فری اسلامک ایس ایم ایس سروس

ناظم شہزاد2010 نے 'متفرقات' میں ‏نومبر 29, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ناظم شہزاد2010

    ناظم شہزاد2010 -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 28, 2009
    پیغامات:
    44
    فری اسلامک ایس ایم ایس سروس Free Islamic SMS Service
    صحیح احادیث:
    اپنے موبائل میں صحیح احادیث وصول کرنے کےلیے
    FOLLOW SAHIAHADEES
    لکھ کر ٩٩٠٠پر بھیج دیں۔
    ضعیف احادیث:
    صحیح احادیث کی طرح معلومات کے لیے ضعیف احادیث وصول کرنے کےلیے
    FOLLOW ZAIFAHADEES
    لكھ كر ٩٩٠٠پربھیجیں۔
    یہ سروس بالکل فری ہے۔

    صرف رجسٹریشن کے ایک ایس ایم ایس کے ٦١پیسے لگتے ہیں۔
    صدقہ جاریہ سمجھ کر دوسرے احباب تک بھی یہ پیغام پہنچائیں۔
    والسلام
     
  2. ابن حسیم

    ابن حسیم ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 1, 2010
    پیغامات:
    891
    جزاکم اللہ خیرا بھائ، تھوڑی اسکی تفصیل بھی بتا دیں کہ یہ سروس آفر کس نے کی ہے؟ صحیح اور ضعیف احادیث کی تصدیق کون علماء کریں گے؟ یہ سروس ایکٹیویٹ کرنے اور دوسروں کو دعوت نامہ بھیجنے سے پہلے ضروری ہے ان باتوں کا جاننا۔ جس طرح شیطانی فتن نے دور اول سے ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جھوٹ منسوب کر کے اسے احادیث رسول کا نام دے کر دین کو مٹانے کی کوشش کی وہاں علمائے حق کو اللہ جزائے خیر دے جنہوں نے ہر دور میں ان جھوٹی اور منگھڑت باتوں کوالگ کر کے کھرا اور کھوٹا الگ الگ کر دیا۔ اسی طرح آجکل یہ فتنہ بھی شدت پکڑتا جا رہا ہے کہ دین کے نام پر جھوٹی باتوں کو احادیث رسول کا نام دے کر ایس ایم ایس، ای میلز، و دیگر میڈیا پر پھیلا رکھا ہے۔
    مجھے خود کئ دفعہ ایسے ایس ایم موصول ہوئے کہ ایسی باتیں جن کا دین میں کو ئ سرا ہی نہیں ہوتا انہیں احادیث رسول بنا کر نیچے غلط حوالہ جات لکھے ہوتے ہیں۔ مثلا ایک ایس ایم ایس ملا " کہ اللہ فرماتا ہے کہ اے بندے اگر رات کو کسی وقت تیری آنکھ کھلے اور تو مجھ سے نہ مانگے تو تو نے مجھ سے غداری کی۔۔۔۔ الخ" اور آخر میں سورہ ملک کا حوالہ دیا ہوا تھا۔ اسی طرح اور بہت سے جھوٹے ایس ایم ایس بھولے بھالے لوگ جو کبھی قرآن کو کبھی تلاوت کے لیے نہ کھولیں وہ ان میسیجز کی تحقیق کے لیے کونکر کھولیں، لیکن چونکے اللہ کا نام آگیا رسول کا نام آگیا لہذا سچ ہی ہو گا کے شیطانی پھندے میں پھنس کر سبحان اللہ کہتے ہوئے انکو فارورڈ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
    لہذا یہاں یہ جاننا انتہائ ضروری ہے کہ اس سروس کا ڈونر کون ہے؟ کون علماء ان پیغامات کو ایڈٹ کرنے کے بعد انکی جانچ پڑتال کرتے ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. المدنی

    المدنی -: مشاق :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 3, 2010
    پیغامات:
    315
    عورتوں کا چہرے کے بال صاف کرنا

    شادی کے بعد کیا عورت اپنی زینت کیلے اپنے چھرے کے بال اکھاڑ سکتی ھےیا اسے صاف کر سکتی ھے
     
  4. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,687
    بھای یہ سوال جواب والے سیکشن میں پوسٹ کریں
     
  5. ام ثوبان

    ام ثوبان رحمہا اللہ

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2012
    پیغامات:
    6,687
    جزاک اللہ خیرا
    بھائ بہت اچھی باتوں کی طرف توجہ دلای ھے واقعی اس پر فتن دور میں کبھی بھی آنکھیں بند کرکے کسی پر یقین نہ کریں جب تک تحقیق نہ کر لیں شکریہ
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں