یا کوئي خط وغیرہ ارسال کرنا جس میں اسے نئے سال کی خير وبرکت کی دعا لکھنا جائز ہے ؟

    جواب:
    الحمد للہ،، شیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی سے پوچھاگیا کہ نئے سال کی مبارکباد دینے کا حکم کیا ہے اورمبارکباد دینے والے کوکیا جواب دینا چاہیے ؟
    توشيخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :اس مسئلہ میں صحیح یہی ہے کہ : اگرکوئي شخص آپ کومبارکباد دیتا ہے تواسے جوابا مبارکباد دو لیکن اسے نئے سال کی مبارکباد دینے میں خود پہل نہ کرو ، مثلا اگر کوئي شخص آپ کویہ کہتا ہے کہ :

    ہم آپ کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہیں ، توآپ اسے جواب میں یہ کہیں : اللہ تعالی آپ کو خیروبھلائي دے اوراسےخيروبرکت کا سال بنائے ، لیکن آپ لوگوں کونئے سال کی مبارکباد دینے میں پہل نہ کریں ، اس لیے کہ میرے علم میں نہیں کہ سلف رحمہم اللہ تعالی میں سے کسی ایک سے یہ ثابت ہو کہ وہ نئے سال پر کسی کومبارکباد دیتے ہوں ۔

    بلکہ یہ بات بھی آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ سلف رحمہ اللہ تعالی نے تومحرم کے مہینہ کو نئے سال کی ابتداء نہیں بنایا بلکہ یہ تو عمررضی اللہ تعالی عنہ کے دورخلافت میں شروع ہوا ۔ انتھی ۔
    مصدر : یہ جواب موسوعہ اللقاء الشھری والباب المفتوح سوال نمبر ( 853 ) اصدار اول ناشر مکتب الدعوۃ الارشاد عنیزہ القصیم سے لیا گیا ہے ۔

    اورشیخ عبدالکریم الخضير نے ھجری سال کے شروع ہونے کی مبارکباد دینے کے بارے میں کہا ہے :

    کسی مسلمان کو تہواروں مثلا عید وغیرہ پردعا کےالفاظ کوعبادت نہ بتاتے ہوئے مطلقاً دُعا دینے میں کوئي حرج والی بات نہيں ، اورخاص کر ایسا کرنے میں جب محبت ومودت اور خوشی وسرور مسلمان کے سے خوشدلی سے پیش آنا مقصود ہو ۔

    امام احمد رحمہ اللہ تعالی کہتےہیں :
    میں مبارکباد دینے میں ابتداء نہيں کروں گا ، لیکن اگر مجھے کوئي مبارکباد دے تو میں اسے جواب ضرور دوں گا ، اس لیے کہ سلام کا جواب دینا واجب ہے ، لیکن مبارکباد دینے کی ابتداء کرنا سنت نہیں نہ اس کا حکم دیا گيا ہے اور نہ ہی اس سے روکا گيا ہے ۔

    واللہ اعلم .
    ماخوذ مِن الاسلام سوال وجواب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. مون لائیٹ آفریدی

    مون لائیٹ آفریدی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 22, 2007
    پیغامات:
    4,799
    اللہ تعالی آپ کواور ہم سب کو خیروبھلائي دے اوراسے خيروبرکت کا سال بنائے
    آمین ثم آمین.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    یہی بہتر معلوم ہوتا ہے - نئے سال کے شروع ہونے پر دعا دی جائے اور دوسرے افعال جو کے یہود و نصارٰی کرتے ہیں اس سے اجتناب کیا جائے- اور اگر اس کو چھوڑ ہی دیا جائے تو افضل ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    السلام علیکم،

    جزاک اللہ خیر زمرد بھائی۔آپ نے یہ بہت اچھی تحریر شیئر کی ہے تحقیق کے ساتھ۔اللہ تعالی ہم سب کو نیک راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین۔

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. دانیال ابیر

    دانیال ابیر محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 10, 2008
    پیغامات:
    8,415
    بہت خوب
     
  6. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیر!
     
  7. ام ھود

    ام ھود -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 17, 2007
    پیغامات:
    1,198
    جزاک اللہ خیر اس کا مطلب ہے کہ غیر اسلامی نئے سال کی مبارک باد دینا تو بالکل ٹھیک نہین کیونکہ وہ تو کافروں کا سال ہوتا ہے۔اور کیا ہم جو نئے اسلامی سال کے ایس ایم ایس کرتے ہیں ایسا کرنا بھی جائز نہیں؟
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  8. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
    آپ کسی کو بھی نئے اسلامی سال کی مبارکباد میں خیر و بھلائی کی دعا ارسال کرسکتی ہیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت اہم موضوع پر رہنمائى كى ہے۔ جزاكم اللہ خيرا وبارك فيكم ۔
     
  10. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    جزاک اللہ خیر
     
  11. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیرا
     
  12. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    جزاک اللہ خیرا
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں