سلسلہ تعلیم و تربیت : فتنوں سے آگاہی

’’عبدل‘‘ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 16, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاۃ
    محترم اراکین یہاں ہم ایک عملی سلسلہ شروع کرنے جارہے ہیں ، جس کا مقصد اہل توحید و اہل ایمان کو جن جن فتنوں اور الزامات کا سامنا ہے اس کے مدلل اور آسان فہم جوابات دیئے جائیں گے۔
    اس سلسلہ میں پہلا موضوع جو چنا گیا ہے وہ یہ ہے کہ :
    ارجاء کیا ہوتا ہے، مرجئیہ کون ہوتے ہیں اور کیوں ہوتے ہے، اہل السنہ کو کیوں جو مرجئیہ کا الزام دیا جاتا ہے، اس کی حقیقت کیا اور اصلی مرجئیہ سلف صالحین کے نزدیک ہیں کون؟؟؟؟
    اوائل اسلام میں جب مختلف فتنوں نے سر اُٹھایا تو ائمہ اہل السنۃ کی طرف سے ان کی بھرپور علمی تردید کی گئی۔ ان میں سے ’مسئلۂ ایمان و کفر‘ میں ایک طرف خوارج و معتزلہ تھے تو دوسری انتہا پر مرجئہ و جہمیہ جمے ہوئے تھے ۔ جبکہ اہل السنّۃان دو انتہاؤں کے وسط میں راہِ اعتدال پر قائم تھے اور آج بھی ہیں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ مرجئہ و جہمیہ کی طرف سے اہل السنۃکو خارجی ہونے کا طعنہ دیا گیا اور خوارج و معتزلہ کی طرف سے اہل السنۃکو مرجئہ ہونے کا الزام دیا گیا جبکہ ائمہ اہل السنۃ نے اِفراط و تفریط پر مبنی ان افکار ونظریات اور ان کے حاملین کا ردّ کرتے ہوئے ان سے ہمیشہ برأت کا اظہار کیا۔
    اب ماضی قریب میں بعض عرب علاقوں میں خوارج و معتزلہ کے نظریات کے زیر اثر اور بعض مسلم حکام کے ظلم وستم کے ردّ عمل میں تکفیری افکار اور تحریکوں نے سر اُٹھایا تو علمائے اہل السنّۃ نے اُن کا بھر پور تعاقب کیا ۔ جس پر اِن تکفیری حضرات کی جانب سے اپنے بڑوں کی روش پر اہل السنۃو الجماعہ اورسلفی نظریات کے حامل علما ءکو مرجئہ و جہمیہ کے القابات سے نوازا گیا اور ہمارے اس دور میں پاکستان میں بھی انہی نظریات کے زیر اثر یا لاعلمی کی بنا پر بعض حضرات ابو بصیر عبد المنعم طرطوسی(جو بذاتِ خود طاغوتِ اعظم برطانیہ میں ’مستامن‘ کاحیلہ کرکے وہاں رہائش رکھے ہوئے ہیں۔) اور ابو عزیر عبد الالٰہ یوسف الجزائری جیسے حضرات کے انہی افکار ونظریات کو اُمت میں بیداری و اِحیا کے نام سے پیش کر رہے ہیں۔ پھر انہی افراد کی طرف سے شیخ ابن باز ، شیخ محمد بن صالح عثیمین اور شیخ صالح فوزان وغیرہ جیسے علماء کو طرح طرح کے القاب و اِلزامات سے نوازنے کے علاوہ شیخ البانی اور ان کے اصحاب کو مرجئہ وجہمیہ کے طعنے بھی دیے جا رہے ہیں۔

    زیر نظر سلسلہ وار مضمون میں اسی بات کو اقوالِ سلف سے واضح کیا گیا ہے کہ ایمان اور اِرجا کیا ہے اور مرجئہ و جہمیہ کون ہیں؟اور اہل السنّہ والجماعہ کو خارجی و معتزلی نظریات کے حامل حضرات کی طرف سے جو مرجئہ و جہمیہ ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے،وہ سراسر باطل ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ہم ایمان اور اِرجاکے مفہوم سے موضوع کا آغاز کرتے ہیں اللہ سے دعا گو ہوں کہ اسے میرے لئے توشہ آخرت بنا دے ۔ آمین !
     
  2. ابو جزاء

    ابو جزاء -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 11, 2012
    پیغامات:
    597
    ماشاء اللہ
    جزاک اللہ خیر بھائی۔

    اللہ کا نام لے کر شروع کریں

    اللہ تعالی قبول و منظور فرما لے آمین
     
  3. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,690
    جزاک اللہ خیر ا
     
  4. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    آمین ۔۔۔و ایاکم

    جی بھائی بس شروع سمجھیں ، روزانہ ایک قسط ، ٹوٹل سات اقساط اور مسئلہ کی حقیقت شیشے کی طرح سب پر واضح اور عیاں۔۔۔۔ ان شاء اللہ/
     
  5. ام احوس

    ام احوس -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 25, 2012
    پیغامات:
    162
    جزاکم اللہ خیرا، اگر ہو سکے تو بات مختصر اور آسان الفاظ میں ہو تاکہ سمجھنے میں آسانی رہے۔
     
  6. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    جزاک اللہ خیر
     
  7. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    جزاک اللہ خیرا
     
  8. ام احمد

    ام احمد محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 7, 2008
    پیغامات:
    1,333
    جزاک اللہ خیرا
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    جزاک اللہ خیرا بھائی
     
  10. ’’عبدل‘‘

    ’’عبدل‘‘ -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2012
    پیغامات:
    118
    السلام علیکم؛

    ام حواس بہنا نے لکھا:
    جی ان شاء اللہ العزیز بہنا۔

    الحمداللہ ، پہلی قسط پیش کر دی گئی ، امید ہے سب کے لئے آسان اور قابل فہم ہوگی۔ مطالعہ کیجئے

    لنک: سلسلہ تعلیم تربیت: اہل السنہ کے ہاں ایمان کیا ہے؟ قسط-1
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں