مومن مسلمان

زبیراحمد نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 10, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اسلامی تعلیمات کے مطابق انسان کو اللہ تعالٰیٰ نے بے حساب صلاحیتوں سے نوازا ہے اور اس کی بلندی کے امکانات کو لامحدود بنا دیا ہے ۔ اسے زمین پر اپنا خلیفہ اور اشرف المخلوقات ہونے کا اعزاز عطا فرمایا ہے۔ اور اس کے درجات کو یہاں تک بلند فرما دیا ہے کہ وہ اللہ کے اوصاف کا آئینہ بن سکتا ہے۔ مگر اس کے لئے شرط یہ ہے کہ آدمی اللہ تعالٰیٰ کی اطاعت اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی پیروی اس طریقہ سے کرے کہ خدا کے انعامات کا سزاوار بن سکے۔ مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ عمل رسول کی زندگی ہے۔ وہ اپنے آپ کو اس سیرت مبارکہ کا مکمل طور پر پیروکار بنالے تو اللہ کے رنگ میں رنگا جائے گا اور اللہ کا پسندیدہ بندہ قرار پائے گا۔ اسلام کا حقیقی مقصود ایسے ہی انسان پیدا کرنا ہے۔
    مومن کی نشانی ہے کہ اس کی ذات سے کسی مسلمان کوکوئی نقصان نہیں پہنچتا، بندہ مومن کے لئے ضروری ہے کہ کو وہ اپنی تمام تر کوششوں کو اللہ کی مرضی کے تابع رکھے احکام شریعت کی پابندی اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کرے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں
    جو لوگ آسانی میں سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے (سورة آل عمران 134)
    مرد مومن جرات مند ، بے خوف اور حق گو ہوتا ہے ۔وہ ایمان کی قوت سے حق و صداقت کا پرچم بلند کرتا ہے اور شر کی قوتوں کے مقابلہ میں پوری قوت کے ساتھ اس طرح ڈٹ جاتا ہے کہ انہیں پسپا ہونا پڑتا ہے۔ اور پھر معاشرہ اسی نصب العین کی جانب رجوع کرتا ہے۔ اسے نہ جابر و قاہر انسان خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ موت اسے ڈرا سکتی ہے۔ جو مرد مومن کا مقصود زندگی ہے۔
    تقوی اسکازیورہوتاہے شریعت اسکی زندگی اس سے باہروہ نہ نکلتاہے اورنہ ہی اسکی فطرت میں باغیانہ پن ہوتاہے اسکی محبت اللہ اوررسول کے لیئے اسکی نفرت بھی اللہ اوررسول کے لئے ہوتی ہےوہ دنیامیں بھی کامیاب اورآخرت میں بھی کامیاب ہی رہتاہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں