بچوں کی صدا

مشکٰوۃ نے 'مجلس اطفال' میں ‏دسمبر 5, 2012 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مشکٰوۃ

    مشکٰوۃ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 23, 2012
    پیغامات:
    1,916
    [​IMG]

    امن ہمیں دے دو

    [​IMG]

    امن ہمیں دے دو اور ہم سے​

    گڑیا اور کھلونے لے لو​

    سکھ کی روٹی دے دو ہم کو​

    میٹھے اور سلونے لے لو​

    [​IMG]
    پیاری امی، پیارے بابا​

    بہن، بھائی، تایا، چاچا​

    ٹوٹے رشتے واپس کر دو​

    پیسے چاہے جتنے لے لو
    [​IMG]
    بھائی چارہ، مہر ومحبت​

    انسانوں کی عزت حرمت​

    عام کرو کردار سے لوگو!​

    دعائیں اونے پونے لے لو​

    [​IMG]
    خون اور آگ نے ہم بچوں سے​

    خواب سہانے چھین لئے ہیں

    موت کے مت اسباب خریدو​

    جینے جوگ قرینے لے لو​

    [​IMG]
    نجمہ یاسمین یوسف​
     
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    اچھی شیرنگ ھے
     
  3. فرینڈ

    فرینڈ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏مئی 30, 2008
    پیغامات:
    10,709
    افسوس کے ساتھ۔۔ بلکل ٹھیک باتیں!
     
  4. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    واقعی ۔
    اللہ تعالی رحم کرے آمین یا رب العالمین۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں